• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازیخان۔تونسہ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر وزیر اعلی پنجاب کا اظہار تعزیت ، رپورٹ طلب

webmaster by webmaster
جولائی 19, 2021
in First Page, جنوبی پنجاب
0
ڈیرہ غازیخان۔تونسہ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر وزیر اعلی پنجاب کا اظہار تعزیت ، رپورٹ طلب

 

ڈیرہ غازیخان {صبح پا کستان)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں تونسہ روڈ پر ٹریفک کے المناک  حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ، افسوس اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کااظہار کیا. انہوں نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے ہدایت کی. وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاکہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے۔ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں  کے ساتھ ہیں   غم کی گھڑی میں جاں بحق افرادکے لواحقین   کے ساتھ کھڑے ہیں پنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔وزیر اعلی کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان  کے ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے رابطہ کرتے ہوئے زخمیوں کے علاج معالجے کے بارے ہدایات دیں.

علاوہ ازیں انہوں نے ٹریفک حادثہ کے بارے میں کمشنراور آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی انہوں نے ہدایت کی کہ

غفلت کے ذمہ دارکو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے،المناک واقعہ کی تحقیقات کر کے غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کیاجائے-جن کی بھی غفلت سے کئی انسانی زندگیاں ضائع ہوئیں ان کا تعین کر کے مزیدقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے.

تفصیل کے مطا بق کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید بس حادثہ کے زخمیوں کی اطلاع پر ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے اور انہوں نے اپنی نگرانی میں زخمیوں کے علاج معالجہ اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے رابطہ کر کے جسد خاکی ان کے گھروں کو روانہ کیے. سرکاری او رنجی ایمبولینسز کا انتظام کیاگیا. علاوہ ازیں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، مشیر صحت محمد حنیف پتافی، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور دیگر نے بھی ٹیچنگ ہسپتال میں جا کر زخمیوں کی عیادت کی اور فراہم علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا.

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نجیب نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال سے 32جاں بحق افراد کے جسد خاکی ان کے گھروں کو روانہ کیے گئے ایک کی شناخت نہیں ہو سکی جسے سرد خانے میں رکھا گیا ہے. 59زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا.

ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کردیاگیا. آپریشن میں 19ریسکیوگاڑیوں نے حصہ لیا. 14ایمبولینس، ایک فائر وہیکل،د و ریسکیو اور ایک سپیشل وہیکل شامل تھی. موقع پر دو افراد کوصاد ابتدائی طبی امداد دی گئی.موقع پر جاں بحق اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیا. واضح رہے کہ جھوک یار شاہ تونسہ روڈ پر بس اور کنٹینر میں تم سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں. سیالکوٹ سے آنے والی مسافر بس میں زیادہ تر مزدور طبقہ سوار تھا. بس کی چھتوں پر بھی مسافر سوار تھے.

 

 

Tags: DG khan news
Previous Post

پنجاب حکومت کوبلدیاتی ادارے بحال کرنے کیلئے 28 جولائی تک مہلت

Next Post

پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہٰی نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Next Post
پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہٰی نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہٰی نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
  ڈیرہ غازیخان {صبح پا کستان)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں تونسہ روڈ پر ٹریفک کے المناک  حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ، افسوس اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کااظہار کیا. انہوں نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے ہدایت کی. وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاکہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے۔ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں  کے ساتھ ہیں   غم کی گھڑی میں جاں بحق افرادکے لواحقین   کے ساتھ کھڑے ہیں پنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔وزیر اعلی کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان  کے ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے رابطہ کرتے ہوئے زخمیوں کے علاج معالجے کے بارے ہدایات دیں. علاوہ ازیں انہوں نے ٹریفک حادثہ کے بارے میں کمشنراور آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی انہوں نے ہدایت کی کہ غفلت کے ذمہ دارکو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے،المناک واقعہ کی تحقیقات کر کے غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کیاجائے-جن کی بھی غفلت سے کئی انسانی زندگیاں ضائع ہوئیں ان کا تعین کر کے مزیدقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے. تفصیل کے مطا بق کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید بس حادثہ کے زخمیوں کی اطلاع پر ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے اور انہوں نے اپنی نگرانی میں زخمیوں کے علاج معالجہ اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے رابطہ کر کے جسد خاکی ان کے گھروں کو روانہ کیے. سرکاری او رنجی ایمبولینسز کا انتظام کیاگیا. علاوہ ازیں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، مشیر صحت محمد حنیف پتافی، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور دیگر نے بھی ٹیچنگ ہسپتال میں جا کر زخمیوں کی عیادت کی اور فراہم علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا. میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نجیب نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال سے 32جاں بحق افراد کے جسد خاکی ان کے گھروں کو روانہ کیے گئے ایک کی شناخت نہیں ہو سکی جسے سرد خانے میں رکھا گیا ہے. 59زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا. ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کردیاگیا. آپریشن میں 19ریسکیوگاڑیوں نے حصہ لیا. 14ایمبولینس، ایک فائر وہیکل،د و ریسکیو اور ایک سپیشل وہیکل شامل تھی. موقع پر دو افراد کوصاد ابتدائی طبی امداد دی گئی.موقع پر جاں بحق اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیا. واضح رہے کہ جھوک یار شاہ تونسہ روڈ پر بس اور کنٹینر میں تم سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں. سیالکوٹ سے آنے والی مسافر بس میں زیادہ تر مزدور طبقہ سوار تھا. بس کی چھتوں پر بھی مسافر سوار تھے.    
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.