چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت بھٹہ خشت کے خلاف کاروائی
لیہ (صبح پا کستان) ضلع لیہ میں چائلڈ لیبر ایکٹ کے مو ثر نفاذ کے لئے بھٹوں کا اچانک معائنہ کیا جا رہا ہے اور خلا ف ورزی کے مرتکب دو بھٹہ ما لکا ن کے خلاف تھا نہ سٹی لیہ میں مقدما ت کا اندراج کرادیا گیا ہے یہ با ت اسسٹنٹ کمشنر لیہ سید عثما ن منیر بخاری نے مختلف بھٹہ جا ت کے اچانک معائنہ کے موقع پر کہی ۔ معائنہ کے موقع پر چاند الحیدری بھٹہ خشت اور نیو مشترکہ بھٹہ خشت با ئی پاس روڈ و ٹیل انڈس چک نمبر123ٹی ڈی اے میں دو نو ں بھٹوں پر چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پا ئی گئی جس پر حاجی خا دم حسین ، غلام یٰسین اور خضر عباس پر تھا نہ سٹی لیہ میں مقدما ت کا اندراج کر ادیا گیا ۔ معائنہ کے موقع پر سید عثما ن منیر بخاری اے سی لیہ نے بھٹہ ما لکا ن کو ہدایت کی کہ وہ چائلڈ لیبر ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنا ئیں ۔