• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

عمران خان کی موجودگی میں مائنس ون سے مائنس آل ہو جائے گا، نورالحق قادری

webmaster by webmaster
جولائی 15, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
عمران خان کی موجودگی میں مائنس ون سے مائنس آل ہو جائے گا، نورالحق قادری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی موجودگی میں مائنس ون سے مائنس آل ہو جائے گا۔

غیر ملکی ویب سائیت کو دیئے گئے انٹرویو میں پیر نورالحق قادری نے کہا کہ عمران خان کی موجودگی میں ’مائنس ون‘ تو ’مائنس آل‘ ہو جائے گا کیونکہ عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کا ووٹر، ورکر اور رکن پارلیمنٹ کسی کو اس طرح قبول نہیں کرے گا، یہ کہنا مشکل لگتا ہے کہ جب اکثریتی پارٹی باہر ہو جاتی ہے تو پھر وہ ایوان کیسے چلے گا؟

وفاقی وزیر نے کابینہ میں وزرا کے درمیان منتخب اور غیر منتخب کی بحث کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں (منتخب اور غیر منتخب کابینہ ارکان کی) بحث میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ’نان الیکٹڈ‘ کا انتخاب بھی ’الیکٹڈ‘ ہی کرتا ہے۔ وزیراعظم منتخب ہیں انہوں نے اپنی ٹیم کا انتخاب کرنا ہے۔ مثلاً ایک خاص شعبے کے لیے آپ کو پارلیمنٹ کے اندر سے اس طرح کا ایکسپرٹ نہیں ملتا جو کہ آپ کو کہیں باہر سے ملتا ہے تو اسے کیوں نہ شامل کریں، اور اپنا کام چلائیں۔ اس حوالے سے ہماری حکومت میں مجھے کوئی فرق نظر نہیں آتا۔ ظاہر ہے فیصلے وزیراعظم کو کرنا ہوتے ہیں اور آخری رائے ان ہی کی ہوتی ہے، خواہ وہ تجویز الیکٹڈ کی طرف سے آئے یا یا نان الیکٹڈ کی طرف سے آئے۔
اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے پیر نورالحق قادری نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کو علمائے کرام کی طرف سے بھیجے گئے اعتراضات میں سرکاری فنڈنگ پر سوال اٹھایا گیا تھا مگر مندر کی تعمیر پر کسی کو اعتراض نہیں۔ مندر کی تعمیر کے لیے زمین 2017 میں الاٹ ہوئی تھی اور پھر اس پر اسلام آباد میں ہندو کمیونٹی کی پنچائیت کمیٹی اور اقلیتی ایم این ایز نے ہم سے رابطہ کیا اور فنڈز کے لیے کہا تو ہم نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی فنڈز موجود نہیں ہیں ہم صرف مرمت و تزئین آرائش کے لیے فنڈز دیتے ہیں۔ کوئی نئی عمارت کھڑی کرنے کے لیے اقلیتوں کے حوالے سے یا حتٰی کہ مساجد کی تعمیر کے لیے بھی ہمارے پاس کوئی ایسا فنڈ نہیں۔ ان کی وہ درخواست وزیراعظم کو بھیج دی گئی تھی لیکن اس پر کچھ پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔ نہ فنڈز منظور ہوئے تھے اور نہ کوئی وزیراعظم ہاؤس سے منظوری آئی تھی کہ یہاں پر لوگوں نے شور شرابہ شروع کیا۔

پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ ہندو کمیونٹی نے اپنے وسائل سے مندر کی تعمیر کے لیے تھوڑا کام شروع کیا تھا اور بنیادیں رکھنی شروع کر دی تھیں۔ اس میں حکومت کا کوئی پیسہ نہیں تھا تو اس پر پھر یہ سوال علما کی طرف سے آنے لگے کہ آیا اسلامی ریاست میں یا پاکستان جیسے ملک میں جہاں اقلیتوں کی عبادت گاہ کے لیے سرکاری پیسہ، جو اکثریت مسلمانوں کا پیسہ ہے وہ خرچ کیا جا سکتا ہے؟، یہ ایک شرعی سوال تھا جس کا جواب ضروری تھا اس کو ہم نے اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف بھیج دیا۔

Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا کورونا سے انتقال

Next Post

لیہ ۔موباءلز اینڈ الیکٹرانس مارکیٹ کی مو بائل شاپ میں آ تشزدگی ،لا کھوں کا سان جل کر راکھ

Next Post
لیہ ۔موباءلز اینڈ الیکٹرانس مارکیٹ کی مو بائل شاپ میں آ تشزدگی ،لا کھوں کا سان جل کر راکھ

لیہ ۔موباءلز اینڈ الیکٹرانس مارکیٹ کی مو بائل شاپ میں آ تشزدگی ،لا کھوں کا سان جل کر راکھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی موجودگی میں مائنس ون سے مائنس آل ہو جائے گا۔ غیر ملکی ویب سائیت کو دیئے گئے انٹرویو میں پیر نورالحق قادری نے کہا کہ عمران خان کی موجودگی میں ’مائنس ون‘ تو ’مائنس آل‘ ہو جائے گا کیونکہ عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کا ووٹر، ورکر اور رکن پارلیمنٹ کسی کو اس طرح قبول نہیں کرے گا، یہ کہنا مشکل لگتا ہے کہ جب اکثریتی پارٹی باہر ہو جاتی ہے تو پھر وہ ایوان کیسے چلے گا؟ وفاقی وزیر نے کابینہ میں وزرا کے درمیان منتخب اور غیر منتخب کی بحث کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں (منتخب اور غیر منتخب کابینہ ارکان کی) بحث میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ’نان الیکٹڈ‘ کا انتخاب بھی ’الیکٹڈ‘ ہی کرتا ہے۔ وزیراعظم منتخب ہیں انہوں نے اپنی ٹیم کا انتخاب کرنا ہے۔ مثلاً ایک خاص شعبے کے لیے آپ کو پارلیمنٹ کے اندر سے اس طرح کا ایکسپرٹ نہیں ملتا جو کہ آپ کو کہیں باہر سے ملتا ہے تو اسے کیوں نہ شامل کریں، اور اپنا کام چلائیں۔ اس حوالے سے ہماری حکومت میں مجھے کوئی فرق نظر نہیں آتا۔ ظاہر ہے فیصلے وزیراعظم کو کرنا ہوتے ہیں اور آخری رائے ان ہی کی ہوتی ہے، خواہ وہ تجویز الیکٹڈ کی طرف سے آئے یا یا نان الیکٹڈ کی طرف سے آئے۔ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے پیر نورالحق قادری نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کو علمائے کرام کی طرف سے بھیجے گئے اعتراضات میں سرکاری فنڈنگ پر سوال اٹھایا گیا تھا مگر مندر کی تعمیر پر کسی کو اعتراض نہیں۔ مندر کی تعمیر کے لیے زمین 2017 میں الاٹ ہوئی تھی اور پھر اس پر اسلام آباد میں ہندو کمیونٹی کی پنچائیت کمیٹی اور اقلیتی ایم این ایز نے ہم سے رابطہ کیا اور فنڈز کے لیے کہا تو ہم نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی فنڈز موجود نہیں ہیں ہم صرف مرمت و تزئین آرائش کے لیے فنڈز دیتے ہیں۔ کوئی نئی عمارت کھڑی کرنے کے لیے اقلیتوں کے حوالے سے یا حتٰی کہ مساجد کی تعمیر کے لیے بھی ہمارے پاس کوئی ایسا فنڈ نہیں۔ ان کی وہ درخواست وزیراعظم کو بھیج دی گئی تھی لیکن اس پر کچھ پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔ نہ فنڈز منظور ہوئے تھے اور نہ کوئی وزیراعظم ہاؤس سے منظوری آئی تھی کہ یہاں پر لوگوں نے شور شرابہ شروع کیا۔ پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ ہندو کمیونٹی نے اپنے وسائل سے مندر کی تعمیر کے لیے تھوڑا کام شروع کیا تھا اور بنیادیں رکھنی شروع کر دی تھیں۔ اس میں حکومت کا کوئی پیسہ نہیں تھا تو اس پر پھر یہ سوال علما کی طرف سے آنے لگے کہ آیا اسلامی ریاست میں یا پاکستان جیسے ملک میں جہاں اقلیتوں کی عبادت گاہ کے لیے سرکاری پیسہ، جو اکثریت مسلمانوں کا پیسہ ہے وہ خرچ کیا جا سکتا ہے؟، یہ ایک شرعی سوال تھا جس کا جواب ضروری تھا اس کو ہم نے اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف بھیج دیا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.