کوٹ سلطان ۔ (صبح پا کستان) کوٹ سلطان صرافہ مارکیٹ میں دن دیہاڑے ملتان سے آئے ہو نے سونے کے تاجروں کے ساتھ ہو نے والی خونی ڈکیتی کا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے ڈکیتی میں ڈاکووں کی فائرنگ سے تاجروں کے قتل اور کروڑوں روپے لوٹنے جانے کے واقعہ سے سارا شہر سو گوار اور عدم تحفظ کا شکار ہے حکومت فوری طور پر مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے نشان عبرت بنائے ان خیالات کا اظہار تحریک استقلال جنوبی پنجاب کے صدر انجم صحرائی نے صرافہ بازار کوٹ سلطان کے دکانداران اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ، چوہدری محمد اشرف تبسم صدر تحریک استقلال ضلع لیہ بھی مو جود تھے
انہوں نے کہا کہ میرا آبائی شہر کوٹ سلطان انتہائی پر امن علاقہ ہے گذشتہ ستر سالہ تاریخ میں کبھی اتنی بڑی ڈکیتی کا واقعہ نہیں ہوا ۔یہ ایک کڑوا سچ ہے کہ ضلع لیہ میں چندماہ کے دوران ایسی بڑی ڈکیتیوں کے کئی واقعات ہو ئے ہیں جو عوام خصو صا کاروباری حلقوں میں تشو یش کا باعث ہیں انہوں نے مطا لبہ کیا کہ حکو مت عوام اور کاروباری حلقوں کو تحفظ فراہم کرے
کوٹ سلطان دورہ کے موقع پر انجم صحرائی نے محمد وقاص صدر صرافہ ایسو سی ایشن، طارق بلوچ صدر ، محمد آصف کھرل جزل سیکریٹری انجمن تاجران سے ملاقاتوں میں اظہار یکجہتی کرتے ہو ئے ڈکیتی کے واقعہ میں ملتان کے جاں بھق ہو نے والے تاجروں کے لئے دعائے مغفرت کی۔