• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

باطل بظاھر جتنا بھی عروج پر ہو اس نے بالآخر مٹنا ہوتا ہے، وزیراعظم

webmaster by webmaster
اگست 20, 2021
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
کرونا الرٹ ،خطے میں کورونا کی بھارتی قسم پھیلنے کا خدشہ ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امام عالی مقام کی شہادت ایسا المناک اور درد انگیز واقعہ ہے کہ اُمت صدیاں گذرنے کے باوجود اُن کی شہادت پر آج بھی افسردہ اور غم ناک ہے۔

عمران خان نے یوم عاشورہ پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ نے جب ظلم کو ماننے سے انکار کردیا تو آپ کو رفقاء سمیت میدان کربلا میں شہید کردیا گیا۔ امام عالی مقام نے شہادت قبول فرمائی لیکن ظلم اور جبر کے سامنے سر نہ جھکایا اور نہ ہی یزید کی حکومت کو تسلیم کیا، انہوں نے اپنے اسوۂ سے یہ ثابت کردیا کہ حق وباطل کے معرکہ میں انسان کو ہمیشہ حق کا ساتھ دینا چاہیے اور قربانی دینے سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسوۂِ شبیری باطل سے ٹکراؤ کا استعارہ بن چکاہے اور بہادری کا وہ مینار ہے جہاں سے ہمیشہ کے لیے ظلم وتشدد کے خلاف اٹھنے والی تحریکیں روشنی حاصل کرتی رہیں گی۔
عمران خان نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم ہر دور میں سچ اور انصاف کا ساتھ دیں جھوٹ اور مکر وفریب کی ہر چال کو ناکام کریں۔ دینِ اسلام کے جن اصولوں کی خاطرحضرت امام حسینؓ نےآلِ رسولﷺ کی شہادت پیش کی ان اصولوں کی علمبرداری کے لیے ہم بھی قربانی پیش کرنے سے کبھی پیچھے نہ ہٹیں۔ شہادت حضرت امام حسینؓ کا یہ پیغام ہے کہ باطل بظاھر جتنا بھی عروج پر ہو اس نے بالآخر مٹنا ہوتا ہے اور حق کو جتنا بھی دبایا جائے اس نے قائم رہنا ہوتا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حضرت امام حسینؓ کے جذبہ شہادت، ایثار، قربانی اور حق پرستی کو اپنے اندر تازہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہم ملک وملت کی سربلندی کے لیے ہر قربانی کے لیے تیار ہوں۔

Post Views: 16
Source: https://www.express.pk/
Tags: National News
Previous Post

پیغامِ حسینیتؓ شعورِ انسانیت .. مظہر اقبال کھوکھر

Next Post

بہاولنگر، کریکر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے

Next Post
بہاولنگر، کریکر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے

بہاولنگر، کریکر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں
قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

by webmaster
جون 14, 2026
0

لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...

Read moreDetails
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

جون 10, 2026
کوئٹہ  ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

کوئٹہ ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

جون 7, 2026
ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام  دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

جون 4, 2026
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امام عالی مقام کی شہادت ایسا المناک اور درد انگیز واقعہ ہے کہ اُمت صدیاں گذرنے کے باوجود اُن کی شہادت پر آج بھی افسردہ اور غم ناک ہے۔ عمران خان نے یوم عاشورہ پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ نے جب ظلم کو ماننے سے انکار کردیا تو آپ کو رفقاء سمیت میدان کربلا میں شہید کردیا گیا۔ امام عالی مقام نے شہادت قبول فرمائی لیکن ظلم اور جبر کے سامنے سر نہ جھکایا اور نہ ہی یزید کی حکومت کو تسلیم کیا، انہوں نے اپنے اسوۂ سے یہ ثابت کردیا کہ حق وباطل کے معرکہ میں انسان کو ہمیشہ حق کا ساتھ دینا چاہیے اور قربانی دینے سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسوۂِ شبیری باطل سے ٹکراؤ کا استعارہ بن چکاہے اور بہادری کا وہ مینار ہے جہاں سے ہمیشہ کے لیے ظلم وتشدد کے خلاف اٹھنے والی تحریکیں روشنی حاصل کرتی رہیں گی۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم ہر دور میں سچ اور انصاف کا ساتھ دیں جھوٹ اور مکر وفریب کی ہر چال کو ناکام کریں۔ دینِ اسلام کے جن اصولوں کی خاطرحضرت امام حسینؓ نےآلِ رسولﷺ کی شہادت پیش کی ان اصولوں کی علمبرداری کے لیے ہم بھی قربانی پیش کرنے سے کبھی پیچھے نہ ہٹیں۔ شہادت حضرت امام حسینؓ کا یہ پیغام ہے کہ باطل بظاھر جتنا بھی عروج پر ہو اس نے بالآخر مٹنا ہوتا ہے اور حق کو جتنا بھی دبایا جائے اس نے قائم رہنا ہوتا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حضرت امام حسینؓ کے جذبہ شہادت، ایثار، قربانی اور حق پرستی کو اپنے اندر تازہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہم ملک وملت کی سربلندی کے لیے ہر قربانی کے لیے تیار ہوں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.