• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

آہ ۔ حاجی محمد انور گبر . تحر یر ۔ محمد عمر شاکر

webmaster by webmaster
دسمبر 9, 2019
in کالم
0
آہ ۔ حاجی محمد انور گبر . تحر یر ۔  محمد عمر شاکر

بلا کی چمک اس کے چہرے پہ تھی

مجھے کیا خبر تھی وہجائے  مر گا

روز اول سے یہ قانون قدرت ہے کہ ہر ذی روح کو موت کا مزہ چکھنا ہے اور دنیا فانی میں چند دن عارضی زندگی کے گزار نے کے بعد توشہ آخرت کے ساتھ ابدی دنیا کی طرف رخت سفر باندھنا ہے لیکن اس دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جنکی زندگی قوم و ملت کی امانت ہو جاتی ہے انکی وفات سے سماجی و معاشرتی زندگی میں ایک نہ پر ہونے والا خلاء پیدا ہو جاتا ہے اوراسکے ہم عصر دوست رشتہ دار عزیزو اقارب تا زندگی انکی کمی کو محسوس کرتے ہیں ایک ایسی ہی ضلع لیہ کے قصبہ جمن شاہ سے شخصیت حاجی محمد انور گبر چند دن قبل ایک روڈ ایکسینڈنٹ میں شدید زخمی ہونے کے بعد چند روز موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے حاجی محمد انور گبر بیک وقت کئی پہلووں میں متحرک کردار ادا کر رہے تھے وہ ایک کامیاب تاجر تھے انجمن تاجران جمن شاہ کی صدارت کے منصب پر فائز رہتے ہوئے انہوں نے ایک قصبہ کے تاجروں کے حقوق کی جنگ اس انداز میں لڑی کہ کبھی وہ پولیس کبھی وہ ٹی ایم اے کبھی وہ اسسٹنٹ کمشنر اور کبھی وہ قصبہ کے جاگیرداروں سمیت متعدد ریاستی اداروں یا با اثر مافیاء کے خلاف اپنے ذاتی مفادات ذاتی تعلقات کو پس پشت ڈال کر مصروف عمل رہے بلاشبہ تاجر کاز کے لئے انکی خدمات کوششیں قابل داد اور قابل تقلید ہے شعبہ صحافت میں علاقائی صحافت انتہائی کھٹن مشکل کام ہے کہ اس مفاد پرستانہ دور میں کوئی کرپٹ رشوت خور آفیسر اپنے سیاہ کرتوت پر غلطی کو ئی منشیات فروش کوئی منشیات نوش کوئی قبضہ مافیا کوئی ظالم کوئی چور کوئی جیب تراش کوئی ڈاکو الغرض کوئی بھی منفی کام کرنے والا شخص یا گروہ اپنے سیاہ کرتوں پر پشمان ہونے کی بجائے خبر لگانے یا کالم لکھنے والے صحافی کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں حاجی انور گبر نے بطور صحافی بطور کالم نگار ایک متحرک کردار ادا کیا بلاشبہ حاجی محمد انور گبرصاحب علاقائی صحافت میں جرات محنت سے قلم کاغذ کے ذریعہ انتہائی مختصر وقت میں شناخت بنا کرپٹ جاگیرداروں اور مافیاز کے خلاف محروم مظلوم پسماندہ طبقات کی آواز بنے وہ بھی ہم عصر صحافیوں کے لئے ایک راہ مشعل ہے

حاجی محمد انور گبر ایک متحرک سماجی شخصیت تھے چوک اعظم میں متعدد بار وہ آئے توکبھی کسی شخص کے لین دین کا معاملہ ہوتا کبھی تھانہ چوک اعظم میں اینٹوں کی ٹرالی کبھی کماد کی ٹریکٹر ٹرالی کا مسئلہ ہوتا جب بھی چوک اعظم آتے یا کسی کام کے سلسلہ میں مجھ سے کال پر بات کرتے تو کہتے کہ جب بھی کام پڑتا ہے مجھے آپ سے ہی کام چوک اعظم میں پڑتا ہے کبھی آپ کوآپ کے کسی دوست کو جمن شاہ میں کام نھیں پڑتا حاجی محمد انور گبر ایک متحرک شخصیت تھے ہمہ وقت وہ ایک کامیاب تاجر ایک فرض شناش صحافی اور دوست پال شخصیت تھے انکے ساتھ تعلق دار ہر شخص یہ ہی سمجھتا تھا کہ حاجی انور گبر اسی کا ہی دوست ہے بزرگ صحافی منشی دوست محمد کی وفات کے بعد حاجی محمد انور گبر کی وفات سے ایسا لگ رہا ہے کہ ضلع لیہ کی صحافتی برادری کی سماجی و معاشرتی زندگی پر غم و الم کے ایسے بادل چھا گئے ہیں جو جلد چھٹنے والے نہیں ہیں ایسا محسوس ہو رہا ہے ہماری زندگیوں میں ایک نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہو گیا ہے اور چاروں طرف سوگوار سناٹا چھایا ہوا ہے انکی جدائی پر ہر بزم اداس ہے ہر آنکھ اشکبا رہے انکے رفقا بلاشبہ جان لیوا صدمے سے نڈھال ہیں ایک ایسی شام الم ہم پر مسلط ہو گئی ہے جس میں درد کی ہوا چلنے سے رتیں بے ثمر اور آہیں بے اثر ہو کر رہ گئی ہیں صحن چمن میں ویرانی کا ایسا عالم پہلے کبھی نہ تھا دیوارو در کی صورت یکسر بدل گئی ہے پورا غم زدہ ماحول ہی سائیں سائیں کرتا محسوس ہو رہا ہے ایسے دیدہ در کا دنیا سے اٹھ جانا ایک ایسا سانحہ ہے کس کے باعث فروغ گلشن و صوت ہزار کا موسم آب خزاں کی مسموم بگولوں کی زد میں آگیا ہے

حاجی انور گبر بلاشبہ ایک آفتاب تھا جو کہ اپنی ضیاء پاشیوں سے علاقہ کو بقعہ نور کرنے کے بعد غروب ہو گیا اور شہر خموشاں کی زمین نے اس آفتاب کو اپنے دامن میں چھپا لیا انتہائی سادہ الفاظ میں اپنی پر خلوص گفتگو سے دوستوں کے دلوں کو مسخر کرنے والا دوست علم دین شرافت و وضع داری اور انکساری کا عملی پیکر اب ہمارے درمیان نہیں رہاحب الوطنی انسانی ہمدردی بے لوث محبت بیباک صداقت خلوص و مروت و ایثار اور کمال فن کی مجسم تصویر پیارا دوست عدم رخصت ہوا بلا شبہ دوستوں اپنے ہم عصروں کا بے لوث خادم اپنی تمام تخلیقی فعالیتوں کا سلسلہ توڑ کر صحافیوں تاجروں زمینداروں اور اہل علاقہ سمیت اپنے خاندان کو بے یارو مدد گار چھوڑ گیا کسی کے جانے کے بعد ہمارے بس میں کیا ہے ہم تو اسے یاد ہی کر سکتے ہیں اور اسکی مغفرت کی دعا سب کچھ مشیت ایزدی ہے ہر کوئی ایک خاص وقت لیکر آیا ہے جیسا شیکسپیرنے کہا تھا کہ ہر کوئی دنا کے اسٹیج پر ایک کردار ہے اپنا رول ادا کرتا ہے اور چلا جاتا ہے ہمارے لئے تو دنیا ایک امتحان گاہ ہے جہاں اپنے اعمال صالح سے زاد راہ حاصل کرنا ہے اللہ سبحانہ و تعالیٰ حاجی انور گبر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ ۔ ۔ آمین

Tags: column by umer shakir
Previous Post

لاہورہائیکورٹ نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی مریم نوازکی درخواست خارج کردی

Next Post

ڈیرہ غازی خان ۔ ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے انتخابات 15دسمبر کو ہوں گے

Next Post

ڈیرہ غازی خان ۔ ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے انتخابات 15دسمبر کو ہوں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

بلا کی چمک اس کے چہرے پہ تھی

مجھے کیا خبر تھی وہجائے  مر گا

روز اول سے یہ قانون قدرت ہے کہ ہر ذی روح کو موت کا مزہ چکھنا ہے اور دنیا فانی میں چند دن عارضی زندگی کے گزار نے کے بعد توشہ آخرت کے ساتھ ابدی دنیا کی طرف رخت سفر باندھنا ہے لیکن اس دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جنکی زندگی قوم و ملت کی امانت ہو جاتی ہے انکی وفات سے سماجی و معاشرتی زندگی میں ایک نہ پر ہونے والا خلاء پیدا ہو جاتا ہے اوراسکے ہم عصر دوست رشتہ دار عزیزو اقارب تا زندگی انکی کمی کو محسوس کرتے ہیں ایک ایسی ہی ضلع لیہ کے قصبہ جمن شاہ سے شخصیت حاجی محمد انور گبر چند دن قبل ایک روڈ ایکسینڈنٹ میں شدید زخمی ہونے کے بعد چند روز موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے حاجی محمد انور گبر بیک وقت کئی پہلووں میں متحرک کردار ادا کر رہے تھے وہ ایک کامیاب تاجر تھے انجمن تاجران جمن شاہ کی صدارت کے منصب پر فائز رہتے ہوئے انہوں نے ایک قصبہ کے تاجروں کے حقوق کی جنگ اس انداز میں لڑی کہ کبھی وہ پولیس کبھی وہ ٹی ایم اے کبھی وہ اسسٹنٹ کمشنر اور کبھی وہ قصبہ کے جاگیرداروں سمیت متعدد ریاستی اداروں یا با اثر مافیاء کے خلاف اپنے ذاتی مفادات ذاتی تعلقات کو پس پشت ڈال کر مصروف عمل رہے بلاشبہ تاجر کاز کے لئے انکی خدمات کوششیں قابل داد اور قابل تقلید ہے شعبہ صحافت میں علاقائی صحافت انتہائی کھٹن مشکل کام ہے کہ اس مفاد پرستانہ دور میں کوئی کرپٹ رشوت خور آفیسر اپنے سیاہ کرتوت پر غلطی کو ئی منشیات فروش کوئی منشیات نوش کوئی قبضہ مافیا کوئی ظالم کوئی چور کوئی جیب تراش کوئی ڈاکو الغرض کوئی بھی منفی کام کرنے والا شخص یا گروہ اپنے سیاہ کرتوں پر پشمان ہونے کی بجائے خبر لگانے یا کالم لکھنے والے صحافی کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں حاجی انور گبر نے بطور صحافی بطور کالم نگار ایک متحرک کردار ادا کیا بلاشبہ حاجی محمد انور گبرصاحب علاقائی صحافت میں جرات محنت سے قلم کاغذ کے ذریعہ انتہائی مختصر وقت میں شناخت بنا کرپٹ جاگیرداروں اور مافیاز کے خلاف محروم مظلوم پسماندہ طبقات کی آواز بنے وہ بھی ہم عصر صحافیوں کے لئے ایک راہ مشعل ہے

حاجی محمد انور گبر ایک متحرک سماجی شخصیت تھے چوک اعظم میں متعدد بار وہ آئے توکبھی کسی شخص کے لین دین کا معاملہ ہوتا کبھی تھانہ چوک اعظم میں اینٹوں کی ٹرالی کبھی کماد کی ٹریکٹر ٹرالی کا مسئلہ ہوتا جب بھی چوک اعظم آتے یا کسی کام کے سلسلہ میں مجھ سے کال پر بات کرتے تو کہتے کہ جب بھی کام پڑتا ہے مجھے آپ سے ہی کام چوک اعظم میں پڑتا ہے کبھی آپ کوآپ کے کسی دوست کو جمن شاہ میں کام نھیں پڑتا حاجی محمد انور گبر ایک متحرک شخصیت تھے ہمہ وقت وہ ایک کامیاب تاجر ایک فرض شناش صحافی اور دوست پال شخصیت تھے انکے ساتھ تعلق دار ہر شخص یہ ہی سمجھتا تھا کہ حاجی انور گبر اسی کا ہی دوست ہے بزرگ صحافی منشی دوست محمد کی وفات کے بعد حاجی محمد انور گبر کی وفات سے ایسا لگ رہا ہے کہ ضلع لیہ کی صحافتی برادری کی سماجی و معاشرتی زندگی پر غم و الم کے ایسے بادل چھا گئے ہیں جو جلد چھٹنے والے نہیں ہیں ایسا محسوس ہو رہا ہے ہماری زندگیوں میں ایک نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہو گیا ہے اور چاروں طرف سوگوار سناٹا چھایا ہوا ہے انکی جدائی پر ہر بزم اداس ہے ہر آنکھ اشکبا رہے انکے رفقا بلاشبہ جان لیوا صدمے سے نڈھال ہیں ایک ایسی شام الم ہم پر مسلط ہو گئی ہے جس میں درد کی ہوا چلنے سے رتیں بے ثمر اور آہیں بے اثر ہو کر رہ گئی ہیں صحن چمن میں ویرانی کا ایسا عالم پہلے کبھی نہ تھا دیوارو در کی صورت یکسر بدل گئی ہے پورا غم زدہ ماحول ہی سائیں سائیں کرتا محسوس ہو رہا ہے ایسے دیدہ در کا دنیا سے اٹھ جانا ایک ایسا سانحہ ہے کس کے باعث فروغ گلشن و صوت ہزار کا موسم آب خزاں کی مسموم بگولوں کی زد میں آگیا ہے حاجی انور گبر بلاشبہ ایک آفتاب تھا جو کہ اپنی ضیاء پاشیوں سے علاقہ کو بقعہ نور کرنے کے بعد غروب ہو گیا اور شہر خموشاں کی زمین نے اس آفتاب کو اپنے دامن میں چھپا لیا انتہائی سادہ الفاظ میں اپنی پر خلوص گفتگو سے دوستوں کے دلوں کو مسخر کرنے والا دوست علم دین شرافت و وضع داری اور انکساری کا عملی پیکر اب ہمارے درمیان نہیں رہاحب الوطنی انسانی ہمدردی بے لوث محبت بیباک صداقت خلوص و مروت و ایثار اور کمال فن کی مجسم تصویر پیارا دوست عدم رخصت ہوا بلا شبہ دوستوں اپنے ہم عصروں کا بے لوث خادم اپنی تمام تخلیقی فعالیتوں کا سلسلہ توڑ کر صحافیوں تاجروں زمینداروں اور اہل علاقہ سمیت اپنے خاندان کو بے یارو مدد گار چھوڑ گیا کسی کے جانے کے بعد ہمارے بس میں کیا ہے ہم تو اسے یاد ہی کر سکتے ہیں اور اسکی مغفرت کی دعا سب کچھ مشیت ایزدی ہے ہر کوئی ایک خاص وقت لیکر آیا ہے جیسا شیکسپیرنے کہا تھا کہ ہر کوئی دنا کے اسٹیج پر ایک کردار ہے اپنا رول ادا کرتا ہے اور چلا جاتا ہے ہمارے لئے تو دنیا ایک امتحان گاہ ہے جہاں اپنے اعمال صالح سے زاد راہ حاصل کرنا ہے اللہ سبحانہ و تعالیٰ حاجی انور گبر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ ۔ ۔ آمین
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.