راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ جب کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کواراٹر ماسٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو جون 2019 میں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔
Source:
https://www.express.pk/