• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کریڈٹ: میرا ہے، نہیں میرا ہے، میرا بھی تو ہے! تحریر: انجم صحرائی

webmaster by webmaster
جولائی 1, 2026
in کالم
0
عذاب لمحے، شتاب لمحے  .., تحریر: انجم صحرائی

لگتا ہے لفظ "کریڈٹ” کا مزہ بھی چاکلیٹ جیسا ہوتا ہے، اسی لیے ہمارے ہاں کے سیاسی کلچر میں یہ سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ ہر بندہ کسی نہ کسی پراجیکٹ کے کریڈٹ کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے، لوکل پولیٹیکل مارکیٹ میں آوازیں لگاتا نظر آتا ہے۔ مزہ یہ ہے کہ ان کی ٹوکری میں دکھانے کو کچھ بھی نہیں ہوتا، سوائے ایکسپائرڈ وعدوں کے۔

کریڈٹ کے ذکر پر بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی کے زمانے کا بنک کا وہ اشتہار یاد آرہا ہے جس میں ایک مرد ایک خاتوں اور ایک بچہ کہتے تھے..
میرا بینک …..میرا بینک …میلا ,( میرا ) بھی تو ہے ..

کچھ ایسا ہی حال یہاں کریڈٹ کا ہوا ہےآج کل لیہ وسیب کے معصوم لوگوں کے ساتھ بھی یہی تماشہ ہو رہا ہے۔ یہاں کی سیاست پر "ایک انار سو بیمار” والی مثل بالکل فٹ بیٹھتی ہے۔مثال دیکھنی ہو تو سالوں سے ادھورا پڑا "لیہ تونسہ پل” دیکھ لیجیے۔ منصوبہ ابھی تک نامکمل ہے، مگر اس کے کریڈٹ کے دعویدار بیسیوں گھوم رہے ہیں۔ ہر لیڈر اپنی زنبیل میں رکھی اپروچ روڈز کی منظوری کی فائلیں نکال رہا ہے۔اور ایگزیکٹو بورڈ کے ہو نے والے اجلاس کے منٹس کی کاپی عوام کو دکھا کر داد سمیٹ رہا ہے۔

آج استحکام پاکستان پارٹی کا دن تھا لیہ تونسہ پل پر استحکام پاکستان جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر رفاقت علی گیلانی این ایچ اے آفیسرز کے ہمراہ ایک جلوس کے ساتھ پہنچے ۔ عوام نے ہار پہناءے پھول نچھاور کئے اور گیلانی صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ لیہ تونسہ پل کی اپروچ روڈ کے لئے سبھی نے محنت کی مگر ٰ ہمارے قائدعبد العلیم خان جو متعلقہ وزارت کے وفاقی وزیر ہیں ان کے لیّہ جلسہ عام میں کیے گیے وعدے کے مطابق اپروچ روڈ بنیں گے ۔ اللہ نے یہ عزت ہمارے مقدر میں لکھی تھی جو ہمیں ملی ۔

ہمیں امید تھی کہ آج اپروچ روڈ بنانے کے کام کا آغاز ہو گا افتتاحی تختی لگے گی مگر ایسا کچھ نہیں ہوا ۔ البتہ این ایچ اے افسران نے فنڈز ایلو کیٹ کءے جانے کی خوشخبری ضرور سنائی اور مجمع علیم خان زندہ باداور رفاقت گیلانی زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا.. میں نے ایک معروف سینیر ولاگر سے پو چھا کہ اس شو میں دیگر متحرک دوست بھی تھے ، جواب ملا کہ نہیں ۔۔ استفسار پر کہنے لگے کہ سر سب کریڈٹ کا چکر ہے ۔ رفاقت گیلانی کہتے کریڈٹ علیم خان کا اور میرا ہے جب کہ بعض دوستوں کا موقف ہے کہ یہ کریڈٹ نواز شریف کا ہے اور اعجاز اچلانہ کا ہے ۔میں نے عرض کیا ۔۔ خان جی کریڈٹ کو ئی بھی لے لے اپروچ روڈ بننے چا ہیں ۔

کریڈٹ کے ضمن میں ہی بھلا ہو ریاض قیصرانی بانی تھل دامان اپروچ روڈ تحریک کا جنہوں نے اپنے کالم میں مرحوم نیاز شاہد کا ذکر کرتے ہو ئے یاد دلایا کہ نیاز شاہد کی دعوت پر لیہ تونسہ پل کے مطالبہ کے حوالے سے ہو نے والی اولین میٹنگ میں دیگر مہا دانشور سماجی کارکنوں اور اہم شخصیات کے ساتھ ہم بھی شریک تھے ، یہ کالم آج کے نوائے تھل میں شائع ہوا ہے اور صبح پا کستان کی ویب سائٹ subhepak.com.pk کے علاوہ صبح پا کستان فیس بک پیج پر بھی موجود ہے

پروگرام بھی ہو گیا نعرے بھی لگ گءے اور پھول بھی نچھاور ہو گءے اب دیکھنا یہ ہے کہ اپروچ روڈ کا کام کب شروع ہو گا ۔منسٹر صاحب کی طرف سے فنڈز ایلو کیٹ کءے جانے کی خوشخبری تو این ایچ اے کے ایک آفیسر نے عوام سے خطاب کرتے ہو ئے سنا ئی مگر یہاں ایک سوال بہت اہم ہے جس کی نشاندہی سپوت لیہ جنرل طارق عزیز مرانی کر ر ہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اپروچ روڈ کا جو منصوبہ شروع ہونے والا ہے، اس کا فائنل پی سی ون (PC-1) عوام سے شیئر کیا جائے ،تاکہ حکومت اور محکمہ کی سنجیدگی کا اظہار ہو سکے ۔

اندر کی ایک اور بات مبینہ طور پر یہ سن گن مل رہی ہے کہ اب یہ سڑکیں وہی سابقہ ٹھیکیدار بنائے گا جو برسوں قبل کام ادھورا چھوڑ گیا تھا۔ اس وقت ٹھیکیدار صاحبِ کا موقف تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے وہ پرانے طے شدہ ریٹس پر کام مکمل نہیں کر سکتا۔ محکمہ کئی سال تک اس مطالبے کو تسلیم نہ کرنے کی ضد پر اڑا رہا اور کام بند پڑا رہا سنا ہے کہ معاملہ کورٹ کچہری تک بھی گیا ۔ لیکن دروغ بر گردن راوی اب اندر خانے محکمہ اور اسی پرانے ٹھیکیدار کی "صلح” ہو گئی ہے اور کام وہی کرے گا۔ ظاہر ہے جب محکمے نے ٹھیکیدار کے مطالبات اور نئے ریٹس تسلیم کیے ہوں گے، تبھی تو بات آگے بڑھی ہے۔

سوال یہ ہے کہ محکمے اور ٹھیکیدار کی اس کشمکش کا عوام کو کیا فائدہ ہوا؟ سوائے وقت کے ضیاع کے کچھ حاصل نہ ہوا۔ مہنگائی اب پہلے سے کئی گنا بڑھ چکی ہے، جس کام نے کروڑوں میں ہونا تھااب قومی خزانے کو دگنا چونا لگے گا۔اب یہ کریڈٹ کس کا ہے اس کا بھی فیصلہ ہونا ضروری ہے ۔

 

Post Views: 26
Tags: colmun by anjum sehrai
Previous Post

بلا مبا لغہ کالم ۔ جی ٹی ایس سے گرین بس تک ۔ ۔۔انجم صحرائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

by webmaster
جون 27, 2026
0

لاہور ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محرم الحرام کے پرامن، باوقار اور منظم انعقاد پر پنجاب کی تمام...

Read moreDetails
نوجوان  سب سے پہلے پاکستان کو اہمیت دیں:وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرواز کارڈ کے کامیاب امیدواروں سے خطاب

نوجوان سب سے پہلے پاکستان کو اہمیت دیں:وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرواز کارڈ کے کامیاب امیدواروں سے خطاب

جون 25, 2026
یکم جولائی  سے جائیداد کی خرید و فروخت اور انتقالات  فرد کی بجا ئےگرین سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر ہو گی

یکم جولائی سے جائیداد کی خرید و فروخت اور انتقالات فرد کی بجا ئےگرین سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر ہو گی

جون 23, 2026
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا  مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ملک غلام حیدرتھندکے انتقال پر اظہارافسوس

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ملک غلام حیدرتھندکے انتقال پر اظہارافسوس

جون 22, 2026
عوامی ریلیف ، وزیر اعظم نے  پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لٹر کمی کا اعلان  کر دیا

عوامی ریلیف ، وزیر اعظم نے پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کر دیا

جون 20, 2026
لگتا ہے لفظ "کریڈٹ" کا مزہ بھی چاکلیٹ جیسا ہوتا ہے، اسی لیے ہمارے ہاں کے سیاسی کلچر میں یہ سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ ہر بندہ کسی نہ کسی پراجیکٹ کے کریڈٹ کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے، لوکل پولیٹیکل مارکیٹ میں آوازیں لگاتا نظر آتا ہے۔ مزہ یہ ہے کہ ان کی ٹوکری میں دکھانے کو کچھ بھی نہیں ہوتا، سوائے ایکسپائرڈ وعدوں کے۔ کریڈٹ کے ذکر پر بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی کے زمانے کا بنک کا وہ اشتہار یاد آرہا ہے جس میں ایک مرد ایک خاتوں اور ایک بچہ کہتے تھے.. میرا بینک .....میرا بینک ...میلا ,( میرا ) بھی تو ہے .. کچھ ایسا ہی حال یہاں کریڈٹ کا ہوا ہےآج کل لیہ وسیب کے معصوم لوگوں کے ساتھ بھی یہی تماشہ ہو رہا ہے۔ یہاں کی سیاست پر "ایک انار سو بیمار" والی مثل بالکل فٹ بیٹھتی ہے۔مثال دیکھنی ہو تو سالوں سے ادھورا پڑا "لیہ تونسہ پل" دیکھ لیجیے۔ منصوبہ ابھی تک نامکمل ہے، مگر اس کے کریڈٹ کے دعویدار بیسیوں گھوم رہے ہیں۔ ہر لیڈر اپنی زنبیل میں رکھی اپروچ روڈز کی منظوری کی فائلیں نکال رہا ہے۔اور ایگزیکٹو بورڈ کے ہو نے والے اجلاس کے منٹس کی کاپی عوام کو دکھا کر داد سمیٹ رہا ہے۔ آج استحکام پاکستان پارٹی کا دن تھا لیہ تونسہ پل پر استحکام پاکستان جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر رفاقت علی گیلانی این ایچ اے آفیسرز کے ہمراہ ایک جلوس کے ساتھ پہنچے ۔ عوام نے ہار پہناءے پھول نچھاور کئے اور گیلانی صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ لیہ تونسہ پل کی اپروچ روڈ کے لئے سبھی نے محنت کی مگر ٰ ہمارے قائدعبد العلیم خان جو متعلقہ وزارت کے وفاقی وزیر ہیں ان کے لیّہ جلسہ عام میں کیے گیے وعدے کے مطابق اپروچ روڈ بنیں گے ۔ اللہ نے یہ عزت ہمارے مقدر میں لکھی تھی جو ہمیں ملی ۔ ہمیں امید تھی کہ آج اپروچ روڈ بنانے کے کام کا آغاز ہو گا افتتاحی تختی لگے گی مگر ایسا کچھ نہیں ہوا ۔ البتہ این ایچ اے افسران نے فنڈز ایلو کیٹ کءے جانے کی خوشخبری ضرور سنائی اور مجمع علیم خان زندہ باداور رفاقت گیلانی زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا.. میں نے ایک معروف سینیر ولاگر سے پو چھا کہ اس شو میں دیگر متحرک دوست بھی تھے ، جواب ملا کہ نہیں ۔۔ استفسار پر کہنے لگے کہ سر سب کریڈٹ کا چکر ہے ۔ رفاقت گیلانی کہتے کریڈٹ علیم خان کا اور میرا ہے جب کہ بعض دوستوں کا موقف ہے کہ یہ کریڈٹ نواز شریف کا ہے اور اعجاز اچلانہ کا ہے ۔میں نے عرض کیا ۔۔ خان جی کریڈٹ کو ئی بھی لے لے اپروچ روڈ بننے چا ہیں ۔ کریڈٹ کے ضمن میں ہی بھلا ہو ریاض قیصرانی بانی تھل دامان اپروچ روڈ تحریک کا جنہوں نے اپنے کالم میں مرحوم نیاز شاہد کا ذکر کرتے ہو ئے یاد دلایا کہ نیاز شاہد کی دعوت پر لیہ تونسہ پل کے مطالبہ کے حوالے سے ہو نے والی اولین میٹنگ میں دیگر مہا دانشور سماجی کارکنوں اور اہم شخصیات کے ساتھ ہم بھی شریک تھے ، یہ کالم آج کے نوائے تھل میں شائع ہوا ہے اور صبح پا کستان کی ویب سائٹ subhepak.com.pk کے علاوہ صبح پا کستان فیس بک پیج پر بھی موجود ہے پروگرام بھی ہو گیا نعرے بھی لگ گءے اور پھول بھی نچھاور ہو گءے اب دیکھنا یہ ہے کہ اپروچ روڈ کا کام کب شروع ہو گا ۔منسٹر صاحب کی طرف سے فنڈز ایلو کیٹ کءے جانے کی خوشخبری تو این ایچ اے کے ایک آفیسر نے عوام سے خطاب کرتے ہو ئے سنا ئی مگر یہاں ایک سوال بہت اہم ہے جس کی نشاندہی سپوت لیہ جنرل طارق عزیز مرانی کر ر ہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اپروچ روڈ کا جو منصوبہ شروع ہونے والا ہے، اس کا فائنل پی سی ون (PC-1) عوام سے شیئر کیا جائے ،تاکہ حکومت اور محکمہ کی سنجیدگی کا اظہار ہو سکے ۔ اندر کی ایک اور بات مبینہ طور پر یہ سن گن مل رہی ہے کہ اب یہ سڑکیں وہی سابقہ ٹھیکیدار بنائے گا جو برسوں قبل کام ادھورا چھوڑ گیا تھا۔ اس وقت ٹھیکیدار صاحبِ کا موقف تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے وہ پرانے طے شدہ ریٹس پر کام مکمل نہیں کر سکتا۔ محکمہ کئی سال تک اس مطالبے کو تسلیم نہ کرنے کی ضد پر اڑا رہا اور کام بند پڑا رہا سنا ہے کہ معاملہ کورٹ کچہری تک بھی گیا ۔ لیکن دروغ بر گردن راوی اب اندر خانے محکمہ اور اسی پرانے ٹھیکیدار کی "صلح" ہو گئی ہے اور کام وہی کرے گا۔ ظاہر ہے جب محکمے نے ٹھیکیدار کے مطالبات اور نئے ریٹس تسلیم کیے ہوں گے، تبھی تو بات آگے بڑھی ہے۔ سوال یہ ہے کہ محکمے اور ٹھیکیدار کی اس کشمکش کا عوام کو کیا فائدہ ہوا؟ سوائے وقت کے ضیاع کے کچھ حاصل نہ ہوا۔ مہنگائی اب پہلے سے کئی گنا بڑھ چکی ہے، جس کام نے کروڑوں میں ہونا تھااب قومی خزانے کو دگنا چونا لگے گا۔اب یہ کریڈٹ کس کا ہے اس کا بھی فیصلہ ہونا ضروری ہے ۔  
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.