• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

سیاسی جماعتوں نے بیٹھ کر پُرامن راستہ نہ اپنایا توایمرجنسی کے نام پر کوئی اور کھیل ہو گا ۔ سراج الحق

webmaster by webmaster
اپریل 27, 2023
in First Page, لاہور
0
سیاسی جماعتوں نے بیٹھ کر پُرامن راستہ نہ اپنایا توایمرجنسی کے نام پر کوئی اور کھیل ہو گا ۔ سراج الحق

لاہور۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت نے الیکشن کی تیاری کے لیے ایک کام نہیں کیا۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا صوبہ انتشار سے دو چار ہے، غیر یقینی صورتحال میں جماعت اسلامی نے محسوس کیا سیاسی انتشار نہ پھیلے، ہم نہیں چاہتے سیاسی انتشار کی وجہ سے پاکستان لیبیا یا سوڈان بن جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم نے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کیے، الیکشن کے حوالے سے ہم خود سٹیک ہولڈر ہیں، آج وزیر اعظم نے اسمبلی فلور پر 2018 کے الیکشن کے آڈٹ کا اعلان کیا لیکن پتا نہیں کس سے کیا، ہم چاہتے ہیں آنے والا الیکشن شفاف ہو۔

انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی جماعتوں نے بیٹھ کر پُرامن راستہ نہ اپنایا تو پھرایمرجنسی اور پلس ایمرجنسی کے نام پر کوئی اور کھیل ہو گا، الیکشن کمیشن نے 8 اکتوبر اور سپریم کورٹ نے 14 مئی کا اعلان کیا ہے، ادارے اور ججز بھی ایک پیج پر نہیں ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ قوم مجموعی طور پر ٹینشن میں مبتلا ہے، عوام مہنگائی میں جل رہے ہیں، گزشتہ دس ماہ سے خودکشی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، موجودہ بحرانی صورت حال سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ اتفاق رائے سے شفاف الیکشن ہوں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سب سے بڑی طاقت عوام کا اعتماد ہوتا ہے، بدقسمتی سے عدالت کے فیصلے کو عوام کا اعتماد حاصل نہیں ہوا، ہم نے بھی فل کورٹ بنانے کی التجا کی تھی، جس طرح مقننہ اسی طرح ججز بھی ایک پیج پر نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نےسیاست دانوں کو ایک موقع دیا، یہ اتنا بڑا مسئلہ ہے بٹن دبا کر حل نہیں ہو گا، عجلت کے بجائے معاملے کو سیاست دانوں کو حل کرنے دیا جائے، ہم چاہتے ہیں آنے والے الیکشن میں عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، الیکشن کمیشن غیرجانبدار رہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ ماضی میں ان اداروں نے آئین کے مطابق کردار ادا نہیں کیا، یہی وجہ ہے 1978 کے بعد تمام الیکشن پر انگلیاں اٹھائی گئیں، سپریم کورٹ کے سامنے ہم نے الیکشن کے حوالے سے ایک روڈ میپ بھی دیا ہے۔

Post Views: 19
Source: /https://lahorenews.tv//
Previous Post

لیہ ۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے تالے کھل گئے ، تمام صحافتی گروپ متحد ووٹر لسٹ فائینل کر نے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل

Next Post

جنگی قابلیت سے متعلق سابق آرمی چیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔، آئی ایس پی آر

Next Post
جنگی قابلیت سے متعلق سابق آرمی چیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔، آئی ایس پی آر

جنگی قابلیت سے متعلق سابق آرمی چیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔، آئی ایس پی آر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
لاہور۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت نے الیکشن کی تیاری کے لیے ایک کام نہیں کیا۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا صوبہ انتشار سے دو چار ہے، غیر یقینی صورتحال میں جماعت اسلامی نے محسوس کیا سیاسی انتشار نہ پھیلے، ہم نہیں چاہتے سیاسی انتشار کی وجہ سے پاکستان لیبیا یا سوڈان بن جائے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم نے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کیے، الیکشن کے حوالے سے ہم خود سٹیک ہولڈر ہیں، آج وزیر اعظم نے اسمبلی فلور پر 2018 کے الیکشن کے آڈٹ کا اعلان کیا لیکن پتا نہیں کس سے کیا، ہم چاہتے ہیں آنے والا الیکشن شفاف ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی جماعتوں نے بیٹھ کر پُرامن راستہ نہ اپنایا تو پھرایمرجنسی اور پلس ایمرجنسی کے نام پر کوئی اور کھیل ہو گا، الیکشن کمیشن نے 8 اکتوبر اور سپریم کورٹ نے 14 مئی کا اعلان کیا ہے، ادارے اور ججز بھی ایک پیج پر نہیں ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ قوم مجموعی طور پر ٹینشن میں مبتلا ہے، عوام مہنگائی میں جل رہے ہیں، گزشتہ دس ماہ سے خودکشی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، موجودہ بحرانی صورت حال سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ اتفاق رائے سے شفاف الیکشن ہوں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سب سے بڑی طاقت عوام کا اعتماد ہوتا ہے، بدقسمتی سے عدالت کے فیصلے کو عوام کا اعتماد حاصل نہیں ہوا، ہم نے بھی فل کورٹ بنانے کی التجا کی تھی، جس طرح مقننہ اسی طرح ججز بھی ایک پیج پر نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نےسیاست دانوں کو ایک موقع دیا، یہ اتنا بڑا مسئلہ ہے بٹن دبا کر حل نہیں ہو گا، عجلت کے بجائے معاملے کو سیاست دانوں کو حل کرنے دیا جائے، ہم چاہتے ہیں آنے والے الیکشن میں عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، الیکشن کمیشن غیرجانبدار رہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ ماضی میں ان اداروں نے آئین کے مطابق کردار ادا نہیں کیا، یہی وجہ ہے 1978 کے بعد تمام الیکشن پر انگلیاں اٹھائی گئیں، سپریم کورٹ کے سامنے ہم نے الیکشن کے حوالے سے ایک روڈ میپ بھی دیا ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.