لیہ، ( صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید بھٹی کی زیر قیادت محرم الحرام کے سلسلہ میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ فلیگ مارچ سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہوا اور کشمیر چوک، لیہ مائنر، اسلم موڑ، کوٹلہ حاجی شاہ، کھر چوک سے تک نکالا گیا۔فلیگ مارچ میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس،پیرا فورس،دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساسِ تحفظ کو فروغ دینا، بین المسالک ہم آہنگی کو مضبوط بنانا اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم کا اظہار کرنا تھا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں امن، برداشت، بھائی چارے اور اتحاد کا درس دیتا ہے فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں اعتماد پیدا کرنا اور یہ واضح پیغام دینا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر متحرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کی فضا قائم ہے اور ضلعی انتظامیہ اس پرامن ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ علما کرام، امن کمیٹیوں، انجمنوں اور شہریوں کے تعاون سے باہمی احترام، رواداری اور ہم آہنگی کی فضا مزید مستحکم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے جامع اور مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں جلوسوں اور مجالس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ حساس مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیس فورس امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔فلیگ مارچ کے اختتام پر شرکاء نے محرم الحرام کے دوران امن، بھائی چارے، مذہبی ہم آہنگی اور قانون کی بالادستی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
نوجوان سب سے پہلے پاکستان کو اہمیت دیں:وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرواز کارڈ کے کامیاب امیدواروں سے خطاب
لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ محنتی اور گھر کی ذمہ داری اٹھانے...
Read moreDetails







