• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

تاریخ انسانی کی پہلی فلاحی ریاست کا تصور سب سے پہلے اسلام نے دیا،پیغمبر اسلام ﷺ کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی ایک دنیا لیے ہوئے ہے:وزیر اعظم عمران خان

webmaster by webmaster
نومبر 10, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
تاریخ انسانی کی پہلی فلاحی ریاست کا تصور سب سے پہلے اسلام نے دیا،پیغمبر اسلام ﷺ کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی ایک دنیا لیے ہوئے ہے:وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد .وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں آج محسن انسانیت حضرت محمدﷺ کے پیدائش کے دن کے موقع پر پوری ملت اسلامیہ کو بالعموم اور اہلیان وطن کو بالخصوص مبارک باد پیش کرتا ہوں اوردعا کرتا ہوں کہ ایسے مبارک مہینے ہماری زند گی میں بار بار آتے رہیں،پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی ایک دنیا لیے ہوئے ہے۔

عید میلادلنبی ﷺکے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہآپ ﷺنے دشمنوں سے اپنے آپ کو صادق اور امین کہلوایا اور تبلیغ اسلام اس وقت شر وع کی جب لوگوں نے انہیں صادق وامین تسلیم کر لیا تھا، آپ ﷺ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور نہ کبھی امانت میں خیانت فرمائی۔ آپﷺ نے دوسرے مذہب کے قوانین کو اس زمانہ میں تسلیم کیا جب ان کو تسلیم کرنے کا تصور کرنا بھی محال تھا، نہ صرف انہیں تسلیم کیا بلکہ ان پر عمل پیرا ہونے کی ضمانت بھی دی۔ آپ ﷺنے اپنے حسن انتظام سے روئے زمین پر ایک ایسی مثالی فلاحی ریاست اور رول ماڈل معاشرہ قائم کیا۔ جس میں سب کے حقوق مساوی تھے اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کے لیے اْن کے مذہبی عقائد کے مطابق عبادت کرنے کی آزادی تھی۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے یہ وہ روشن پہلو تھے جو اْس زمانے کی کسی ایک ریاست میں بھی رائج نہیں تھے۔تاریخ انسانی کی پہلی فلاحی ریاست کا تصور سب سے پہلے اسلام ہی نے دیا، رسول اکرم ﷺ اور خلفائے راشد ینؓ نے پہلی صدی ہجری کے اوائل میں اس تصور کو عملی جامہ پہنایا۔ آج کی مہذب و تر قی یافتہ دنیا میں فلاحی ریاست کا جو اعلی سے اعلی تصور ہے وہ ہمارے آقا حضرت محمد ﷺنے آج سے چودہ سو سال قبل اس دور کے جاہلیت اورزوال پزیر انسانی معاشرے میں ریاست مدینہ کی صورت میں قائم کر کے دکھا دیا مزید بر آں اس اہم فیصلے کو خلفائے راشدینؓ نے عدل و مساوات کی بنیاد پر چار چاند لگائے جو تاریخ عالم کا ایک سنہری باب ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے قیام کا مقصد صرف امت مسلمہ کی بھلائی نہیں تھا بلکہ اس کا مقصد پوری انسانیت کی فلاح و بہبود تھا، یہ فلاحی ریاست ہر دور کے لو گوں کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس نیک مقصد کے حصول میں کامیاب فرمائے اور اپنے روز وشب کو تعلیمات نبو یﷺ کی روشنی میں بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

Source: ڈیلی پاکستان آن لائن
Tags: National News
Previous Post

لیہ جشن عید میلا د لنبی ، تحریک منہاج القرآن کی مشعل بردار ریلی ، درود و سلام کی معطر فضائیں

Next Post

پروڈکشن آرڈر کیلئے شاہد خاقان عباسی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

Next Post
پروڈکشن آرڈر کیلئے شاہد خاقان عباسی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

پروڈکشن آرڈر کیلئے شاہد خاقان عباسی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد .وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں آج محسن انسانیت حضرت محمدﷺ کے پیدائش کے دن کے موقع پر پوری ملت اسلامیہ کو بالعموم اور اہلیان وطن کو بالخصوص مبارک باد پیش کرتا ہوں اوردعا کرتا ہوں کہ ایسے مبارک مہینے ہماری زند گی میں بار بار آتے رہیں،پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی ایک دنیا لیے ہوئے ہے۔ عید میلادلنبی ﷺکے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہآپ ﷺنے دشمنوں سے اپنے آپ کو صادق اور امین کہلوایا اور تبلیغ اسلام اس وقت شر وع کی جب لوگوں نے انہیں صادق وامین تسلیم کر لیا تھا، آپ ﷺ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور نہ کبھی امانت میں خیانت فرمائی۔ آپﷺ نے دوسرے مذہب کے قوانین کو اس زمانہ میں تسلیم کیا جب ان کو تسلیم کرنے کا تصور کرنا بھی محال تھا، نہ صرف انہیں تسلیم کیا بلکہ ان پر عمل پیرا ہونے کی ضمانت بھی دی۔ آپ ﷺنے اپنے حسن انتظام سے روئے زمین پر ایک ایسی مثالی فلاحی ریاست اور رول ماڈل معاشرہ قائم کیا۔ جس میں سب کے حقوق مساوی تھے اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کے لیے اْن کے مذہبی عقائد کے مطابق عبادت کرنے کی آزادی تھی۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے یہ وہ روشن پہلو تھے جو اْس زمانے کی کسی ایک ریاست میں بھی رائج نہیں تھے۔تاریخ انسانی کی پہلی فلاحی ریاست کا تصور سب سے پہلے اسلام ہی نے دیا، رسول اکرم ﷺ اور خلفائے راشد ینؓ نے پہلی صدی ہجری کے اوائل میں اس تصور کو عملی جامہ پہنایا۔ آج کی مہذب و تر قی یافتہ دنیا میں فلاحی ریاست کا جو اعلی سے اعلی تصور ہے وہ ہمارے آقا حضرت محمد ﷺنے آج سے چودہ سو سال قبل اس دور کے جاہلیت اورزوال پزیر انسانی معاشرے میں ریاست مدینہ کی صورت میں قائم کر کے دکھا دیا مزید بر آں اس اہم فیصلے کو خلفائے راشدینؓ نے عدل و مساوات کی بنیاد پر چار چاند لگائے جو تاریخ عالم کا ایک سنہری باب ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے قیام کا مقصد صرف امت مسلمہ کی بھلائی نہیں تھا بلکہ اس کا مقصد پوری انسانیت کی فلاح و بہبود تھا، یہ فلاحی ریاست ہر دور کے لو گوں کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس نیک مقصد کے حصول میں کامیاب فرمائے اور اپنے روز وشب کو تعلیمات نبو یﷺ کی روشنی میں بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.