ڈسٹر کٹ بار لیہ کے احا طے میں شجر کا ری مہم کا افتتاح ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ ظفر اقبال نعیم نے پودا لگایا
لیہ (صبح پا کستان) درخت زمین کی خو بصورتی ہی نہیں بلکہ زیور کا درجہ رکھتے ہیں جو انسانوں کو پُرفضا ماحول فراہم کر نے کے علا وہ ایندھن اور فرنیچر کے لئے بھی دستیاب ہے یہ بات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ ظفر اقبال نعیم نے ڈسٹر کٹ بار لیہ کے احا طے میں شجر کا ری مہم کے سلسلہ میں پو دے لگا نے کے موقع پر کہی ۔ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار لیہ چوہدری نوید احمد گجر ، سینئر سول جج ملک ظہیر احمد ، جنر ل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار میا ں اختر عباس ، سابق صدر سیف اللہ سعید ، ملک غلام مصطفی جونی ممبر پنجا ب با ر کو نسل نے ڈسٹرک بار کے احا طے میں پو دے لگا ئے اس موقع پر ڈی او فاریسٹ اعجاز احمد تبسم نے بتا یا کہ ضلع لیہ میں شجر کا ری مہم کے دوران دو لا کھ سے زائد پو دے لگا نے کے اہداف کے حصول کے لئے شجر کا ر ی کی جا رہی ہے تا کہ ضلع لیہ میں شہر یو ں کو صاف ستھرے ما حو ل کی فراہمی کو یقینی بنا تے ہو ئے ضلع کی زرعی معیشت میں اضا فہ ہو ممکن بنا یا جا سکے ۔