کوٹ سلطان{صبح پا کستان} تھانہ کوٹ سلطان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔ نسوانی آواز میں کال کر کے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار۔سرغنہ سمیت گروہ کے تمام ملزمان محمد رمضان ،محمد مشتاق اور محمد ظہور گرفتار۔بیٹ انچارج پہاڑ پور ASIعطاءمیراں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کی ۔ ملزمان سے شہریوں سے بذریعہ فراڈ لوٹی گئی رقم 274200/-روپے برآمد ۔واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ ناجائز پسٹل 2عدد معہ 8گولیاں برآمد ۔ملزمان نسوانی آواز میں شہریوں کو کال کر کے ویرانے میں بلا کر رقم لوٹتے تھے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی ہے ۔
ایس ایچ او تھانہ کا کینا ہے کہ شہریوں سے فراڈ کرنے او ر مال و متاع سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails








