• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

قوم آج یوم دفاع روائتی جوش و جزبے سے منا رہی ہے

webmaster by webmaster
ستمبر 6, 2021
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
قوم آج یوم دفاع روائتی جوش و جزبے سے منا رہی ہے

ملک بھر میں یوم دفاع آج بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو قوم کا سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

6 ستمبر کی مناسبت سے مزار قائد پر گارڈزکی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاک فضائیہ کےکیڈٹس نے مزار کے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

ائیر وائس مارشل محمد قیصرجنجوعہ(ستارہ امتیاز ملٹری) ائیر آفیسر کمانڈنگ اصغر خان اکیڈمی نے تقریب میں شرکت کی، مزار پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔

صدر مملکت کا 6 ستمبر پر پیغام

اس دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں صدرعارف علوی نے کہا کہ افواج پاکستان نے بے مثال جرات مندی سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے اصولی موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

لاہور کینٹ میں یادگارِ شہداء پر پُروقار تقریب

6 ستمبر 1965ءکے شہداکی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئےلاہور کینٹ میں یادگارِ شہداء پر پُروقار تقریب ہوئی،گیریژن کمانڈر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سےپھول چڑھائے اورپاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

یادگار شہدا کے ساتھ آرمی میوزیم بھی بنایا گیا ہے جس میں جنگ ستمبر کے دوران دشمن سے چھینے گئے ہتھیار رکھنے کے علاوہ تحریک پاکستان کی تصویر کشی بھی کی گئی ہے۔

میوزیم کے مختلف حصوں کوشہداء کارنر،نشانِ حیدر گیلری،پاکستان کی جنگی تاریخ ،دنیا کے بلند ترین جنگی محاذ سیاچن پر زندگی، کشمیر کارنر، نئی قوم کی تشکیل، قائد اور افواج، دہشت گردی کے خلاف جنگ، پاکستان کا اقوام متحدہ امن مشن میں کردار، اقلیتوں کی قومی تعمیر میں کاوشیں اور قربانیوں کے نام دیے گئےہیں۔

نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگار شہداء پر، پُروقار تقریب

نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگار شہداء پر، پُروقار تقریب ہوئی ، تقریب میں ملک کے استحکام اورشہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصو صی دعا کی گئی ، یاد گار پر پھول رکھے گئے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی نے شہدا ءکے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی ۔

واضح رہے کہ جنگ ستمبر میں پاکستانی مسلح افواج اور قوم نے متحد ہو کر بھارت کے جنگی عزائم خاک میں ملائے اور مادر وطن کا ڈٹ کر دفاع کیا، مکار دشمن بھارت کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑی، جنگ ستمبر کے غازیوں اور شہیدوں نے جرات و بہادری کی وہ لازوال داستانیں رقم کیں جو رہتی دنیا تک یاد رہیں گی۔

Post Views: 24
Source: https://jang.com.pk/
Previous Post

دھوکا نہ ہوتا تو حکومت گرا کر نئے الیکشن کروا دیتے، بلاول بھٹو

Next Post

لاہور ۔ قیمتی جانیں نچھاور کرنیوالے شہداء ہماری آن، بان اور شان ہیں، عثمان بزدار

Next Post
لاہور ۔ قیمتی جانیں نچھاور کرنیوالے شہداء ہماری آن، بان اور شان ہیں،  عثمان بزدار

لاہور ۔ قیمتی جانیں نچھاور کرنیوالے شہداء ہماری آن، بان اور شان ہیں، عثمان بزدار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

by webmaster
اگست 2, 2026
0

لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...

Read moreDetails
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
ملک بھر میں یوم دفاع آج بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو قوم کا سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

6 ستمبر کی مناسبت سے مزار قائد پر گارڈزکی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاک فضائیہ کےکیڈٹس نے مزار کے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ ائیر وائس مارشل محمد قیصرجنجوعہ(ستارہ امتیاز ملٹری) ائیر آفیسر کمانڈنگ اصغر خان اکیڈمی نے تقریب میں شرکت کی، مزار پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔

صدر مملکت کا 6 ستمبر پر پیغام

اس دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں صدرعارف علوی نے کہا کہ افواج پاکستان نے بے مثال جرات مندی سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے اصولی موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

لاہور کینٹ میں یادگارِ شہداء پر پُروقار تقریب

6 ستمبر 1965ءکے شہداکی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئےلاہور کینٹ میں یادگارِ شہداء پر پُروقار تقریب ہوئی،گیریژن کمانڈر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سےپھول چڑھائے اورپاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ یادگار شہدا کے ساتھ آرمی میوزیم بھی بنایا گیا ہے جس میں جنگ ستمبر کے دوران دشمن سے چھینے گئے ہتھیار رکھنے کے علاوہ تحریک پاکستان کی تصویر کشی بھی کی گئی ہے۔ میوزیم کے مختلف حصوں کوشہداء کارنر،نشانِ حیدر گیلری،پاکستان کی جنگی تاریخ ،دنیا کے بلند ترین جنگی محاذ سیاچن پر زندگی، کشمیر کارنر، نئی قوم کی تشکیل، قائد اور افواج، دہشت گردی کے خلاف جنگ، پاکستان کا اقوام متحدہ امن مشن میں کردار، اقلیتوں کی قومی تعمیر میں کاوشیں اور قربانیوں کے نام دیے گئےہیں۔

نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگار شہداء پر، پُروقار تقریب

نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگار شہداء پر، پُروقار تقریب ہوئی ، تقریب میں ملک کے استحکام اورشہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصو صی دعا کی گئی ، یاد گار پر پھول رکھے گئے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی نے شہدا ءکے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی ۔ واضح رہے کہ جنگ ستمبر میں پاکستانی مسلح افواج اور قوم نے متحد ہو کر بھارت کے جنگی عزائم خاک میں ملائے اور مادر وطن کا ڈٹ کر دفاع کیا، مکار دشمن بھارت کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑی، جنگ ستمبر کے غازیوں اور شہیدوں نے جرات و بہادری کی وہ لازوال داستانیں رقم کیں جو رہتی دنیا تک یاد رہیں گی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.