ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) گھریلو تنازعہ کی بنا پر با اثر افراد کی گھر میں گھس کر خواتین سے بد تمیزی اور غیر اخلاقی حرکات،دراہمہ پولیس کی جانب سے کاروائی نہ کرنے پر با اثر ملزمان نے ٹریکٹر چلا کر سڑک مسمار کرکے راستہ بند کر دیا دراہمہ پولیس کی جانب سے کاروائی میں جانبداری کے باعث ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں پولیس کاروائی کی بجائے صلح کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی پی او اور ایس ایچ او تھانہ دراہمہ سے انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے داد رسی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق نسرین زوجہ محمد وسن کنہہرہ موضع نوریہ کوریہ شرقی کی رہائشی نے اپنے خاوند کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گھریلو تنازعہ کی بنا پر پولیس تھانہ دراہمہ نے ملمان جاوید، مرتضیٰ عرف مصطفی پسران اللہ وسایا، سلیم ولد خمیسہ قوم کنہرہ کو موقع پر سے گفتگو کرکے لے گئے مگر مقدمہ درج نہ کیا آئی جی پولیس 8787پر بھی رابطہ کیا گیا جنہوں نے ڈیر ہ پولیس سے رابطہ کے لیے کہا ڈی ایس پی پولیس بہار شاہ نے تھانہ دراہمہ سے رابطہ کے لیے کہا انصاف کے لیے بار بار تھانے کے چکر لگائے اس وقت تھانہ ایس ایچ او نے کاروائی کی بجائے الٹا صلح کے لیے دباؤ ڈالا اور نتیجہ یہ نکلا کہ اب با اثر افراد ممبر خلیل کنہرہ، مرید حسین کی سرپرستی میں ملزمان اللہ وسایا اپنے بیٹے جاوید اور ابوبکر داماد کے ہمراہ سے ساز باز ہوکر گھر میں گھس آئے اور خواتین سے بد تمیزی جبکہ جاوید اور ابوبکر نے اپنے کپڑے اتار کر خواتین کو غلیظ گالیاں اور للکارتے ہوئے کہا کہ تم نے پولیس کاروائی کروا کر کیا کر لیا اب دیکھو ہم کیا کرتے ہیں یہ کہہ کر با اثر ملزما ن نے ٹریکٹر چلا کر سرکاری سڑک مسمار کر دی اور ہمارا راستہ بند کر دیا جس سے ہمیں آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے ایس ایچ او تھانہ دراہمہ، ڈی پی او اور آر پی او داد رسی کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔