ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان)چیئر پرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے کہا ہے کہ ترقی ، تبادلے اور ریٹائرمنٹ ملازمت کا حسن ہوتے ہیں یہ ایک سرکاری ملازم کے لیے فخر کی بات ہوتی ہے کہ وہ باعزت انداز میں اپنی ملازمت کو الودع کرے اور دیگر ملازمین اسے ایک پر وقار تقریب کی صورت میں اعزاز کے ساتھ الوداع کہیں یہ بات انہوں نے محمد اقبال قریشی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ محمد اقبال قریشی نے بورڈ کو اپنی خدمات سے نوازا ہے انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں انکی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی بورڈ کے دروازے انکے لیے ہمیشہ کھلے ہیں وہ کسی بھی وقت بورڈ آسکتے ہیں اور تمام ملازمین انکی خدمت کے لیے کوشاں رہیں گے اس موقع پر ڈپٹی کنٹرولر کنڈکٹ چیئر مین سینر سٹاف ایسوسی ایشن چوہدری محمد اشرف شاد نے محمد اقبال قریشی کی خدمات پر روشنی ڈالی اور محمد شریف ( دفتری ) کو عمرہ کی سعادت حاصل کرکے واپس آنے پر انہیں مبارکباد پیش کی انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ برانچ کی طرف سے ہمیشہ یہی روایت رہی ہے کہ وہ ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے اس طرح کی سرگرمیاں سر انجام دیتی ہے اس موقع پر ریسرچ آفیسر عبدالوحید قیصرانی ، محمد سکندر خان ، منصور احمد ، عبدالرءوف قیصرانی ، طاہر وحید ، عبدالسمیع ، عبدالرحمن ، محمد اشرف شیروانی ، محمد شریف ، و دیگر ملازمین موجود تھے آخر میں چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے محمد اقبال قریشی کو ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خصوصی چیک اور اسٹیٹ برانچ کی طرف سے روایتی قرآن پاک کا نسخہ تحفہ کے طور پر پیش کیا محمد اقبال قریشی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انہوں نے بہت وقت گذارا ہے وہ بورڈ کو اپنا گھر سمجھتے ہیں وہ یہاں سے بہت سی یادیں سمیٹھ کر جا رہے ہیں ۔ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور بورڈ کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی