• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

مرکزی میلاد کمیٹی ڈیرہ غازی خان اور آرٹس کونسل ڈیرہ غازی خان کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی مناسبت سے سیرت النبیّّّ کے حوالے سے ایک پُراثر اور روح پرور تقریب

webmaster by webmaster
اگست 13, 2025
in جنوبی پنجاب, ڈیرہ غازی خان
0
مرکزی میلاد کمیٹی ڈیرہ غازی خان اور آرٹس کونسل ڈیرہ غازی خان کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی مناسبت سے سیرت النبیّّّ کے حوالے سے ایک پُراثر اور روح پرور تقریب

ڈیرہ غا زیخان ( صبح پا کستان ): مرکزی میلاد کمیٹی ڈیرہ غازی خان اور آرٹس کونسل ڈیرہ غازی خان کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی مناسبت سے سیرت النبی ﷺ و میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے ایک پُراثر اور روح پرور تقریب منعقد ہوئی، جس میں کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری، علما ئے کرام، افسران، سیاسی و سماجی رہنما اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت صدر مرکزی میلاد کمیٹی انور حسن قریشی نے کی جب کہ ڈائریکٹر آرٹس کونسل نعیم اللہ طفیل، پیرزادہ فخر جہانیاں، مفتی عبدالستار سدوزئی، ریاض احمد علیانی، سید خیر محمد شاہ، علامہ منور عباس سیفی چیف آفیسر جوادالحسن گوندل اور علامہ عبداللطیف چشتی نے بھی شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی اکرم ﷺ انسانِ کامل اور رحمتِ عالم ہیں اور آپ کی سیرتِ طیبہ کا سب سے بڑا پیغام یہی ہے کہ ہم ان کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ میلاد منانا محض ایک رسم نہیں بلکہ اس عہد کی تجدید ہے کہ ہم حضور ﷺ کے پیغامِ محبت، رواداری اور اخوت کو دنیا میں عام کریں۔کمشنرنے کہا کہ اگست کا مہینہ ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ یہ ملک قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ نے اسی مقصد کے لیے حاصل کیا کہ ہم آزادی کے ساتھ اسلام کی تعلیمات اور سیرت النبی ﷺ پر عمل کر سکیں۔ ”جس طرح معرکہء حق میں ہماری افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، اسی طرح ہمیں سوشل میڈیا سمیت ہر محاذ پر اپنی نظریاتی سرحدوں کا دفاع کرنا ہوگا،” کمشنر نے مزید کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر سیرت النبی ﷺ کا سب سے بڑا پیغام اتحاد و یکجہتی ہے اور ہمیں اپنے اندرونی و بیرونی دشمنوں کے مقابلے کے لیے ایک امت بن کر کھڑا ہونا ہوگا۔علمائے کرام نے اپنے خطابات میں اس بات پر زور دیا کہ اللہ کے نبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ مقررین نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو درپیش تمام مسائل کا حل قرآن و سنت کی روشنی میں موجود ہے اور ہمیں اپنے رویّوں میں نرمی، انصاف اور خدمتِ خلق کو فروغ دینا چاہیے۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، امن و استحکام اور اتحادِ امت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Tags: DG khan news
Previous Post

پنجاب کے طلبہ کیلئے ہونہار سکالر شپ کا پورٹل ایک بار پھر سے کھول دیا گیامزید 30 ہزار ہونہار سکالر شپ دئیے جائینگے ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف

Next Post

گورنر ہاؤس میں معرکۂ حق کا جشن، دنیا کی طویل ترین آتش بازی کا عالمی ریکارڈ قائم

Next Post
گورنر ہاؤس میں معرکۂ حق کا جشن، دنیا کی طویل ترین آتش بازی کا عالمی ریکارڈ قائم

گورنر ہاؤس میں معرکۂ حق کا جشن، دنیا کی طویل ترین آتش بازی کا عالمی ریکارڈ قائم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026

ڈیرہ غا زیخان ( صبح پا کستان ): مرکزی میلاد کمیٹی ڈیرہ غازی خان اور آرٹس کونسل ڈیرہ غازی خان کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی مناسبت سے سیرت النبی ﷺ و میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے ایک پُراثر اور روح پرور تقریب منعقد ہوئی، جس میں کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری، علما ئے کرام، افسران، سیاسی و سماجی رہنما اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت صدر مرکزی میلاد کمیٹی انور حسن قریشی نے کی جب کہ ڈائریکٹر آرٹس کونسل نعیم اللہ طفیل، پیرزادہ فخر جہانیاں، مفتی عبدالستار سدوزئی، ریاض احمد علیانی، سید خیر محمد شاہ، علامہ منور عباس سیفی چیف آفیسر جوادالحسن گوندل اور علامہ عبداللطیف چشتی نے بھی شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی اکرم ﷺ انسانِ کامل اور رحمتِ عالم ہیں اور آپ کی سیرتِ طیبہ کا سب سے بڑا پیغام یہی ہے کہ ہم ان کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ میلاد منانا محض ایک رسم نہیں بلکہ اس عہد کی تجدید ہے کہ ہم حضور ﷺ کے پیغامِ محبت، رواداری اور اخوت کو دنیا میں عام کریں۔کمشنرنے کہا کہ اگست کا مہینہ ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ یہ ملک قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ نے اسی مقصد کے لیے حاصل کیا کہ ہم آزادی کے ساتھ اسلام کی تعلیمات اور سیرت النبی ﷺ پر عمل کر سکیں۔ ''جس طرح معرکہء حق میں ہماری افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، اسی طرح ہمیں سوشل میڈیا سمیت ہر محاذ پر اپنی نظریاتی سرحدوں کا دفاع کرنا ہوگا،'' کمشنر نے مزید کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر سیرت النبی ﷺ کا سب سے بڑا پیغام اتحاد و یکجہتی ہے اور ہمیں اپنے اندرونی و بیرونی دشمنوں کے مقابلے کے لیے ایک امت بن کر کھڑا ہونا ہوگا۔علمائے کرام نے اپنے خطابات میں اس بات پر زور دیا کہ اللہ کے نبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ مقررین نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو درپیش تمام مسائل کا حل قرآن و سنت کی روشنی میں موجود ہے اور ہمیں اپنے رویّوں میں نرمی، انصاف اور خدمتِ خلق کو فروغ دینا چاہیے۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، امن و استحکام اور اتحادِ امت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.