اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے تاجروں کو بجلی کے بلز میں ایک لاکھ روپے کی چھوٹ دیدی ۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق تاجروں کو بجلی کے بلز میں ایک لاکھ روپے کی چھوٹ دیدی گئی ،چھوٹے کاروبار سے وابستہ افراد کا ایک لاکھ روپے تک کابل وفاقی حکومت ادا کرے گی ۔وفاقی حکومت کاکہنا ہے کہ بجلی کابل ہرماہ مرحلہ وار ادا کیاجائے گا،مرحلہ وار اکتوبر تک بجلی کابل وفاقی حکومت ادا کرے گی۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن