• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازیخان۔ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی میں اراکین اسمبلی کی ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

webmaster by webmaster
اگست 23, 2020
in جنوبی پنجاب
0
ڈیرہ غازیخان۔ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی  میں اراکین اسمبلی کی ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان): ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی میں اراکین اسمبلی کی ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کی۔مشیر صحت محمد حنیف پتافی،چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک،اراکین اسمبلی سردار محی الدین خان کھوسہ، ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،ڈی پی او اختر فاروق اور تمام محکموں کے افسران شریک تھے۔اجلاس میں محرم الحرام،امن و امان،حلقہ بندیوں،ترقیاتی منصوبوں اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا.اراکین اسمبلی نے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں ایس ڈی جیز پروگرام کے ایم این اے پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور 98 فیصد پوائنٹس حاصل کرنے پر ضلع ڈیرہ غازی خان کی صوبہ بھر میں اول پوزیشن اور ایم پی اے پیکج کے 95 فیصد پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ڈیرہ غازی خان کے اداروں کے سربراہان کو شاباش دی.


مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ مانکا کینال پر آرٹس کونسل اور زیر تعمیر کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے سامنے مزید پل تعمیر کئے جائیں۔ زیر تعمیر پل ڈاٹ کے ایک حصہ سے ٹریفک کی روانی کا انتظام کیا جائے۔پل ڈاٹ کے تعمیراتی کام کو تیز کیا جائے،ٹریفک کی بندش سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ٹیچنگ ہسپتال میں ایک ماہ کے اندر مردہ خانہ کو فنکشنل کیا جائے۔جدید بس ٹرمینل کے تعمیراتی کام میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔بس ٹرمینل کے رابطہ روڈز کو بہتر کرنے کیلئے سکیم تیار کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے منصوبہ کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہو ئے تعمیراتی کام میں تاخیر پر بھی برہمی کا اظہار کیا گیا۔مشیر صحت نے کہا کہ ہر پندرہ روز بعد موقع پر پیشرفت کی بریفنگ لی جائے گی۔
چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب سردار احمد علی دریشک نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال کی نو تعمیر شدہ عمارت میں سیپج پر تحقیقات کی جائیں۔قیادت کی براہ راست ذمہ داری لینے سے قبائلی فورسز کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے.
ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیاری مٹیریل استعمال کیا جائے،غیر جانبدار ذرائع سے معیار کی جانچ پڑتال کرائی جائے گی۔
ایم پی اے سردار محی الدین خان کھوسہ نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ثمرات عوام کو ملیں گے.
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر اراکین اسمبلی اور تفصیلات کی تختیاں لگائی جائیں۔ٹیچنگ ہسپتال کی عمارتوں کا بیرونی حصہ جاذب نظر بنایا جائے۔ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر پر متعلقہ محکمہ ذمہ دار ہوگا۔محرم الحرام کے دوران پولیس کی معاونت کیلئے رینجرز کی بھی خدمات طلب کرلی گئی ہیں۔ضلع ڈیرہ غازی خان میں 2131 سکیموں پر چالیس ارب 67 کروڑ روپے خرچ ہوں گے،منصوبوں پر 17 ارب 30 کروڑ روپے خرچ کرلئے گئے
ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں دسویں محرم الحرام تک 932 مجالس کے انعقاد کے علاوہ 228 جلوس نکالے جائیں گے۔شعلہ بیان 25 علماء،ذاکرین کی ضلع بندی اور 22 کی زباں بندی کی گئی ہے۔دسویں محرم کو موبائل فون سروس کی معطلی اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی سفارشات حکومت کو ارسال کردی گئی ہیں
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے ترقیاتی منصوبوں اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان نے حلقہ بندیوں سے متعلق بریفنگ دی۔

Tags: d g khan news
Previous Post

لیہ۔ انتظامی افسران کے دفاتر میں وہیل چیئر کی دستیابی کے احکامات جاری

Next Post

پولیس اہلکار آئس ہیروئن بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

Next Post
پولیس اہلکار آئس ہیروئن بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

پولیس اہلکار آئس ہیروئن بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ
صبح پاکستان

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ

by webmaster
اپریل 20, 2026
0

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی...

Read moreDetails
وزیرِ اعظم  کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

وزیرِ اعظم کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

اپریل 16, 2026
ڈیرہ غازی خا  ن   ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

ڈیرہ غازی خا ن ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

اپریل 11, 2026
ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

اپریل 10, 2026
پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

اپریل 10, 2026
ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان): ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی میں اراکین اسمبلی کی ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کی۔مشیر صحت محمد حنیف پتافی،چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک،اراکین اسمبلی سردار محی الدین خان کھوسہ، ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،ڈی پی او اختر فاروق اور تمام محکموں کے افسران شریک تھے۔اجلاس میں محرم الحرام،امن و امان،حلقہ بندیوں،ترقیاتی منصوبوں اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا.اراکین اسمبلی نے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں ایس ڈی جیز پروگرام کے ایم این اے پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور 98 فیصد پوائنٹس حاصل کرنے پر ضلع ڈیرہ غازی خان کی صوبہ بھر میں اول پوزیشن اور ایم پی اے پیکج کے 95 فیصد پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ڈیرہ غازی خان کے اداروں کے سربراہان کو شاباش دی. مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ مانکا کینال پر آرٹس کونسل اور زیر تعمیر کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے سامنے مزید پل تعمیر کئے جائیں۔ زیر تعمیر پل ڈاٹ کے ایک حصہ سے ٹریفک کی روانی کا انتظام کیا جائے۔پل ڈاٹ کے تعمیراتی کام کو تیز کیا جائے،ٹریفک کی بندش سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ٹیچنگ ہسپتال میں ایک ماہ کے اندر مردہ خانہ کو فنکشنل کیا جائے۔جدید بس ٹرمینل کے تعمیراتی کام میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔بس ٹرمینل کے رابطہ روڈز کو بہتر کرنے کیلئے سکیم تیار کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے منصوبہ کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہو ئے تعمیراتی کام میں تاخیر پر بھی برہمی کا اظہار کیا گیا۔مشیر صحت نے کہا کہ ہر پندرہ روز بعد موقع پر پیشرفت کی بریفنگ لی جائے گی۔ چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب سردار احمد علی دریشک نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال کی نو تعمیر شدہ عمارت میں سیپج پر تحقیقات کی جائیں۔قیادت کی براہ راست ذمہ داری لینے سے قبائلی فورسز کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے. ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیاری مٹیریل استعمال کیا جائے،غیر جانبدار ذرائع سے معیار کی جانچ پڑتال کرائی جائے گی۔ ایم پی اے سردار محی الدین خان کھوسہ نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ثمرات عوام کو ملیں گے. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر اراکین اسمبلی اور تفصیلات کی تختیاں لگائی جائیں۔ٹیچنگ ہسپتال کی عمارتوں کا بیرونی حصہ جاذب نظر بنایا جائے۔ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر پر متعلقہ محکمہ ذمہ دار ہوگا۔محرم الحرام کے دوران پولیس کی معاونت کیلئے رینجرز کی بھی خدمات طلب کرلی گئی ہیں۔ضلع ڈیرہ غازی خان میں 2131 سکیموں پر چالیس ارب 67 کروڑ روپے خرچ ہوں گے،منصوبوں پر 17 ارب 30 کروڑ روپے خرچ کرلئے گئے ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں دسویں محرم الحرام تک 932 مجالس کے انعقاد کے علاوہ 228 جلوس نکالے جائیں گے۔شعلہ بیان 25 علماء،ذاکرین کی ضلع بندی اور 22 کی زباں بندی کی گئی ہے۔دسویں محرم کو موبائل فون سروس کی معطلی اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی سفارشات حکومت کو ارسال کردی گئی ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے ترقیاتی منصوبوں اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان نے حلقہ بندیوں سے متعلق بریفنگ دی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.