• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

webmaster by webmaster
مئی 4, 2023
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

پاراچنار: ۔ تری مینگل ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سرکاری ہائی سکول میں نامعلوم افراد نے سکول کے سٹاف روم میں فائرنگ کی، گولیاں لگنے سے 7 اساتذہ جاں بحق ہو گئے، اس سے قبل نامعلوم افراد کی شلوزان روڈ پر چلتی گاڑی پر فائرنگ سے ایک ٹیچر جاں بحق ہو گیا۔

بورڈ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد کوہاٹ بورڈ کے زیر اہتمام 28 اپریل سے جاری میٹرک کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔

وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا کہ بے گناہ افراد کا قتل افسوسناک ہے، واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بنائے گئے تمام ٹیچر امتحانی ڈیوٹی پر مامور تھے، پولیس نے ٹیچرز کو قتل کرنے والے ملزموں کی تلاش شروع کر دی جبکہ جاں بحق ٹیچرز کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

افسوسناک واقعہ پرعارف علوی کی مذمت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے اپر کرم اور پارہ چنار میں 8 اساتذہ کے قتل کی شدید مذمت کی، صدر مملکت نے ڈیوٹی پر مامور اساتذہ کے دو واقعات میں قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ علم دشمنوں کی جانب سے اساتذہ پر حملہ قابل مذمت ہے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، مملکت نے مرحوم اساتذہ کیلئے بلندی درجات اور ورثا سے اظہار ہمدردی و صبر جمیل کی دعا کی۔

محسن نقوی کا اظہار افسوس
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پارا چنار میں پاک افغان سرحد کے قریب سکول میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اساتذہ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، جاں بحق اساتذہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، سکول میں اساتذہ پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے، پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق اساتذہ کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

بلاول بھٹو کی ورثا سے تعزیت
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کرم ایجنسی میں اساتذہ کے قتل کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملوث ملزمان کو فوری طور قانون کی گرفت میں لایا جائے، پولیس و انتظامیہ واقعے کے متعلق فوری تحقیقات کریں، حقائق سے عوام کو آگاہ کریں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جا سکتا، آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے، بلاول بھٹو نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور جاں بحق اساتذہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔

Source: https://urdu.dunyanews.tv/
Tags: National News
Previous Post

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

Next Post

ہائی کورٹ . میونسپل کمیٹی لیہ کے سینئر سب انجینئر کی رٹ درخواست پر صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا آرڈر معطل

Next Post
ہائی کورٹ . میونسپل کمیٹی لیہ کے سینئر سب انجینئر کی رٹ درخواست پر صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا آرڈر  معطل

ہائی کورٹ . میونسپل کمیٹی لیہ کے سینئر سب انجینئر کی رٹ درخواست پر صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا آرڈر معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
پاراچنار: ۔ تری مینگل ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سرکاری ہائی سکول میں نامعلوم افراد نے سکول کے سٹاف روم میں فائرنگ کی، گولیاں لگنے سے 7 اساتذہ جاں بحق ہو گئے، اس سے قبل نامعلوم افراد کی شلوزان روڈ پر چلتی گاڑی پر فائرنگ سے ایک ٹیچر جاں بحق ہو گیا۔ بورڈ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد کوہاٹ بورڈ کے زیر اہتمام 28 اپریل سے جاری میٹرک کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔ وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا کہ بے گناہ افراد کا قتل افسوسناک ہے، واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بنائے گئے تمام ٹیچر امتحانی ڈیوٹی پر مامور تھے، پولیس نے ٹیچرز کو قتل کرنے والے ملزموں کی تلاش شروع کر دی جبکہ جاں بحق ٹیچرز کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ افسوسناک واقعہ پرعارف علوی کی مذمت صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے اپر کرم اور پارہ چنار میں 8 اساتذہ کے قتل کی شدید مذمت کی، صدر مملکت نے ڈیوٹی پر مامور اساتذہ کے دو واقعات میں قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ علم دشمنوں کی جانب سے اساتذہ پر حملہ قابل مذمت ہے۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، مملکت نے مرحوم اساتذہ کیلئے بلندی درجات اور ورثا سے اظہار ہمدردی و صبر جمیل کی دعا کی۔ محسن نقوی کا اظہار افسوس نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پارا چنار میں پاک افغان سرحد کے قریب سکول میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اساتذہ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، جاں بحق اساتذہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، سکول میں اساتذہ پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے، پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق اساتذہ کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ بلاول بھٹو کی ورثا سے تعزیت وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کرم ایجنسی میں اساتذہ کے قتل کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملوث ملزمان کو فوری طور قانون کی گرفت میں لایا جائے، پولیس و انتظامیہ واقعے کے متعلق فوری تحقیقات کریں، حقائق سے عوام کو آگاہ کریں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جا سکتا، آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے، بلاول بھٹو نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور جاں بحق اساتذہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.