بھکر {صبح پا کستان }تھل یونیورسٹی بھکر کی بین الاقوامی کانفرنس "انوویشن اینڈ سسٹین ایبلٹی ان مینجمنٹ اینڈ سوشل سائنسز (ICISMS-2024)” میں مختلف بین الاقوامی اور مقامی ماہرین نے اپنے مقا لہ جات پیش کیے، جنہوں نے اس ایونٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
ڈاکٹر سعید احمد بزدار، وائس چانسلر تھل یونیورسٹی بھکر، نے افتتاحی خطاب میں پائیدار ترقی اور جدید تحقیق کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کا کردار عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے اور تحقیق کی بنیاد پر حل تلاش کرنے میں نہایت اہم ہے۔ انہوں نے تھل یونیورسٹی کو اس طرح کے عالمی سطح کے ایونٹس کی میزبانی کرنے پر سراہا۔