ملتان ۔ نشتر ہسپتال اولڈ ڈائیلسز یونٹ میں لاکھوں روپے مالیت کے 4 ڈائیلسز مشینیں عرصہ دراز سے خراب پڑی ہیں۔جسکی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنے کرنا پڑتا ہے۔ذرائع کے مطابق نشتر ایمرجنسی کے ڈائیلسز یونٹ میں دن بدن گردوں کے مریضوں کا رش بڑھتا جارہا ہے ۔اس وقت 42 ڈائیلسز مشینوں میں سے چار مشینیں غیر فعال ہیں۔بتایا جارہا ہے ان مشینیں کی مرمت کیلئے تقریبا 20 لاکھ روپے کا خرچہ آرہا ہے ۔
Source:
جنگ