• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کورونا وائرس سے افراتفری کا ماحول بنا تو بہت نقصان ہوگا ،وزیراعظم

webmaster by webmaster
مارچ 20, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
کورونا وائرس سے افراتفری کا ماحول بنا تو بہت نقصان ہوگا ،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نمٹنے کے لیے قوم کو متحد ہونا ہوگا افراتفری سے زیادہ نقصان ہوگا اگلے ڈیڑھ ماہ میں خود نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

کورونا سے متعلق سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چار سے پانچ فی صد مریضوں کو اگر انتہائی ںگہداشت کی ضرورت پیش آئی تو صورت حال خراب ہوگی اس کا مقابل کرنے کے لیے تیاری کررہے ہیں۔ دنیا کے تجربے سے ثابت ہوا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سماجی سطح پر فاصلہ رکھنے کی حکمت عملی مؤثر ثابت ہوئی ہے عوام پُر ہجموم مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

انہوں ںے کہا کہ علامات ظاہر ہونے پر متاثرہ شخص خود کو گھر تک محدود کرلے، وائرس کے ایک دم بڑھنے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔ ماہرین کی رائے ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے سے وائرس کے اثرات کم ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ طبی عملے کے لیے حفاظتی سامان کی کٹس منگوائی جارہی ہیں اور ان کا تحفظ ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ دوسرا خظرہ یہ ہے کہ معاشرے میں افراتفری اور خوف کی فضا پیدا نہہوجائے۔ اس میں میڈٰیا ، رائے ساز افراد، اینکر پرسن اور صحافیوں کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ان حالات میں محتاط رہیں پیمرا کو بھی اس حوالے سے گائیڈ لائن جاری کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا گھبراہٹ میں لوگ خریداری شروع کردیں گے تو حکومت بھی نہیں سنبھال سکے گی۔ کورنا وائرس سے جنگ قوم جیتے گی تنہاحکومت نہیں جیت سکتی۔ پھیلاؤ میں اضافہ ہوا تو مکمل لاک ڈاؤن پر بھی غور کیا جائے گا فی الوقت پاکستان اس کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ تفتان میں تمام سہولیات ظفر مرزا کے دورے کے بعد دی گئیں، وزیراعلیٰ بلوچستان پر انگلیاں اٹھنے پر افسوس ہے۔ انہوں ںے کہا کہ چین میں کورونا وباء شروع ہونے پران کی قیادت سے رابطے میں تھے۔ چین سے ایک بھی کیس پاکستان نہیں آیا۔

انہوں نے کہا ایران میں وبا کے باعث مریضوں کو سنبھالنے کی صلاحیت نہیں رہی تھی جس کی وجہ سے لوگوں کو واپس لانا پڑا۔ چین نے پاکستانی طلبا کے بارے میں مکمل یقین دہانی کروائی تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس سے ایران میں پیدا ہونے والے صورت حال کے پیش نظر پابندیاں ختم کی جائیں۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ معاشی سرگرمیوں میں تعطل کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے مقابلے کے لیے منگل کو معاشی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔

Post Views: 53
Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

پنجاب میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 96 ہوگئی

Next Post

گھر بیٹھے پنجاب بھر کے سرکاری محکموں کے ان فون نمبرز پر رابطہ کریں

Next Post
گھر بیٹھے پنجاب بھر کے سرکاری محکموں کے ان فون نمبرز پر رابطہ کریں

گھر بیٹھے پنجاب بھر کے سرکاری محکموں کے ان فون نمبرز پر رابطہ کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

آئین کے  آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
قومی/ بین الاقوامی خبریں

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات

by webmaster
اگست 22, 2026
0

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...

Read moreDetails
دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

اگست 2, 2026
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نمٹنے کے لیے قوم کو متحد ہونا ہوگا افراتفری سے زیادہ نقصان ہوگا اگلے ڈیڑھ ماہ میں خود نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ کورونا سے متعلق سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چار سے پانچ فی صد مریضوں کو اگر انتہائی ںگہداشت کی ضرورت پیش آئی تو صورت حال خراب ہوگی اس کا مقابل کرنے کے لیے تیاری کررہے ہیں۔ دنیا کے تجربے سے ثابت ہوا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سماجی سطح پر فاصلہ رکھنے کی حکمت عملی مؤثر ثابت ہوئی ہے عوام پُر ہجموم مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ انہوں ںے کہا کہ علامات ظاہر ہونے پر متاثرہ شخص خود کو گھر تک محدود کرلے، وائرس کے ایک دم بڑھنے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔ ماہرین کی رائے ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے سے وائرس کے اثرات کم ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ طبی عملے کے لیے حفاظتی سامان کی کٹس منگوائی جارہی ہیں اور ان کا تحفظ ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ دوسرا خظرہ یہ ہے کہ معاشرے میں افراتفری اور خوف کی فضا پیدا نہہوجائے۔ اس میں میڈٰیا ، رائے ساز افراد، اینکر پرسن اور صحافیوں کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ان حالات میں محتاط رہیں پیمرا کو بھی اس حوالے سے گائیڈ لائن جاری کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا گھبراہٹ میں لوگ خریداری شروع کردیں گے تو حکومت بھی نہیں سنبھال سکے گی۔ کورنا وائرس سے جنگ قوم جیتے گی تنہاحکومت نہیں جیت سکتی۔ پھیلاؤ میں اضافہ ہوا تو مکمل لاک ڈاؤن پر بھی غور کیا جائے گا فی الوقت پاکستان اس کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ تفتان میں تمام سہولیات ظفر مرزا کے دورے کے بعد دی گئیں، وزیراعلیٰ بلوچستان پر انگلیاں اٹھنے پر افسوس ہے۔ انہوں ںے کہا کہ چین میں کورونا وباء شروع ہونے پران کی قیادت سے رابطے میں تھے۔ چین سے ایک بھی کیس پاکستان نہیں آیا۔ انہوں نے کہا ایران میں وبا کے باعث مریضوں کو سنبھالنے کی صلاحیت نہیں رہی تھی جس کی وجہ سے لوگوں کو واپس لانا پڑا۔ چین نے پاکستانی طلبا کے بارے میں مکمل یقین دہانی کروائی تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس سے ایران میں پیدا ہونے والے صورت حال کے پیش نظر پابندیاں ختم کی جائیں۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ معاشی سرگرمیوں میں تعطل کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے مقابلے کے لیے منگل کو معاشی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.