• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

پاکستان کو شکست دیکر آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

webmaster by webmaster
نومبر 12, 2021
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
پاکستان کو شکست دیکر آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فخرزمان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 176 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف ایک اوور پہلے ہی 5 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ واررنر نے اننگز کا آغاز کیا، شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں فنچ کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا تاہم ڈیوڈ وارنر نے ذمہ داری سے بیٹگ جاری رکھی۔

پورے ٹورنامنٹ میں آف کلر دکھائی دینے والے شاداب خان نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی بولنگ کا جادو جگاتے ہوئے 4 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ مچل مارش 28، اسٹیون اسمتھ 5، ڈیوڈ وارنر 49 اور گلین میکسول 7 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کا شکار بنے۔

مارکس اسٹونس اور میتھو ویڈ آخر تک وکٹ پر ڈٹے رہے اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ اسٹونس نے 31 گیندوں پر 40 جب کہ میتھو ویڈ نے 17 گیندوں پر 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز مستحکم انداز میں کیا اور پاور پلے کے 6 اوورز میں وکٹ گنوائے بغیر 47 رنز بنائے اور ٹیم کو 71 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

بابراعظم 39 رنز بنانے کےبعد آؤٹ ہوئے تاہم محمد رضوان نے ایونٹ میں اپنی تیسری نصف سنچری مکمل کی وہ 67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ فخرزمان نے 32 گیندوں پر 55 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 2 ، ایڈم زمپا اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے 71 رنز کی شراکت قائم کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ دونوں نے مجموعی طور پر اس ورلڈکپ میں اب تک 411 رنز کی شراکت قائم کی جو ایک ریکارڈ ہے۔

دوسری جانب محمد رضوان نے بھی رواں سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنے ایک ہزار رنز مکمل کرکے تاریخ رقم کی۔

Source: /https://www.express.pk//
Tags: inter national news
Previous Post

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا التوا حکومت کی شکست ہے، شہبازشریف

Next Post

تونسہ پل ، وزیر اعظم پا کستان عمران خان کے نام ۔سردارمنظور خان مرانی سابق ممبر ضلع کو نسل لیہ

Next Post
تونسہ پل ، وزیر اعظم پا کستان عمران خان کے نام ۔سردارمنظور خان مرانی سابق ممبر ضلع کو نسل لیہ

تونسہ پل ، وزیر اعظم پا کستان عمران خان کے نام ۔سردارمنظور خان مرانی سابق ممبر ضلع کو نسل لیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فخرزمان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 176 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف ایک اوور پہلے ہی 5 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ واررنر نے اننگز کا آغاز کیا، شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں فنچ کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا تاہم ڈیوڈ وارنر نے ذمہ داری سے بیٹگ جاری رکھی۔ پورے ٹورنامنٹ میں آف کلر دکھائی دینے والے شاداب خان نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی بولنگ کا جادو جگاتے ہوئے 4 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ مچل مارش 28، اسٹیون اسمتھ 5، ڈیوڈ وارنر 49 اور گلین میکسول 7 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کا شکار بنے۔ مارکس اسٹونس اور میتھو ویڈ آخر تک وکٹ پر ڈٹے رہے اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ اسٹونس نے 31 گیندوں پر 40 جب کہ میتھو ویڈ نے 17 گیندوں پر 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز مستحکم انداز میں کیا اور پاور پلے کے 6 اوورز میں وکٹ گنوائے بغیر 47 رنز بنائے اور ٹیم کو 71 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ بابراعظم 39 رنز بنانے کےبعد آؤٹ ہوئے تاہم محمد رضوان نے ایونٹ میں اپنی تیسری نصف سنچری مکمل کی وہ 67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ فخرزمان نے 32 گیندوں پر 55 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 2 ، ایڈم زمپا اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے 71 رنز کی شراکت قائم کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ دونوں نے مجموعی طور پر اس ورلڈکپ میں اب تک 411 رنز کی شراکت قائم کی جو ایک ریکارڈ ہے۔ دوسری جانب محمد رضوان نے بھی رواں سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنے ایک ہزار رنز مکمل کرکے تاریخ رقم کی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.