• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

قومیں تباہ ہوجاتی ہیں جب بڑے چور لندن چلے جائیں اورچھوٹے پکڑے جائیں، وزیراعظم

webmaster by webmaster
فروری 21, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
قومیں تباہ ہوجاتی ہیں جب بڑے چور لندن چلے جائیں اورچھوٹے پکڑے جائیں، وزیراعظم

لیہ: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں جب بڑے چور لندن چلے جائیں اورچھوٹے چورپکڑے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے لیہ میں “احساس آمدن پروگرام ” کے تحت احساس اثاثہ جات منتقلی پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنائیں، اب تک یہاں جتنی بھی ترقی ہوئی اس سے امیر امیر اور غریب غریب تر ہوگیا، دونوں میں فاصلہ بڑھتا گیا، کوئی بھی ایسا معاشرہ آگے نہیں بڑھتا جہاں امیر اور غریب میں فرق ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’احساس پروگرام‘غریبوں کے لیے ہے، کفالت کارڈ کے ذریعے بھی ان کی زندگی میں بہتری آئے گی، اس پروگرام کے تحت کمزور طبقے کو وسائل دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنی بہترکفالت کرسکیں، ہر مہینے 80 ہزار لوگوں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے، 50 ہزار اسکالر شپس دی جائیں گی، سڑکوں پر سونے والے بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہیں بنا رہے ہیں جو ملک میں ہرجگہ ہوں گی، 180 پناہ گاہیں بن چکی ہیں، ہماری کوشش ہے کہ کوئی بھی عام آدمی سڑک پر نہ سوئے۔

عمران خان نے کہا کہ غریبوں نے اگر عدالت میں جانا ہوگا تو ان کا وکیل حکومت کی طرف سے ہوگا، 60 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیں گے، اسپتال بنانے کے لیے جو بھی مشینیں منگوانی ہیں ان سے ڈیوٹی ہٹادی گئی ہیں جب کہ صحت کے ساتھ ساتھ تعلیم کے نظام کی طرف بھی توجہ ہے اوراساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بھی حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سرکاری سمیت تمام اسکولوں میں یکساں نصاب کی کوشش کررہے ہیں، 70 سالوں میں تعلیم کا نظام جو بگڑا ہے اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پولیس کے محکمہ کو بھی بہتر بنارہے ہیں، وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں جہاں بڑے چور ایوانوں میں پھریں، لندن چلے جائیں اور بڑے بڑے گھروں میں رہیں لیکن چھوٹے چورپکڑے جائیں، میں نے آئی جی پنجاب پولیس کو چھوٹے بدمعاشوں کی بجائے بڑے بدمعاشوں کو پکڑنے کا حکم دیا ہے، پولیس بڑے ڈاکوؤں کو جیل میں ڈالے چھوٹے خود ٹھیک ہوجائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک مشکل وقت سے نکل گیا لیکن آگے آسان زندگی نہیں اور بڑے بڑے چیلنجز درپیش ہیں، ملک کا خسارہ 75 فیصد کم ہوا، روپیہ بھی مستحکم ہوا ، ملک اب سیدھے راستے پرہے اورآنے والے دنوں میں عوام کو مزید خوشخبریاں ملیں گی۔

Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔ وزیر عظم عمران خان آج لیہ کا دورہ کریں گے

Next Post

لیہ ۔ وزیر اعلی پنجاب نے چوک سرور شہید کو تحصیل بنانے کا اعلان کر دیا

Next Post
موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

لیہ ۔ وزیر اعلی پنجاب نے چوک سرور شہید کو تحصیل بنانے کا اعلان کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لیہ: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں جب بڑے چور لندن چلے جائیں اورچھوٹے چورپکڑے جائیں۔ وزیراعظم عمران خان نے لیہ میں “احساس آمدن پروگرام ” کے تحت احساس اثاثہ جات منتقلی پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنائیں، اب تک یہاں جتنی بھی ترقی ہوئی اس سے امیر امیر اور غریب غریب تر ہوگیا، دونوں میں فاصلہ بڑھتا گیا، کوئی بھی ایسا معاشرہ آگے نہیں بڑھتا جہاں امیر اور غریب میں فرق ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’احساس پروگرام‘غریبوں کے لیے ہے، کفالت کارڈ کے ذریعے بھی ان کی زندگی میں بہتری آئے گی، اس پروگرام کے تحت کمزور طبقے کو وسائل دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنی بہترکفالت کرسکیں، ہر مہینے 80 ہزار لوگوں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے، 50 ہزار اسکالر شپس دی جائیں گی، سڑکوں پر سونے والے بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہیں بنا رہے ہیں جو ملک میں ہرجگہ ہوں گی، 180 پناہ گاہیں بن چکی ہیں، ہماری کوشش ہے کہ کوئی بھی عام آدمی سڑک پر نہ سوئے۔ عمران خان نے کہا کہ غریبوں نے اگر عدالت میں جانا ہوگا تو ان کا وکیل حکومت کی طرف سے ہوگا، 60 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیں گے، اسپتال بنانے کے لیے جو بھی مشینیں منگوانی ہیں ان سے ڈیوٹی ہٹادی گئی ہیں جب کہ صحت کے ساتھ ساتھ تعلیم کے نظام کی طرف بھی توجہ ہے اوراساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بھی حکمت عملی بنا رہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سرکاری سمیت تمام اسکولوں میں یکساں نصاب کی کوشش کررہے ہیں، 70 سالوں میں تعلیم کا نظام جو بگڑا ہے اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پولیس کے محکمہ کو بھی بہتر بنارہے ہیں، وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں جہاں بڑے چور ایوانوں میں پھریں، لندن چلے جائیں اور بڑے بڑے گھروں میں رہیں لیکن چھوٹے چورپکڑے جائیں، میں نے آئی جی پنجاب پولیس کو چھوٹے بدمعاشوں کی بجائے بڑے بدمعاشوں کو پکڑنے کا حکم دیا ہے، پولیس بڑے ڈاکوؤں کو جیل میں ڈالے چھوٹے خود ٹھیک ہوجائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک مشکل وقت سے نکل گیا لیکن آگے آسان زندگی نہیں اور بڑے بڑے چیلنجز درپیش ہیں، ملک کا خسارہ 75 فیصد کم ہوا، روپیہ بھی مستحکم ہوا ، ملک اب سیدھے راستے پرہے اورآنے والے دنوں میں عوام کو مزید خوشخبریاں ملیں گی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.