راجن پور( صبح پا کستان ) عالمی یوم مزدور کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر میاں جہانگیر نے کہا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے کسی بھی ملک میں مزدور معشیت پر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ معیشت کاپہیہ ان مزدوروں کی وجہ سے چل رہا ہے یہ باتیں انہوں نے یوم مزدور کے موقع پرانجمن تاجران کے ممبران اور مختلف ورکرز سے ملاقات کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ہم مزدور بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں اور لیبر ڈیپارٹمنٹ ہر وقت مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لئے کوشاں ہے۔ محکمہ لیبر راجن پور تمام محنت کش مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔کارونا کی وجہ سے جو محنت کش گھروں میں بند ہیں ان کی مشکلات دور کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے امدادی پیکج کا کام شروع کر رکھا ہے
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










