• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت سیلابی صورتحال پر چار گھنٹے طویل اجلاس پنجاب کے تمام تر سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ،لاہور،قصور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، اوکاڑہ اور سرگودھا سمیت 7 اضلاع میں فوج کی خدمات طلب

webmaster by webmaster
اگست 27, 2025
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت سیلابی صورتحال پر چار گھنٹے طویل اجلاس پنجاب کے تمام تر سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ،لاہور،قصور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، اوکاڑہ اور سرگودھا سمیت 7 اضلاع میں فوج کی خدمات طلب

لاہور(صبح پاکستان):……وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت سیلابی صورتحال پر چار گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کے تمام تر سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام تر متاثرہ اضلاع میں ریلیف اور ریسکیو رپورٹ پیش کی گئی۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین کیلئے تمام تر میسر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں لاہور، قصور،سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، اوکاڑہ اور سرگودھا سمیت سات اضلاع میں فوج کی خدمات طلب کر لی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کے تمام متعلقہ ادارے سیلابی صورتحال کو 24/7 مانیٹر کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور پولیس فرنٹ لائن پر ریسکیو وریلیف آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔ دریائے ستلج میں طغیانی سے قصور،اوکاڑہ، پاکپتن،وہاڑی، بہاولنگر اور بہاولپور کے اضلاع متاثر قرار دیئے گئے۔ دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے ضلع قصور کے 72 گاؤں اور 45 ہزار افراد متاثرہوئے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پاکپتن 12، وہاڑی 23،بہاولنگر 75 اور بہاولپور میں سیلاب سے 15 گاؤں متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں 130 بوٹس، 115 او بی ایم، 6 اے ایم بی بائیکس، 1300 لائف جیکٹس، 245 لائف رنگز پہنچادی گئیں۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد اور 35 ہزار مویشی محفوظ مقامات پر منتقل، ریلیف کیمپس، میڈیکل اور ویٹرنری کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔ میڈیکل ریلیف کیمپس میں 2600 سے زائد سیلاب متاثرین کا علاج معالجہ کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام اضلاع میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں میں ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Tags: National News
Previous Post

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریا بپھر گئے، سیکڑوں دیہات متاثر

Next Post

پنجاب میں سیلاب سے تباہی، کئی بند ٹوٹ گئے، دریائے راوی میں خطرناک حد تک اضافہ، 11 افراد جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026

لاہور(صبح پاکستان):……وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت سیلابی صورتحال پر چار گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کے تمام تر سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام تر متاثرہ اضلاع میں ریلیف اور ریسکیو رپورٹ پیش کی گئی۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین کیلئے تمام تر میسر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں لاہور، قصور،سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، اوکاڑہ اور سرگودھا سمیت سات اضلاع میں فوج کی خدمات طلب کر لی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کے تمام متعلقہ ادارے سیلابی صورتحال کو 24/7 مانیٹر کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور پولیس فرنٹ لائن پر ریسکیو وریلیف آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔ دریائے ستلج میں طغیانی سے قصور،اوکاڑہ، پاکپتن،وہاڑی، بہاولنگر اور بہاولپور کے اضلاع متاثر قرار دیئے گئے۔ دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے ضلع قصور کے 72 گاؤں اور 45 ہزار افراد متاثرہوئے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پاکپتن 12، وہاڑی 23،بہاولنگر 75 اور بہاولپور میں سیلاب سے 15 گاؤں متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں 130 بوٹس، 115 او بی ایم، 6 اے ایم بی بائیکس، 1300 لائف جیکٹس، 245 لائف رنگز پہنچادی گئیں۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد اور 35 ہزار مویشی محفوظ مقامات پر منتقل، ریلیف کیمپس، میڈیکل اور ویٹرنری کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔ میڈیکل ریلیف کیمپس میں 2600 سے زائد سیلاب متاثرین کا علاج معالجہ کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام اضلاع میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں میں ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.