• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

"شب روز زندگی ” {حصہ دوم ،قسط 2} ! انجم صحرائی

webmaster by webmaster
جولائی 24, 2026
in شب و روز زندگی, صبح پاکستان
0
"شب روز زندگی ”   {حصہ دوم ،قسط 2} !  انجم صحرائی

ایک صحافتی کارکن کے لیے اس سے بڑی کوئی کوفت اور شرمندگی نہیں ہوتی کہ اس کی خبر اور اس کی تحریر وقت پر شاءع نہ ہو ، یہاں تو معاملہ خاصا مختلف تھا جن دوستوں سے میں نے وقت پر تھل سپلیمنٹ کی اشاعت کا وعدہ کیا تھا ، میں ان کے سامنے سرخرو نہ ہو سکا۔ جن مہربانوں سے میں اشتہارات میں مد میں ہزاروں وصول کءے وہ اخبار کے منتظر تھے اس تاخیر نے مجھے شدید مایوس کیا ۔ شا ءد اسی ما یوسی ، کوفت اور صدمے کا رد عمل تھا کہ میں نے اپنے آپ سے ایک عہد کیا: ”بس! بہت ہو گیا۔ اب میں نے کسی اور کے اخبار کے لیے اپنی راتوں کی نیندیں حرام نہیں کرنی۔ اگر کام کرنا ہے، تو اپنے اخبار کے لیے کرنا ہے، جہاں فیصلے میرے اپنے ہوں گے، اور وقت کی پابندی میری اپنی مرضی کی ہوگی۔”
آج جب میں پلٹ کر دیکھتا ہوں، تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ وہ شدید شرمندگی اور کوفت کا دن دراصل ایک پوشیدہ نعمت تھا۔ اگر بھکر سپلیمنٹ وقت پر چھپ جاتا، تو شاید میں چند ہزار روپے کا کمیشن لے کر وہیں رک جاتا۔ لیکن اس دن کی تپش نے میرے خوابوں کو ایک نئی جلا بخشی۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ وہ مایوسی اور سوچ کا دن ہی دراصل ‘صبحِ پاکستان’ کا حرفِ آغاز تھا! تھل کی مٹی سے اب ایک نیا سورج طلوع ہونے کا فیصلہ ہو چکا تھا۔
وقت کبھی ایک جگہ نہیں ٹھهرتا۔ ‘نوائے تھل’ کے وہ دن اور بھکر سپلیمنٹ کے وہ معرکے اب میری زندگی کی کتاب کا ایک انمول باب بن چکے ہیں۔ یہ تمام یادیں، میرے شب و روز کی یہ بکھری کہانیاں، جب کتابی شکل میں ڈھلیں تو دنیا نے انہیں "شب و روزِ زندگی” کے نام سے پڑھا۔ قارئین نے اس پہلے حصے کو جس محبت اور پزیرائی سے نوازا، اس نے میرے قلم کو ایک نیا حوصلہ اور نئی توانائی بخشی۔
مگر ایک صحافی کا قلم کبھی ریٹائر نہیں ہوتا، اور نہ ہی اس کی یادوں کا سفر کبھی ختم ہوتا ہے۔ اب میں زندگی کے ایک نئے موڑ پر کھڑا ہوں، جہاں میں اپنی سوانح حیات "شب و روزِ زندگی” کا دوسرا حصہ قلمبند کرنے کا عزم کر چکا ہوں۔ یہ حصہ میری زندگی کے اس دور کا احاطہ کرے گا جہاں سے میری صحافت نے ایک نیا، بڑا اور زیادہ ذمہ دارانہ رخ اختیار کیا تھا۔ یہ سفر مجھے لے جائے گا سال 1997ء کے اس یادگار موڑ پر، جہاں ‘صبحِ پاکستان’ کا آفتاب طلوع ہو رہا تھا۔ ایک نئے اخبار کا آغاز، صبح پا کستان کا آغاز ۔ یہ ایک سحر انگیز تجربہ تھا جسے لفظوں میں پروئے بغیر میری کہانی ادھوری رہے گی۔
اب تک کی یہ تقریباً تین دہائیاں صبح پا کستان کے لیے کسی خاردار راستے سے کم نہ تھیں۔ علاقائی ، لسانی انتشار افتراق ، نفرت و تعصب کے مقابل پا کستان اور پا کستانیت کا پیغام لئے آزاد و با وقار صحافت کے ساتھ نظریاتی سیاست کا جنون ، سیاسی و سماجی منظرنامے، اور ٹیکنالوجی کے اس دور میں پرنٹ میڈیا سے ڈیجیٹل میڈیا تک کا سفر—
یہ سب کچھ ہو گا "شب و روزِ زندگی” کے دوسرے حصے میں ۔ قلم تیار ہے، اور یادوں کا نیا البم کھلنے کو ہے!
باقی اگلی قسط میں…..

 

Post Views: 258
Tags: shab o roze zindgi by anjum sehrai
Previous Post

صبح پاکستان ، مستقل کالم ۔۔”بلا مبالغہ "

Next Post

شب و روزِ زندگی ۔۔ حصہ دوم . قسط 3 ! انجم صحرائی

Next Post
شب و روزِ زندگی ۔۔ حصہ دوم  . قسط 3 ! انجم صحرائی

شب و روزِ زندگی ۔۔ حصہ دوم . قسط 3 ! انجم صحرائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

آئین کے  آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
قومی/ بین الاقوامی خبریں

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات

by webmaster
اگست 22, 2026
0

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...

Read moreDetails
دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

اگست 2, 2026
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
ایک صحافتی کارکن کے لیے اس سے بڑی کوئی کوفت اور شرمندگی نہیں ہوتی کہ اس کی خبر اور اس کی تحریر وقت پر شاءع نہ ہو ، یہاں تو معاملہ خاصا مختلف تھا جن دوستوں سے میں نے وقت پر تھل سپلیمنٹ کی اشاعت کا وعدہ کیا تھا ، میں ان کے سامنے سرخرو نہ ہو سکا۔ جن مہربانوں سے میں اشتہارات میں مد میں ہزاروں وصول کءے وہ اخبار کے منتظر تھے اس تاخیر نے مجھے شدید مایوس کیا ۔ شا ءد اسی ما یوسی ، کوفت اور صدمے کا رد عمل تھا کہ میں نے اپنے آپ سے ایک عہد کیا: ''بس! بہت ہو گیا۔ اب میں نے کسی اور کے اخبار کے لیے اپنی راتوں کی نیندیں حرام نہیں کرنی۔ اگر کام کرنا ہے، تو اپنے اخبار کے لیے کرنا ہے، جہاں فیصلے میرے اپنے ہوں گے، اور وقت کی پابندی میری اپنی مرضی کی ہوگی۔'' آج جب میں پلٹ کر دیکھتا ہوں، تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ وہ شدید شرمندگی اور کوفت کا دن دراصل ایک پوشیدہ نعمت تھا۔ اگر بھکر سپلیمنٹ وقت پر چھپ جاتا، تو شاید میں چند ہزار روپے کا کمیشن لے کر وہیں رک جاتا۔ لیکن اس دن کی تپش نے میرے خوابوں کو ایک نئی جلا بخشی۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ وہ مایوسی اور سوچ کا دن ہی دراصل 'صبحِ پاکستان' کا حرفِ آغاز تھا! تھل کی مٹی سے اب ایک نیا سورج طلوع ہونے کا فیصلہ ہو چکا تھا۔ وقت کبھی ایک جگہ نہیں ٹھهرتا۔ 'نوائے تھل' کے وہ دن اور بھکر سپلیمنٹ کے وہ معرکے اب میری زندگی کی کتاب کا ایک انمول باب بن چکے ہیں۔ یہ تمام یادیں، میرے شب و روز کی یہ بکھری کہانیاں، جب کتابی شکل میں ڈھلیں تو دنیا نے انہیں "شب و روزِ زندگی" کے نام سے پڑھا۔ قارئین نے اس پہلے حصے کو جس محبت اور پزیرائی سے نوازا، اس نے میرے قلم کو ایک نیا حوصلہ اور نئی توانائی بخشی۔ مگر ایک صحافی کا قلم کبھی ریٹائر نہیں ہوتا، اور نہ ہی اس کی یادوں کا سفر کبھی ختم ہوتا ہے۔ اب میں زندگی کے ایک نئے موڑ پر کھڑا ہوں، جہاں میں اپنی سوانح حیات "شب و روزِ زندگی" کا دوسرا حصہ قلمبند کرنے کا عزم کر چکا ہوں۔ یہ حصہ میری زندگی کے اس دور کا احاطہ کرے گا جہاں سے میری صحافت نے ایک نیا، بڑا اور زیادہ ذمہ دارانہ رخ اختیار کیا تھا۔ یہ سفر مجھے لے جائے گا سال 1997ء کے اس یادگار موڑ پر، جہاں 'صبحِ پاکستان' کا آفتاب طلوع ہو رہا تھا۔ ایک نئے اخبار کا آغاز، صبح پا کستان کا آغاز ۔ یہ ایک سحر انگیز تجربہ تھا جسے لفظوں میں پروئے بغیر میری کہانی ادھوری رہے گی۔ اب تک کی یہ تقریباً تین دہائیاں صبح پا کستان کے لیے کسی خاردار راستے سے کم نہ تھیں۔ علاقائی ، لسانی انتشار افتراق ، نفرت و تعصب کے مقابل پا کستان اور پا کستانیت کا پیغام لئے آزاد و با وقار صحافت کے ساتھ نظریاتی سیاست کا جنون ، سیاسی و سماجی منظرنامے، اور ٹیکنالوجی کے اس دور میں پرنٹ میڈیا سے ڈیجیٹل میڈیا تک کا سفر— یہ سب کچھ ہو گا "شب و روزِ زندگی" کے دوسرے حصے میں ۔ قلم تیار ہے، اور یادوں کا نیا البم کھلنے کو ہے! باقی اگلی قسط میں.....  
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.