لیہ( صبح پا کستان ) پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ لیہ پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین نے کہاہے کہ گھوڑا گلی سکاوٹ کیمپ میں لیہ کالج نے اپنی کامیابیوں کی روایت کو بحال رکھا پروفیسر عدنان گجر کی سربراہی میں چھ طلباء نے سکاونٹ یونٹس کیمپ میں شمولیت کی جس میں منعقدہ مقابلوں میں کالج کے طلباء نے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں ۔ پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین نے کہاکہ ڈی جی خان ڈویژن میں پہلی پوزیشن اور پنجاب میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے اپنے ادارے کا وقار بلند کیا ۔ انہوں نے کہاکہ محمد ارشد نے نعت خوانی میں فرسٹ پوزیشن، جعفرعلی نے اسٹیمیشن میں دوسری اور ٹیم ایونٹ میں کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور مجموعی طورپرگورنمنٹ گریجویٹ لیہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails








