کوٹ سلطان {صبح پا کستان} عوامی پولیٹیکل رائٹس آگہی مہم کے سلسلہ میں کٹاو متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے سینئر صحافی اور سماجی کارکن انجم صحرائی نے سلمان خان چانڈیہ ایڈوکیٹ ، فہیم منجوٹھہ اجمل خان دستی ؛رانا ذوالفقار علی اور میڈیا ٹیم کے ہمراہ پہاڑ پور کے نشیب میں دریائی سندھ کے کٹاؤ سے متاثرہ علاقہ موضع بیٹ وساوا کالرو کا وزٹ کیا۔
جہاں دریائی کٹاؤ میں شدت کے باعث کئی انسانی بستیاں دریا برد ہو چکی ہیں اور وہاں کے سینکڑوں مکین بے یارو مدد گار ہیں کچھ مختلف علاقوں کو ہجرت کر گئے فصلات سمیت سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی دریا کی نذر ہو چکی ہے ۔ اس موقع پر دریائی کٹاءو سے ہو نے والے بے گھر متاثرین سماجی کارکن شاعر حنیف موج ، غلام حیدر اور دیگر نے اپنے مساءل بیان کئے ۔معروف سماجی کارکن سلمان خان چا نڈیہ نے حکومت ، ضلعی انتظامیہ اور اراکین اسمبلی سے دریابر ہو نے والے علاقوں کے متاثرہ بے گھر خاندانوں کتے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطا لبہ کیا
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینئرصحافی و سماجی کارکن انجم صحرائی نے مطالبہ کیا کہ حکومت کٹاؤ متاثرین کی آباد کاری کے لیےاقدامات کرے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کی جائے اور کٹاؤ سے بچاؤ کے لیے مستقل بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے پانی کو واقعی نعمت کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ سلمان خان ؛فہیم منجوٹھہ؛اجمل خان دستی ؛رانا ذوالفقار علی اور دیگر نے ہیلپ لائن ود انجم صحرائی کی جانب سے کٹاؤ متاثرین میں راشن بھی تقسیم کیا گیا ۔