ڈیرہ غازیخان )صبح پا کستان ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہروں کے بجائے دور دراز اور پسماندہ علاقے جانے کا انتخاب کیا وہ چار گھنٹوں کی مسافت طے کرکے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک اور دیگر افسران کے ہمراہ پنجاب کے آخری اور بلوچستان کے سرحدی مقام فاضلہ کچھ تمن بزدار پہنچے ۔ قبائلی ثقافت کے مطابق فرشی نشست لوگوں کے برابر بیٹھ کر بندوبست،صاف پانی،سانپ کے کاٹنے کی ویکسین سمیت صحت کے مسائل سنے اور حل کےلئے احکامات جاری کئے
کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق لوگوں کے انکی دہلیز پر مسائل حل کر رہے ہیں ۔ قبائلی لوگوں مسائل سنتے ہوئے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ قبائلی لوگوں کے ریونیو سمیت دیگر مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا ۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق لوگوں کو بلانے کے بجائے خود ان کی دہلیز پر پہنچنا ہے ۔ قبائلی لوگوں کو سفری مشکلات اور اخراجات سے بچانے کےلئے سرحدی مقام تک پہنچے ہیں ،آئندہ بھی پسماندہ علاقہ کا انتخاب کیا جائیگا ۔ ریونیو کھلی کچہری میں زیادہ تر قبائلی لوگوں نے پانی اور روڈ کے حوالے درخواست پیش کیں ۔ کھلی کچہری میں قبائلی لوگوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار زندہ باد کے نعرے اور کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ارشاد احمد ڈی سی کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز کو قبائلی علاقوں میں خصوصی توجہ دینے پر خراج تحسین پیش کیا