• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ مرحوم میآ ں تنویر احمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ، ناءب امیر جماعت اسلامی پا کستان لیاقت بلوچ کی خصو صی شرکت

webmaster by webmaster
اکتوبر 4, 2021
in First Page, جنوبی پنجاب
0
لیہ ۔ مرحوم  میآ ں تنویر احمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ، ناءب امیر جماعت اسلامی پا کستان  لیاقت بلوچ کی خصو صی شرکت

لیہ {صبح پا کستان} جماعت اسلامی لیہ شہر کے سابق امیر معروف سیاسی و سماجی شخصیت مرحوم میاں تنویر احمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ، ناءب امیر جماعت اسلامی پا کستان لیاقت بلوچ کی خصوصی شرکت ،

تفصیل کے مطا بق  نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے لیہ میں میان تنویر احمد کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ،فوج اور ادارے دنیا بھر میں موجود ہیں مگر ہمارے ہاں یہ منہ زور ہیں،اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر کے پی کے،بلوچستان اور سندھ کے برعکس پنجاب کا کردار ڈھال تھا مگر آج ہر جگہ اس پر بحث ہورہی ہے ملک میں اسٹیبلشمنٹ کی حکمرانی پر سوالات ہورہے ہیں اور اس منظر نامہ کے ذمہ داروں میں قومی جمہوری قوتوں کا بھی کردار ہے سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ سے چوری چھپے معاہدے کرکے پارلیمنت روایات کو کمزور کررہے ہیں،قومی معیشت زوال کا شکار ہے،غربت مہنگائی،رشوت، کرپشن، میرٹ کی پامالی قومی سلامتی کیلئے خطرناک رخ اختیار کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ قرضہ،سود اور عالمی اداروں کے سامنے کشکول اٹھائے حکومت پالیسی ساز نظام تعلیم ،پارلیمانی نظام ،قانون سازی میں ملک کو تباہی کے دہانے پر لاچکی ہے،یکساں تعلیم نصاب کے نام پر نئی نسل کو تباہی سے دوچار کیا جارہا ہے،لادینیت کو فروغ دیا جارہا ہے،لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہمالیہ سے مضبوط اور بلند پاک چین دوستی کا پس منظر چین کو پاکستان کا تسلیم کرنا ہے آج افغانستان سے ذلت کی خاک چاٹنے کے بعد امریکہ مشکلات میں پھنس چکا ہے اور اپنی اس شرمندگی سے بچنے کیلئے پاکستان کے گرد مشکلات کا شکنجہ کسا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ طالبان اور افغان عوام کی طویل قربانیوں کے نتیجہ میں امریکہ اور اس کا اتحادی بھارت افغانستان سے فرار ہورہے ہیں لہذا پاکستان کو زوال پذیر اور شیرازہ بکھیرتے امریکہ کی پاکستان کے خلاف سازشو کو ناکام بنا کر افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرلینا چاہیئے کیونکہ امریکہ کسی کا نہیں صرف اپنے مفادات کا دوست ہے مضبوط افغانستان صرف پاکستان ہی نہیں کشمیریوں کی بھی ضرورت ہے اور کشمیریوں کی آزادی کا راستہ بھی افغانستان سے ہوکر گذرتا ہے بھارت کا انجام بہت قریب ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت قومی سلامتی کیلئے خطرات پیدا کرنے کی سازش کررہا ہے لہذار پاکستان اسٹیبلشمنٹ، اداروں،جمہوری قوتوں ،سول سوسائٹی،سٹیک ہولڈرز کو قومی ایجنڈا پر وحدت ،یکجہتی کی بنیاد پر آپس میں ایک لائن کھینچ لینی چاہیے اور کوئی بھی اس لائن کو عبور نہ کرے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اتحادوں کی تاریخ طویل ہے اور یہ بھی تلخ حقیقت ہے کہ مفادات کی سیاست نے ایک دوسرے کو دھوکہ دیا ہے اور سیاست کے ماتھے پر مفادات کا لیبل لگا ہوا ہے اور مقتدر قوتیں سیاسی جماعتوں کے بازو مروڑتے ہیں اور سیاسی اتحاد دیوار سے لگ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور غیر ملک میں مقیم ووٹرز کو ووٹ کا حق دینے کے نام پر قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے،ملک وقوم پے درپے درپیش بحرانوں سے نجات کا راستہ اسلامی انقلاب و نظام زندگی میں ہے جماعت اسلامی پاکستان میں خوشحال پاکستان کا عزم رکھتی ہے جس کیلئے اس کے پاس باکردار قیادت ہے،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے امیر جماعت لیہ میاں تنویر احمد کی دینی،ملی ،سماجی،سیاسی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے زندگی کے ہر میدان میں قابل قدر خدمات سرانجام دیں ہیں اپنی خدمات کے صلہ میں ہر خاص وعام میں مقبول تھے،مرحوم اور ان کے والد محترم میاں بشیر احمد مرحوم کی خدمات جماعت اسلامی کیلئے تادیر یاد رکھی جائیں گی،قبل ازیں نائب امیر جماعت اسلامی سابق ایم پی اے چوہدری اصغر علی گوجر نے میاں تنویر احمد مرحوم سے اپنی نصف صدی کی رفاقت اور جماعتی و سیای تعلق و زندگی کے کئی واقعات سے حاضرین کو آگاہ کیا مرحوم کے ذکر کرتے ہوئے چوہدری اصغرعلی گوجر کئی بار آبدیدہ ہو گئے،شیخ ذوالفقار ایڈووکیٹ نے میاں تنویر کے زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا،قاری اللہ نواز نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی ،تعزیتی ریفرنس کی تقریب میں ڈاکٹر ذیشان الحق مرزا،ڈاکٹر محمد اقبال بھٹی، ڈاکٹر شیر محمد خان، ڈاکٹر حسن شیخ، حافظ جمیل احمد خان، مہر حبیب اللہ گرواں، جودت کامران، ملک منظور حسین جوتہ، اظہر ہانس،ملک اظہر سگو،مبشر نعیم چوہدری، منور حسین چودھری، احسان اللہ محسن مشتاق ندیم بھٹی، مرزا غلام قادر، شیخ محمد ذوالفقار علی، چودھری ارشاد احمد گجر،سجاد عامر چودھری محمد علی، میاں زاہد ریاض ،سمیت شہر بھر کی سول سوسائٹی،وکلائ،صحافی،سیاسی و مذہبی شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔

Tags: layyah news
Previous Post

پنڈورا پیپرز جاری، پاکستان کے موجودہ و سابق وزرا، بیورو کریٹس، سابق جرنیل، کاروباری شخصیات کے نام شامل

Next Post

وزیراعلی سے تحریک انصاف کی تنظیمی، پارلیمانی قیادت کی ملاقات کی اندرونی کہانی

Next Post
وزیراعلی سے تحریک انصاف کی تنظیمی، پارلیمانی قیادت کی ملاقات کی اندرونی کہانی

وزیراعلی سے تحریک انصاف کی تنظیمی، پارلیمانی قیادت کی ملاقات کی اندرونی کہانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لیہ {صبح پا کستان} جماعت اسلامی لیہ شہر کے سابق امیر معروف سیاسی و سماجی شخصیت مرحوم میاں تنویر احمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ، ناءب امیر جماعت اسلامی پا کستان لیاقت بلوچ کی خصوصی شرکت ، تفصیل کے مطا بق  نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے لیہ میں میان تنویر احمد کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ،فوج اور ادارے دنیا بھر میں موجود ہیں مگر ہمارے ہاں یہ منہ زور ہیں،اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر کے پی کے،بلوچستان اور سندھ کے برعکس پنجاب کا کردار ڈھال تھا مگر آج ہر جگہ اس پر بحث ہورہی ہے ملک میں اسٹیبلشمنٹ کی حکمرانی پر سوالات ہورہے ہیں اور اس منظر نامہ کے ذمہ داروں میں قومی جمہوری قوتوں کا بھی کردار ہے سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ سے چوری چھپے معاہدے کرکے پارلیمنت روایات کو کمزور کررہے ہیں،قومی معیشت زوال کا شکار ہے،غربت مہنگائی،رشوت، کرپشن، میرٹ کی پامالی قومی سلامتی کیلئے خطرناک رخ اختیار کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ قرضہ،سود اور عالمی اداروں کے سامنے کشکول اٹھائے حکومت پالیسی ساز نظام تعلیم ،پارلیمانی نظام ،قانون سازی میں ملک کو تباہی کے دہانے پر لاچکی ہے،یکساں تعلیم نصاب کے نام پر نئی نسل کو تباہی سے دوچار کیا جارہا ہے،لادینیت کو فروغ دیا جارہا ہے،لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہمالیہ سے مضبوط اور بلند پاک چین دوستی کا پس منظر چین کو پاکستان کا تسلیم کرنا ہے آج افغانستان سے ذلت کی خاک چاٹنے کے بعد امریکہ مشکلات میں پھنس چکا ہے اور اپنی اس شرمندگی سے بچنے کیلئے پاکستان کے گرد مشکلات کا شکنجہ کسا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ طالبان اور افغان عوام کی طویل قربانیوں کے نتیجہ میں امریکہ اور اس کا اتحادی بھارت افغانستان سے فرار ہورہے ہیں لہذا پاکستان کو زوال پذیر اور شیرازہ بکھیرتے امریکہ کی پاکستان کے خلاف سازشو کو ناکام بنا کر افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرلینا چاہیئے کیونکہ امریکہ کسی کا نہیں صرف اپنے مفادات کا دوست ہے مضبوط افغانستان صرف پاکستان ہی نہیں کشمیریوں کی بھی ضرورت ہے اور کشمیریوں کی آزادی کا راستہ بھی افغانستان سے ہوکر گذرتا ہے بھارت کا انجام بہت قریب ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت قومی سلامتی کیلئے خطرات پیدا کرنے کی سازش کررہا ہے لہذار پاکستان اسٹیبلشمنٹ، اداروں،جمہوری قوتوں ،سول سوسائٹی،سٹیک ہولڈرز کو قومی ایجنڈا پر وحدت ،یکجہتی کی بنیاد پر آپس میں ایک لائن کھینچ لینی چاہیے اور کوئی بھی اس لائن کو عبور نہ کرے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اتحادوں کی تاریخ طویل ہے اور یہ بھی تلخ حقیقت ہے کہ مفادات کی سیاست نے ایک دوسرے کو دھوکہ دیا ہے اور سیاست کے ماتھے پر مفادات کا لیبل لگا ہوا ہے اور مقتدر قوتیں سیاسی جماعتوں کے بازو مروڑتے ہیں اور سیاسی اتحاد دیوار سے لگ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور غیر ملک میں مقیم ووٹرز کو ووٹ کا حق دینے کے نام پر قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے،ملک وقوم پے درپے درپیش بحرانوں سے نجات کا راستہ اسلامی انقلاب و نظام زندگی میں ہے جماعت اسلامی پاکستان میں خوشحال پاکستان کا عزم رکھتی ہے جس کیلئے اس کے پاس باکردار قیادت ہے،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے امیر جماعت لیہ میاں تنویر احمد کی دینی،ملی ،سماجی،سیاسی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے زندگی کے ہر میدان میں قابل قدر خدمات سرانجام دیں ہیں اپنی خدمات کے صلہ میں ہر خاص وعام میں مقبول تھے،مرحوم اور ان کے والد محترم میاں بشیر احمد مرحوم کی خدمات جماعت اسلامی کیلئے تادیر یاد رکھی جائیں گی،قبل ازیں نائب امیر جماعت اسلامی سابق ایم پی اے چوہدری اصغر علی گوجر نے میاں تنویر احمد مرحوم سے اپنی نصف صدی کی رفاقت اور جماعتی و سیای تعلق و زندگی کے کئی واقعات سے حاضرین کو آگاہ کیا مرحوم کے ذکر کرتے ہوئے چوہدری اصغرعلی گوجر کئی بار آبدیدہ ہو گئے،شیخ ذوالفقار ایڈووکیٹ نے میاں تنویر کے زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا،قاری اللہ نواز نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی ،تعزیتی ریفرنس کی تقریب میں ڈاکٹر ذیشان الحق مرزا،ڈاکٹر محمد اقبال بھٹی، ڈاکٹر شیر محمد خان، ڈاکٹر حسن شیخ، حافظ جمیل احمد خان، مہر حبیب اللہ گرواں، جودت کامران، ملک منظور حسین جوتہ، اظہر ہانس،ملک اظہر سگو،مبشر نعیم چوہدری، منور حسین چودھری، احسان اللہ محسن مشتاق ندیم بھٹی، مرزا غلام قادر، شیخ محمد ذوالفقار علی، چودھری ارشاد احمد گجر،سجاد عامر چودھری محمد علی، میاں زاہد ریاض ،سمیت شہر بھر کی سول سوسائٹی،وکلائ،صحافی،سیاسی و مذہبی شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.