• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

دفتر خارجہ اور اداروں نے وزیراعظم اور کشمیریوں کو مایوس کیا، شیریں مزاری

webmaster by webmaster
اگست 15, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
دفتر خارجہ اور اداروں نے وزیراعظم اور کشمیریوں کو مایوس کیا، شیریں مزاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ دفتر خارجہ اور اداروں نے وزیراعظم عمران خان اور کشمیریوں کو مایوس کیا۔

اسلام آباد میں کشمیر سے متعلق فن پاروں کی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اکیلے اپنی کوششوں سے کشمیر پر پورا بیانیہ بدلا، انہوں نے بیانات دیے، ٹوئٹر پر ٹوئٹس کیں، تقاریر کیں لیکن دفتر خارجہ اور دیگر اداروں نے انہیں مایوس کیا۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اگر دفتر خارجہ اور کشمیر کی پالیسی بنانے والے دیگر ادارے وزیراعظم کے بیانیے کو اپنالیتے تو آج حالات بہت مختلف ہوتے اور دنیا نوٹس لی چکی ہوتی، چاہے عالمی سیاست جو بھی لیکن دفتر خارجہ بھی تو کچھ کام کرے، وزیر خارجہ صرف وزیر خارجہ کو فون کرکے بات کرلیگا یا کسی بین الاقوامی فورم پر اظہار خیال کرلیگا، سفارتکاروں کو ہوٹل میں آرام کرنے، کلف زدہ کپڑے اور تھری پیس سوٹس پہننے سے ہی فرصت نہیں۔

وزیر انسانی حقوق نے کہا کہ ہم نے کشمیریوں اور وزیراعظم عمران خان کو مایوس کیا ہے جنہوں نے کشمیر پر اتنا مضبوط بیانیہ دیا ہے، کیا پاکستان افریقی ملک برکینا فاسو جتنا سفارتی وزن بھی نہیں رکھتا جس نے امریکا کے خلاف قرارداد منظور کرالی۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ دنیا میں سفارتکاری کے نئے ذرائع آگئے ہیں جنہیں استعمال کرنا ہوگا، جب مزاحمتی کلچر کو لے کر چلیں گے تو دنیا میں مضبوط ردعمل آئے گا اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت حاصل ہوگی، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سفارتکاری میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

نوازشریف عدالتوں کے مجرم،کورونا سے معاملات میں تاخیر تھی یہ اب واپس آئیں گے،فیاض الحسن چوہان

Next Post

ملتان . محکمہ تعلیم سکولزپنجاب میں اختیارات نچلی سطح پر ٹرانسفرکیے جائیں‘رشید احمد بھٹی

Next Post
ملتان . محکمہ تعلیم سکولزپنجاب میں اختیارات نچلی سطح پر ٹرانسفرکیے جائیں‘رشید احمد بھٹی

ملتان . محکمہ تعلیم سکولزپنجاب میں اختیارات نچلی سطح پر ٹرانسفرکیے جائیں‘رشید احمد بھٹی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد: وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ دفتر خارجہ اور اداروں نے وزیراعظم عمران خان اور کشمیریوں کو مایوس کیا۔ اسلام آباد میں کشمیر سے متعلق فن پاروں کی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اکیلے اپنی کوششوں سے کشمیر پر پورا بیانیہ بدلا، انہوں نے بیانات دیے، ٹوئٹر پر ٹوئٹس کیں، تقاریر کیں لیکن دفتر خارجہ اور دیگر اداروں نے انہیں مایوس کیا۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اگر دفتر خارجہ اور کشمیر کی پالیسی بنانے والے دیگر ادارے وزیراعظم کے بیانیے کو اپنالیتے تو آج حالات بہت مختلف ہوتے اور دنیا نوٹس لی چکی ہوتی، چاہے عالمی سیاست جو بھی لیکن دفتر خارجہ بھی تو کچھ کام کرے، وزیر خارجہ صرف وزیر خارجہ کو فون کرکے بات کرلیگا یا کسی بین الاقوامی فورم پر اظہار خیال کرلیگا، سفارتکاروں کو ہوٹل میں آرام کرنے، کلف زدہ کپڑے اور تھری پیس سوٹس پہننے سے ہی فرصت نہیں۔ وزیر انسانی حقوق نے کہا کہ ہم نے کشمیریوں اور وزیراعظم عمران خان کو مایوس کیا ہے جنہوں نے کشمیر پر اتنا مضبوط بیانیہ دیا ہے، کیا پاکستان افریقی ملک برکینا فاسو جتنا سفارتی وزن بھی نہیں رکھتا جس نے امریکا کے خلاف قرارداد منظور کرالی۔ شیریں مزاری نے مزید کہا کہ دنیا میں سفارتکاری کے نئے ذرائع آگئے ہیں جنہیں استعمال کرنا ہوگا، جب مزاحمتی کلچر کو لے کر چلیں گے تو دنیا میں مضبوط ردعمل آئے گا اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت حاصل ہوگی، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سفارتکاری میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.