• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

سعید احمد باروی ,,, تحریر۔۔ محمد عمر شاکر

webmaster by webmaster
اکتوبر 23, 2020
in کالم
0
سعید باروی، ایک صحافی نہیں لیه کی صحافت تھے..!  مظہر اقبال کھوکھر

اک سورج تھا تاروں کے گھرانے سے اٹھا
آنکھ حیران ہے کیا شخص زمانے سے اٹھا

دنیا میں ہر چیز کی نفی کی جا سکتی ہے مگر ایک اٹل حقیقت ہے جس سے کوئی امیر غریب عربی عجمی مشرق سے مغرب اور شمال سے لیکر جنوب تک کو ئی ذی روح انکار نہیں کر سکتا وہ موت ہے بلاشبہ موت ایک حقیقت ہے
ضلع لیہ کی صحافتی برادری ابھی منشی دوست محمد سرپرست اعلی پریس کلب چوک اعظم حاجی انور گبر اور رانا اعجاز محمود ڈائریکٹر تعلقات عامہ جیسی شخصیات کی وفات کا غم بھلا نہیں پائے کہ بزرگ محنتی مشفق صحافی سعید احمد باروی داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے داغ مفارقت دے گئے سعید احمد باروی کا تعلق جنوبی پنجاب کے پسماندہ خطہ قصبہ جمن شاہ سے ہے پسماندہ خطہ میں رہتے ہوئے مظلوم محکوم افراد کوانکی حثیت کا احساس دلاتے ہوئے انکے مسائل کو ارباب اختیار تک اپنے قلم کے ذریعہ پہنچانا انتہائی کھٹن کام جہاں مظلوم ظلم تو سہتا ہیں مگر ظالم کے خلاف آوا ز بلند کرنا تو درکنار اس پر سوچنا بھی گناہ سمجھے ایسے معاشرے میں ضمیر حوصلہ رکھنے والہ شخص اندر ہی اندر گھلتا رہتا ہے سعید احمد باروی نے بھرپور جوانی میں قلم قبیلہ کے ساتھ جو تعلق جوڑا اسے انتہائی ایمانداری اخلاص کیساتھ آخری دم تک نبھایا شعبہ صحافت میں جہاں بیوروکریسی منتخب نمائندوں انکے حواریوں پٹواریوں تھانیداروں سمیت جرائم پیشہ کریمینل افراد کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں پریس پولیٹیکس کے سبب اپنے ہی قلم قبیلہ کے ساتھیوں کی در پردہ سازشوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے
سعید احمد باروی ایک شخص نہیں بلکہ ایک تنظیم تھے وہ ہمیشہ شعبہ صحافت سے منسلک ہونے والے نئے لکھاریوں کو یہ ہی کہتے سمجھاتے کہ آپ کسی بھی صحافتی گروپ سے منسلک ہونے کی بجائے اپناناطہ قلم اور مظلوم کیساتھ جوڑے رکھیں اور محکوم مظلوم کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں سعید احمد باروی ڈسٹرکٹ پریس کلب کے بانی اراکین میں سے تھے مگر انہوں نے ہمیشہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے قلم کے تقدس کی عصمت کو برقرار رکھا
سعید احمد باروی کا تعلق جہاں جمن شاہ سے تھا وہیں چوک اعظم کے نواح مین انکا رقبہ بھی ہے جہاں وہ فصل کے ایام میں بکثرت جبکہ عام ایام میں جمعہ کے دن چکر لگاتے تھے جس کے سبب ان سے ملاقات رہتی
سعید احمد باروی ہمیشہ عام آدمی کی بات کرتے ہوئے عام آدمی کو اسکی حثیت اور ریاست میں اسکے مثبت کردار کو احسن انداز میں ادا کرنے کی تلقین کرتے رہتے ہیں
پریس پولیٹیکس کی بابت مجھے یاد ہے کہ 2014ء میں میری ان سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ پریس کلب کو شعبہ صحافت میں نئے داخل ہونے والے صحافیوں کی ذہن سازی کرنی چاہیے کہ وہ کسی جاگیردار سرمایہ دار اور وڈیرے کی حثیت سے مرعوب ہونے کی بجائے علاقائی مسائل کو کس انداز میں قلم کے ذریعہ اجاگر کر سکتے ہیں جبکہ شعبہ صحافت میں منسلک ہونے والے نئے صحافیوں کو صحافتی امور سکھانے کی بجائے گروپنگ میں ڈال دیا جاتا ہے جس کے سبب بلند عزائم نیک نیتی سے شعبہ صحافت سے منسلک ہونے والے صحافی ڈی ٹریک ہو جاتے ہیں معاشرے میں انہوں نے جو مثبت کردار ادا کرنا ہوتا ہے وہ منفی رجحان کی جانب مرغوب ہوتے ہوئے اپنے ہی قبیلہ کی بابت غلط فہمیوں کا شکار ہو جاتے ہیں
سعید احمد باروی نے نہ صرف علاقائی بلکہ قومی اخبارات میں اپنے فرائض سر انجام دیے انکی وفات سے نہ صرف صحافتی بلکہ سماجی سیاسی مذہبی حلقوں میں بھی سوگ کی کیفیت کا سماں ہے
سعید احمد باروی تعلیم دوست شخصیت تھے ہمیشہ ہی دوستوں رشتہ داروں حتی کہ کسی ملنے کے لئے آنے والے شخص سائل کو بھی بچوں کو تعلیم دلوانے کی بابت نصیحت کرتے تھے سعید احمد باروی کے چار بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں جنہیں انہوں نے اعلی تعلیم دلوائی اور اب وہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ اداروں میں ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں
سعید احمد باروی کی شخصیت بلاشبہ شعبہ صحافت سے منسلک افراد اور نئے آنے والے وقت میں صحافت سے منسلک ہونے والے نوجوانوں کے لئے ایک درس گاہ کی حثیت رکھتی ہے کہ کیسے کئی دہائیاں قبل انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر سے دور رہتے ہوئے صحافتی امور سرانجام دیتے ہوئے نیک نامی کمائی اور مظلوموں کی آواز بنے
سعید احمد باروی کی نماز جنازہ انکی تعزیت کے لئے آنے والے افراد میں اکثریت ایسے مظلوموں کی ہے جن کی وہ آواز بنے اور انہیں انکا حق دلوایا ایسے افراد کی دعائیں یقینی طور پر صدقہ جاریہ کی حثیت رکھتی ہیں ضلع لیہ کی صحافتی براداری ابھی منشی دوست محمد سرپرست اعلی پریس کلب چوک اعظم حاجی انور گبر اور رانا اعجاز محمود ڈائریکٹر تعلقات عامہ جیسی شخصیات کی وفات کا غم بھلا نہیں پائے کہ بزرگ محنتی مشفق صحافی سعید احمد با روی کی وفات کا غم بھلانے میں بھی وقت لگے گا
مستقبل میں جب بھی ضلع لیہ کی صحافت کے بارے جب کوئی مورخ نیک نیتی سے لکھے گا تو سعید احمد باروی کو مثبت انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھنا اسکی مجبوری ہوگئی
اللہ سبحانہ و تعالی سعید احمد باروی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔۔۔۔۔۔ آمین

Tags: column by umer shakir
Previous Post

ملتان تعلیمی اداروں میں کلاس فور کی بھرتی میں مداخلت براشت نہیں ہوگی، رانا الطاف

Next Post

بنام ابو جی ! تحریر… ابوذر علی

Next Post
بنام ابو جی !  تحریر… ابوذر علی

بنام ابو جی ! تحریر... ابوذر علی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

اک سورج تھا تاروں کے گھرانے سے اٹھا آنکھ حیران ہے کیا شخص زمانے سے اٹھا

دنیا میں ہر چیز کی نفی کی جا سکتی ہے مگر ایک اٹل حقیقت ہے جس سے کوئی امیر غریب عربی عجمی مشرق سے مغرب اور شمال سے لیکر جنوب تک کو ئی ذی روح انکار نہیں کر سکتا وہ موت ہے بلاشبہ موت ایک حقیقت ہے ضلع لیہ کی صحافتی برادری ابھی منشی دوست محمد سرپرست اعلی پریس کلب چوک اعظم حاجی انور گبر اور رانا اعجاز محمود ڈائریکٹر تعلقات عامہ جیسی شخصیات کی وفات کا غم بھلا نہیں پائے کہ بزرگ محنتی مشفق صحافی سعید احمد باروی داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے داغ مفارقت دے گئے سعید احمد باروی کا تعلق جنوبی پنجاب کے پسماندہ خطہ قصبہ جمن شاہ سے ہے پسماندہ خطہ میں رہتے ہوئے مظلوم محکوم افراد کوانکی حثیت کا احساس دلاتے ہوئے انکے مسائل کو ارباب اختیار تک اپنے قلم کے ذریعہ پہنچانا انتہائی کھٹن کام جہاں مظلوم ظلم تو سہتا ہیں مگر ظالم کے خلاف آوا ز بلند کرنا تو درکنار اس پر سوچنا بھی گناہ سمجھے ایسے معاشرے میں ضمیر حوصلہ رکھنے والہ شخص اندر ہی اندر گھلتا رہتا ہے سعید احمد باروی نے بھرپور جوانی میں قلم قبیلہ کے ساتھ جو تعلق جوڑا اسے انتہائی ایمانداری اخلاص کیساتھ آخری دم تک نبھایا شعبہ صحافت میں جہاں بیوروکریسی منتخب نمائندوں انکے حواریوں پٹواریوں تھانیداروں سمیت جرائم پیشہ کریمینل افراد کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں پریس پولیٹیکس کے سبب اپنے ہی قلم قبیلہ کے ساتھیوں کی در پردہ سازشوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے سعید احمد باروی ایک شخص نہیں بلکہ ایک تنظیم تھے وہ ہمیشہ شعبہ صحافت سے منسلک ہونے والے نئے لکھاریوں کو یہ ہی کہتے سمجھاتے کہ آپ کسی بھی صحافتی گروپ سے منسلک ہونے کی بجائے اپناناطہ قلم اور مظلوم کیساتھ جوڑے رکھیں اور محکوم مظلوم کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں سعید احمد باروی ڈسٹرکٹ پریس کلب کے بانی اراکین میں سے تھے مگر انہوں نے ہمیشہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے قلم کے تقدس کی عصمت کو برقرار رکھا سعید احمد باروی کا تعلق جہاں جمن شاہ سے تھا وہیں چوک اعظم کے نواح مین انکا رقبہ بھی ہے جہاں وہ فصل کے ایام میں بکثرت جبکہ عام ایام میں جمعہ کے دن چکر لگاتے تھے جس کے سبب ان سے ملاقات رہتی سعید احمد باروی ہمیشہ عام آدمی کی بات کرتے ہوئے عام آدمی کو اسکی حثیت اور ریاست میں اسکے مثبت کردار کو احسن انداز میں ادا کرنے کی تلقین کرتے رہتے ہیں پریس پولیٹیکس کی بابت مجھے یاد ہے کہ 2014ء میں میری ان سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ پریس کلب کو شعبہ صحافت میں نئے داخل ہونے والے صحافیوں کی ذہن سازی کرنی چاہیے کہ وہ کسی جاگیردار سرمایہ دار اور وڈیرے کی حثیت سے مرعوب ہونے کی بجائے علاقائی مسائل کو کس انداز میں قلم کے ذریعہ اجاگر کر سکتے ہیں جبکہ شعبہ صحافت میں منسلک ہونے والے نئے صحافیوں کو صحافتی امور سکھانے کی بجائے گروپنگ میں ڈال دیا جاتا ہے جس کے سبب بلند عزائم نیک نیتی سے شعبہ صحافت سے منسلک ہونے والے صحافی ڈی ٹریک ہو جاتے ہیں معاشرے میں انہوں نے جو مثبت کردار ادا کرنا ہوتا ہے وہ منفی رجحان کی جانب مرغوب ہوتے ہوئے اپنے ہی قبیلہ کی بابت غلط فہمیوں کا شکار ہو جاتے ہیں سعید احمد باروی نے نہ صرف علاقائی بلکہ قومی اخبارات میں اپنے فرائض سر انجام دیے انکی وفات سے نہ صرف صحافتی بلکہ سماجی سیاسی مذہبی حلقوں میں بھی سوگ کی کیفیت کا سماں ہے سعید احمد باروی تعلیم دوست شخصیت تھے ہمیشہ ہی دوستوں رشتہ داروں حتی کہ کسی ملنے کے لئے آنے والے شخص سائل کو بھی بچوں کو تعلیم دلوانے کی بابت نصیحت کرتے تھے سعید احمد باروی کے چار بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں جنہیں انہوں نے اعلی تعلیم دلوائی اور اب وہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ اداروں میں ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں سعید احمد باروی کی شخصیت بلاشبہ شعبہ صحافت سے منسلک افراد اور نئے آنے والے وقت میں صحافت سے منسلک ہونے والے نوجوانوں کے لئے ایک درس گاہ کی حثیت رکھتی ہے کہ کیسے کئی دہائیاں قبل انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر سے دور رہتے ہوئے صحافتی امور سرانجام دیتے ہوئے نیک نامی کمائی اور مظلوموں کی آواز بنے سعید احمد باروی کی نماز جنازہ انکی تعزیت کے لئے آنے والے افراد میں اکثریت ایسے مظلوموں کی ہے جن کی وہ آواز بنے اور انہیں انکا حق دلوایا ایسے افراد کی دعائیں یقینی طور پر صدقہ جاریہ کی حثیت رکھتی ہیں ضلع لیہ کی صحافتی براداری ابھی منشی دوست محمد سرپرست اعلی پریس کلب چوک اعظم حاجی انور گبر اور رانا اعجاز محمود ڈائریکٹر تعلقات عامہ جیسی شخصیات کی وفات کا غم بھلا نہیں پائے کہ بزرگ محنتی مشفق صحافی سعید احمد با روی کی وفات کا غم بھلانے میں بھی وقت لگے گا مستقبل میں جب بھی ضلع لیہ کی صحافت کے بارے جب کوئی مورخ نیک نیتی سے لکھے گا تو سعید احمد باروی کو مثبت انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھنا اسکی مجبوری ہوگئی اللہ سبحانہ و تعالی سعید احمد باروی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔۔۔۔۔۔ آمین
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.