ڈیرہ غازی خان(صبح پا کستان): کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا اہم کردارہے. وکلاء کے جائز مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کردار ادا کیا جائے گا.
انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے ڈسٹرکٹ بار اور پنجاب بار کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر صدر بار سردارنسیم خان کھوسہ، پنجاب بار کونسل کے عارف خان گورمانی اوردیگر موجود تھے. کمشنر نے وکلاء برادری کے مسائل سنے. اس موقع پر دیگر متعلقہ امو رپر تبادلہ خیال بھی کیاگیا.