• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

پریس کلب چوک اعظم کے زیر اہتمام معرکۂ حق سیمینار اور عظیم الشان تقریب کا انعقاد

webmaster by webmaster
مئی 12, 2026
in جنوبی پنجاب
0
پریس کلب چوک اعظم کے زیر اہتمام  معرکۂ حق سیمینار اور  عظیم الشان تقریب کا انعقاد

چوک اعظم (صبح پا کستان)پریس کلب چوک اعظم کے زیر اہتمام آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ نہایت جوش و خروش، قومی جذبے اور حب الوطنی کے ولولے کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر یادگار چوک میں معرکۂ حق سیمینار اور ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مدارس، سکولز اور کالجز کے طلبہ نے ریلیوں کی صورت بھرپور شرکت کی۔
شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ فضا پاک فوج زندہ باد، قدم بڑھاؤ عاصم منیر، قوم تمہارے ساتھ ہے کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ تقریب کا آغاز علامہ قاری عرفان سعیدی نے تلاوتِ کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض امجد شاہد چئیرمن مصالحتی کمیٹی نے نہایت احسن انداز میں سرانجام دیے۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد شہباز قریشی، ملک امجد عباس اورا صوبائی صدر کسان ونگ مسلم لیگ ن، علامہ شاہد رضا عطاری، محمد اقبال چوہان صدر پرائیویٹ سکولز، محمد عمر شاکر صدر کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، علامہ قمر عباس دھول رہنما PAT، عابد حسین کھرل صدر شہری اتحاد، شہباز اچلانہ اور مقبول حسین ہراج نے خطاب کرتے ہوئے پاک افواج کی جرات، قربانیوں اور بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔مقررین نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہےانہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے ماتھے کا جھومر رہیں گی اور نوجوان نسل کو حب الوطنی، اتحاد اور قربانی کے جذبے سے سرشار رہنا چاہیے۔صدر پریس کلب چوک اعظم ڈاکٹر محمد شہباز قریشی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے دوران تھانہ چوک اعظم پولیس نے SHO جعفر حبیب کی قیادت میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے گاڑیوں کو متبادل راستوں سے گزارا۔تقریب کے اختتام پر علامہ شاہد رضا عطاری نے شہداء کی بلندی درجات، ملکی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کروائی۔ تقریب قومی یکجہتی، پاک فوج سے والہانہ محبت اور پاکستان سے غیر متزلزل وفاداری کا شاندار مظہر ثابت ہوئی۔تقریب میں غلام محمد خان سینئیر نائب صدر،عامر شہزاد جنرل سیکرٹری،سید محمد اعجاز قریشی چئیرمن مجلس عاملہ،چوہدری اشفاق وینس،طارق نفیس صدر انجمن صحافیان،محکمہ۔میاں عبد العزیز RFO لیہ رینج،کاشف جبار،حافظ فیصل شہزاد،چوہدری شاہد ارائیں،جاوید چوھان جنرل سیکرٹری انجمن صحافیان،ملک شوکت محمود،رمضان مغل،ملک ارسلان تھہیم،حفیظ علوی نائب صدر،غلام عباس زیدی،ملک ثاقب ملانہ،رانا عدنان سیکورٹی انچارج،خرم شہزاد و دیگر نے شرکت کی۔

Post Views: 75
Tags: layyah nesw
Previous Post

لاہور ۔جائیداد کے دستاویزات کے حصول کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازم ،پنجاب حکومت کا فیصلہ

Next Post

لیّہ کی ترقی , حقائق , عوامی مطالبات و توقعات تحریر …انجم صحرائی

Next Post
لیّہ کی ترقی , حقائق , عوامی مطالبات و توقعات تحریر …انجم صحرائی

لیّہ کی ترقی , حقائق , عوامی مطالبات و توقعات تحریر ...انجم صحرائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

آئین کے  آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
قومی/ بین الاقوامی خبریں

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات

by webmaster
اگست 22, 2026
0

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...

Read moreDetails
دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

اگست 2, 2026
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
چوک اعظم (صبح پا کستان)پریس کلب چوک اعظم کے زیر اہتمام آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ نہایت جوش و خروش، قومی جذبے اور حب الوطنی کے ولولے کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر یادگار چوک میں معرکۂ حق سیمینار اور ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مدارس، سکولز اور کالجز کے طلبہ نے ریلیوں کی صورت بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ فضا پاک فوج زندہ باد، قدم بڑھاؤ عاصم منیر، قوم تمہارے ساتھ ہے کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ تقریب کا آغاز علامہ قاری عرفان سعیدی نے تلاوتِ کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض امجد شاہد چئیرمن مصالحتی کمیٹی نے نہایت احسن انداز میں سرانجام دیے۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد شہباز قریشی، ملک امجد عباس اورا صوبائی صدر کسان ونگ مسلم لیگ ن، علامہ شاہد رضا عطاری، محمد اقبال چوہان صدر پرائیویٹ سکولز، محمد عمر شاکر صدر کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، علامہ قمر عباس دھول رہنما PAT، عابد حسین کھرل صدر شہری اتحاد، شہباز اچلانہ اور مقبول حسین ہراج نے خطاب کرتے ہوئے پاک افواج کی جرات، قربانیوں اور بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔مقررین نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہےانہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے ماتھے کا جھومر رہیں گی اور نوجوان نسل کو حب الوطنی، اتحاد اور قربانی کے جذبے سے سرشار رہنا چاہیے۔صدر پریس کلب چوک اعظم ڈاکٹر محمد شہباز قریشی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے دوران تھانہ چوک اعظم پولیس نے SHO جعفر حبیب کی قیادت میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے گاڑیوں کو متبادل راستوں سے گزارا۔تقریب کے اختتام پر علامہ شاہد رضا عطاری نے شہداء کی بلندی درجات، ملکی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کروائی۔ تقریب قومی یکجہتی، پاک فوج سے والہانہ محبت اور پاکستان سے غیر متزلزل وفاداری کا شاندار مظہر ثابت ہوئی۔تقریب میں غلام محمد خان سینئیر نائب صدر،عامر شہزاد جنرل سیکرٹری،سید محمد اعجاز قریشی چئیرمن مجلس عاملہ،چوہدری اشفاق وینس،طارق نفیس صدر انجمن صحافیان،محکمہ۔میاں عبد العزیز RFO لیہ رینج،کاشف جبار،حافظ فیصل شہزاد،چوہدری شاہد ارائیں،جاوید چوھان جنرل سیکرٹری انجمن صحافیان،ملک شوکت محمود،رمضان مغل،ملک ارسلان تھہیم،حفیظ علوی نائب صدر،غلام عباس زیدی،ملک ثاقب ملانہ،رانا عدنان سیکورٹی انچارج،خرم شہزاد و دیگر نے شرکت کی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.