• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ادب سماج انسانیت فورم پاکستان کی ساتویں سالانہ تربیتی ورکشاپ اور ایوارڈ تقریب اسلام آباد میں منعقد

webmaster by webmaster
جون 23, 2026
in کالم
0
ادب سماج انسانیت فورم پاکستان کی ساتویں سالانہ تربیتی ورکشاپ اور ایوارڈ تقریب اسلام آباد میں منعقد

اسلام آباد: ادب سماج انسانیت فورم پاکستان کے زیرِ اہتمام ساتویں سالانہ تربیتی ورکشاپ اور ایوارڈ تقریب 18 جون 2026ء بہ روز جمعرات اکادمی ادبیات پاکستان، اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
ملک بھر سے تعلق رکھنے والے ادباء، شعراء، اساتذہ، محققین، صحافیوں اور اہلِ قلم کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد فیصل نے حاصل کی، جبکہ پہلے سیشن کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر نعمان نذیر نے انجام دیے۔ اس علمی و ادبی نشست میں معروف ادیبوں، دانشوروں اور ماہرین نے ادب، سماج اور عصرِ حاضر کے فکری تقاضوں پر اظہارِ خیال کیا۔
مہمان مقررین میں ڈاکٹر عمران ازفر، نوید ملک، اعجاز ممنائی، شجاع اعوان اور ڈاکٹر نعمان نذیر شامل تھے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف ادیب و مصنف انجم صحرائی جبکہ صدرِ مجلس نامور شاعر، نقاد اور دانشور ڈاکٹر روش ندیم تھے۔
ڈاکٹر عمران ازفر نے اپنے خطاب میں ادب کی تاریخ کے اہم اور نسبتاً پوشیدہ حقائق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ادب طویل عرصے تک اشرافیہ کی فکری و ثقافتی ترجیحات کا نمائندہ رہا، تاہم سماجی اور تہذیبی ترجیحات میں تبدیلی کے باعث ادب کو نئے چیلنجز اور خدشات کا سامنا ہے۔ فورم کے سرپرست نوید ملک نے گزشتہ تین برسوں کی ادبی سرگرمیوں اور خدمات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے ادارے کی ملک گیر کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ سندھ سے تشریف لانے والے ادیب اعجاز ممنائی نے علاقائی زبانوں کے فروغ کے لیے فورم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے قومی ثقافتی ورثے کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر نعمان نذیر نے عصرِ حاضر میں ادب سے بڑھتی ہوئی دوری، ادیبوں کو درپیش نئے محاذوں اور سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کی، جبکہ شجاع اعوان نے ادب کی افادیت، اہمیت اور معاشرتی کردار پر اظہارِ خیال کیا۔ معروف صحافتی و ادبی شخصیت انجم صحرائی نے اپنے خطاب میں ادب اور صحافت کے باہمی تعلق اور سماجی شعور کی تشکیل میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔
صدارتی خطاب میں ڈاکٹر روش ندیم نے ادب اور ادیب کے کردار سے متعلق اہم نکات اجاگر کیے اور ادب سماج انسانیت فورم پاکستان کی اس منفرد خدمت کو خصوصی طور پر سراہا کہ یہ ملک کا واحد نجی ادبی پلیٹ فارم ہے جو پاکستان کے مختلف صوبوں، خطوں اور علاقائی زبانوں سے وابستہ اہلِ قلم کو ایک چھت تلے جمع کرکے ان کی حوصلہ افزائی اور نمائندگی کا فریضہ انجام دے رہا ہے۔پہلے سیشن کے اختتام پہ مہمان مقررین کو اعزازی شیلڈ اور سرائیکی ثقافت کی نمائندہ اجرک بھی پیش کی گئی۔نوید ملک کو تین سال بطور سرپرست کے عہدے پہ فائز رہنے کے بعد ان کو خصوصی شیلڈ اور اجرک پیش کی گئی۔
پہلے اور دوسرے سیشن کے درمیان شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا۔
تقریب کے دوسرے حصے میں اعزازات اور ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس نشست کے مہمانِ اعزاز معروف شاعر عمران عامی تھے جبکہ صدارت ممتاز گیت نگار، شاعر اور مصنف محمد مظہر نیازی نے کی۔ دوسرے حصے کی نظامت کے فرائض فیضان ہاشمی اور ادب سماج انسانیت فورم پاکستان کے بانی و صدر نشین شہزاد اُفق نے مشترکہ طور پر انجام دیے۔
اعزازات کی تقسیم کا آغاز فورم کے زیرِ اشاعت دو کتب ’’تربیت کا فقدان‘‘ اور ’’وفا نامہ‘‘ کے لکھاریوں اور معاونین کو اعزازی شیلڈز پیش کرنے سے ہوا۔ بعد ازاں اردو، سرائیکی، پنجابی، سندھی، بلوچی، پوٹھوہاری، گوجری، کشمیری اور دیگر پاکستانی زبانوں سے تعلق رکھنے والے ادباء، شعراء، محققین اور اہلِ قلم کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔
تقریب کے اختتام پر بانی و صدر نشین شہزاد اُفق نے ملک بھر کے مختلف صوبوں، شہروں اور علاقوں سے تشریف لانے والے مہمانوں، ادباء، شعراء، دانشوروں اور اہلِ قلم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادب سماج انسانیت فورم پاکستان مستقبل میں بھی ادب، انسانیت، قومی یکجہتی اور علاقائی زبانوں کے فروغ کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گا۔

Post Views: 28
Tags: column by shihzad ufq
Previous Post

انجم صحرائی کا مستقل کالم ۔۔بلا مبالغہ

Next Post

یکم جولائی سے جائیداد کی خرید و فروخت اور انتقالات فرد کی بجا ئےگرین سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر ہو گی

Next Post
یکم جولائی  سے جائیداد کی خرید و فروخت اور انتقالات  فرد کی بجا ئےگرین سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر ہو گی

یکم جولائی سے جائیداد کی خرید و فروخت اور انتقالات فرد کی بجا ئےگرین سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر ہو گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

یکم جولائی  سے جائیداد کی خرید و فروخت اور انتقالات  فرد کی بجا ئےگرین سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر ہو گی
قومی/ بین الاقوامی خبریں

یکم جولائی سے جائیداد کی خرید و فروخت اور انتقالات فرد کی بجا ئےگرین سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر ہو گی

by webmaster
جون 23, 2026
0

  لاہور نیوز۔یکم جولائی 2026 سے پنجاب بھر میں روایتی پراپرٹی فرد کے اجراء کا عمل بند کرنے کا فیصلہ...

Read moreDetails
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا  مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ملک غلام حیدرتھندکے انتقال پر اظہارافسوس

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ملک غلام حیدرتھندکے انتقال پر اظہارافسوس

جون 22, 2026
عوامی ریلیف ، وزیر اعظم نے  پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لٹر کمی کا اعلان  کر دیا

عوامی ریلیف ، وزیر اعظم نے پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کر دیا

جون 20, 2026
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

جون 14, 2026
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
اسلام آباد: ادب سماج انسانیت فورم پاکستان کے زیرِ اہتمام ساتویں سالانہ تربیتی ورکشاپ اور ایوارڈ تقریب 18 جون 2026ء بہ روز جمعرات اکادمی ادبیات پاکستان، اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ ملک بھر سے تعلق رکھنے والے ادباء، شعراء، اساتذہ، محققین، صحافیوں اور اہلِ قلم کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد فیصل نے حاصل کی، جبکہ پہلے سیشن کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر نعمان نذیر نے انجام دیے۔ اس علمی و ادبی نشست میں معروف ادیبوں، دانشوروں اور ماہرین نے ادب، سماج اور عصرِ حاضر کے فکری تقاضوں پر اظہارِ خیال کیا۔ مہمان مقررین میں ڈاکٹر عمران ازفر، نوید ملک، اعجاز ممنائی، شجاع اعوان اور ڈاکٹر نعمان نذیر شامل تھے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف ادیب و مصنف انجم صحرائی جبکہ صدرِ مجلس نامور شاعر، نقاد اور دانشور ڈاکٹر روش ندیم تھے۔ ڈاکٹر عمران ازفر نے اپنے خطاب میں ادب کی تاریخ کے اہم اور نسبتاً پوشیدہ حقائق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ادب طویل عرصے تک اشرافیہ کی فکری و ثقافتی ترجیحات کا نمائندہ رہا، تاہم سماجی اور تہذیبی ترجیحات میں تبدیلی کے باعث ادب کو نئے چیلنجز اور خدشات کا سامنا ہے۔ فورم کے سرپرست نوید ملک نے گزشتہ تین برسوں کی ادبی سرگرمیوں اور خدمات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے ادارے کی ملک گیر کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ سندھ سے تشریف لانے والے ادیب اعجاز ممنائی نے علاقائی زبانوں کے فروغ کے لیے فورم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے قومی ثقافتی ورثے کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر نعمان نذیر نے عصرِ حاضر میں ادب سے بڑھتی ہوئی دوری، ادیبوں کو درپیش نئے محاذوں اور سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کی، جبکہ شجاع اعوان نے ادب کی افادیت، اہمیت اور معاشرتی کردار پر اظہارِ خیال کیا۔ معروف صحافتی و ادبی شخصیت انجم صحرائی نے اپنے خطاب میں ادب اور صحافت کے باہمی تعلق اور سماجی شعور کی تشکیل میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ صدارتی خطاب میں ڈاکٹر روش ندیم نے ادب اور ادیب کے کردار سے متعلق اہم نکات اجاگر کیے اور ادب سماج انسانیت فورم پاکستان کی اس منفرد خدمت کو خصوصی طور پر سراہا کہ یہ ملک کا واحد نجی ادبی پلیٹ فارم ہے جو پاکستان کے مختلف صوبوں، خطوں اور علاقائی زبانوں سے وابستہ اہلِ قلم کو ایک چھت تلے جمع کرکے ان کی حوصلہ افزائی اور نمائندگی کا فریضہ انجام دے رہا ہے۔پہلے سیشن کے اختتام پہ مہمان مقررین کو اعزازی شیلڈ اور سرائیکی ثقافت کی نمائندہ اجرک بھی پیش کی گئی۔نوید ملک کو تین سال بطور سرپرست کے عہدے پہ فائز رہنے کے بعد ان کو خصوصی شیلڈ اور اجرک پیش کی گئی۔ پہلے اور دوسرے سیشن کے درمیان شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ تقریب کے دوسرے حصے میں اعزازات اور ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس نشست کے مہمانِ اعزاز معروف شاعر عمران عامی تھے جبکہ صدارت ممتاز گیت نگار، شاعر اور مصنف محمد مظہر نیازی نے کی۔ دوسرے حصے کی نظامت کے فرائض فیضان ہاشمی اور ادب سماج انسانیت فورم پاکستان کے بانی و صدر نشین شہزاد اُفق نے مشترکہ طور پر انجام دیے۔ اعزازات کی تقسیم کا آغاز فورم کے زیرِ اشاعت دو کتب ’’تربیت کا فقدان‘‘ اور ’’وفا نامہ‘‘ کے لکھاریوں اور معاونین کو اعزازی شیلڈز پیش کرنے سے ہوا۔ بعد ازاں اردو، سرائیکی، پنجابی، سندھی، بلوچی، پوٹھوہاری، گوجری، کشمیری اور دیگر پاکستانی زبانوں سے تعلق رکھنے والے ادباء، شعراء، محققین اور اہلِ قلم کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب کے اختتام پر بانی و صدر نشین شہزاد اُفق نے ملک بھر کے مختلف صوبوں، شہروں اور علاقوں سے تشریف لانے والے مہمانوں، ادباء، شعراء، دانشوروں اور اہلِ قلم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادب سماج انسانیت فورم پاکستان مستقبل میں بھی ادب، انسانیت، قومی یکجہتی اور علاقائی زبانوں کے فروغ کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.