• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کورونا وائرس سے بھارت میں 49 لاکھ سے زیادہ لوگ مرچکے ہیں، رپورٹ کورونا وائرس سے بھارت میں 49 لاکھ سے زیادہ لوگ مرچکے ہیں، رپورٹ

webmaster by webmaster
جولائی 22, 2021
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
کورونا وائرس سے بھارت میں 49 لاکھ سے زیادہ لوگ مرچکے ہیں، رپورٹ کورونا وائرس سے بھارت میں 49 لاکھ سے زیادہ لوگ مرچکے ہیں، رپورٹ

واشنگٹن / نئی دہلی: سینٹر فار گلوبل ڈیویلپمنٹ (سی جی ڈیو) نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 49 لاکھ یا اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔ یہ تعداد سرکاری اعداد و شمار کے مقابلے میں 12 گنا سے بھی زیادہ ہے۔

یہ رپورٹ واشنگٹن میں انسانی ترقی کے عالمی ترقیاتی ادارے ’’سی جی ڈیو‘‘ نے کئی بھارتی صحافیوں، غیر سرکاری تنظیموں اور طبّی ماہرین کے انفرادی تعاون سے مرتب کی ہے جس میں کورونا وبا کے پھیلاؤ سے متعلق مودی سرکار کے فراہم کردہ اعداد و شمار کو ناقابلِ بھروسہ قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے اپنے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، وہاں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار کا ہندسہ عبور کرچکی ہے جو امریکا اور برازیل کے بعد تیسری سب سے زیادہ تعداد ہے۔
تاہم بھارتی ڈاکٹر اور طبّی ماہرین پچھلے کئی مہینوں سے خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ بھارت میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی اصل تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔

ان کا مطالبہ ہے کہ مارچ 2020 سے اب تک بھارت میں ہونے والی تمام انسانی اموات کا طبّی آڈٹ کروایا جائے تاکہ ان اموات کی صحیح وجہ سامنے آسکے۔

واضح رہے کہ بھارت میں صرف مئی 2021 کے ایک مہینے میں سرکاری ذرائع سے کورونا وائرس سے ایک لاکھ 70 ہزار افراد کے مرنے کی تصدیق کی گئی تھی۔

اس کے باوجود، مودی سرکار اب تک طبّی آڈٹ سے انکاری ہے جس کے باعث ’’سی جی ڈیو‘‘ نے جداگانہ طور پر کام کرتے ہوئے اعداد و شمار جمع کیے ہیں۔

البتہ، اس رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ان اعداد و شمار کو محتاط اندازہ سمجھا جائے جبکہ انہیں تب تک حتمی نہ سمجھا جائے کہ جب تک مستند ذرائع سے ان کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہوجاتی۔

یہ رپورٹ مرتب کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے انہوں نے بھارت میں عمومی یعنی ’’غیر وبائی‘‘ حالات میں شرحِ اموات کا موازنہ کورونا وبا کے دوران مشاہدے میں آنے والی ’’اضافی شرحِ اموات‘‘ سے بھی کیا ہے۔

اس رپورٹ پر بھارتی وزیرِ صحت سمیت کسی بھی دوسرے مرکزی سرکاری اہلکار نے اب تک کوئی ردِعمل نہیں دیا ہے۔

کورونا وبا کی بدترین صورتِ حال پر مودی سرکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

خبر رساں ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ بھارت کا کورونا ویکسی نیشن پروگرام شدید بدانتظامی کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہاں یومیہ ویکسین لگوانے والوں کی تعداد گزشتہ ماہ کے مقابلے میں آدھی سے بھی کم رہ گئی ہے۔

مودی سرکار نے گزشتہ ماہ پورے ہندوستان میں کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا تھا جس کے تحت 21 جون 2021 کو ویکسین کی سب سے زیادہ یعنی 92 لاکھ خوراکیں لگائی گئیں جو بتدریج کم ہوتے ہوتے جولائی 2021 میں اوسطاً 40 لاکھ روزانہ تک رہ گئی ہیں۔

Source: www.express.pk
Tags: inter national news
Previous Post

ادارہ صبح پا کستان لیہ کی طرف سے تمام اہل وطن کو عید الضحی کی خوشیاں مبارک ہوں ، انجم صحرائی ایڈ یٹر انچیف

Next Post

راجن پور۔ مسافر بس حادثہ میں وفات پانے والے لواحقین میں عید کے روز امدادی چیک تقسیم

Next Post
راجن پور۔ مسافر بس حادثہ میں وفات پانے والے  لواحقین میں عید کے روز  امدادی چیک تقسیم

راجن پور۔ مسافر بس حادثہ میں وفات پانے والے لواحقین میں عید کے روز امدادی چیک تقسیم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
واشنگٹن / نئی دہلی: سینٹر فار گلوبل ڈیویلپمنٹ (سی جی ڈیو) نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 49 لاکھ یا اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔ یہ تعداد سرکاری اعداد و شمار کے مقابلے میں 12 گنا سے بھی زیادہ ہے۔ یہ رپورٹ واشنگٹن میں انسانی ترقی کے عالمی ترقیاتی ادارے ’’سی جی ڈیو‘‘ نے کئی بھارتی صحافیوں، غیر سرکاری تنظیموں اور طبّی ماہرین کے انفرادی تعاون سے مرتب کی ہے جس میں کورونا وبا کے پھیلاؤ سے متعلق مودی سرکار کے فراہم کردہ اعداد و شمار کو ناقابلِ بھروسہ قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کے اپنے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، وہاں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار کا ہندسہ عبور کرچکی ہے جو امریکا اور برازیل کے بعد تیسری سب سے زیادہ تعداد ہے۔ تاہم بھارتی ڈاکٹر اور طبّی ماہرین پچھلے کئی مہینوں سے خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ بھارت میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی اصل تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ مارچ 2020 سے اب تک بھارت میں ہونے والی تمام انسانی اموات کا طبّی آڈٹ کروایا جائے تاکہ ان اموات کی صحیح وجہ سامنے آسکے۔ واضح رہے کہ بھارت میں صرف مئی 2021 کے ایک مہینے میں سرکاری ذرائع سے کورونا وائرس سے ایک لاکھ 70 ہزار افراد کے مرنے کی تصدیق کی گئی تھی۔ اس کے باوجود، مودی سرکار اب تک طبّی آڈٹ سے انکاری ہے جس کے باعث ’’سی جی ڈیو‘‘ نے جداگانہ طور پر کام کرتے ہوئے اعداد و شمار جمع کیے ہیں۔ البتہ، اس رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ان اعداد و شمار کو محتاط اندازہ سمجھا جائے جبکہ انہیں تب تک حتمی نہ سمجھا جائے کہ جب تک مستند ذرائع سے ان کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہوجاتی۔ یہ رپورٹ مرتب کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے انہوں نے بھارت میں عمومی یعنی ’’غیر وبائی‘‘ حالات میں شرحِ اموات کا موازنہ کورونا وبا کے دوران مشاہدے میں آنے والی ’’اضافی شرحِ اموات‘‘ سے بھی کیا ہے۔ اس رپورٹ پر بھارتی وزیرِ صحت سمیت کسی بھی دوسرے مرکزی سرکاری اہلکار نے اب تک کوئی ردِعمل نہیں دیا ہے۔ کورونا وبا کی بدترین صورتِ حال پر مودی سرکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ خبر رساں ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ بھارت کا کورونا ویکسی نیشن پروگرام شدید بدانتظامی کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہاں یومیہ ویکسین لگوانے والوں کی تعداد گزشتہ ماہ کے مقابلے میں آدھی سے بھی کم رہ گئی ہے۔ مودی سرکار نے گزشتہ ماہ پورے ہندوستان میں کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا تھا جس کے تحت 21 جون 2021 کو ویکسین کی سب سے زیادہ یعنی 92 لاکھ خوراکیں لگائی گئیں جو بتدریج کم ہوتے ہوتے جولائی 2021 میں اوسطاً 40 لاکھ روزانہ تک رہ گئی ہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.