• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

جنوبی پنجاب مسیحائی کا منتظر ہے .. تحریر :سید عمران علی شاہ

webmaster by webmaster
اکتوبر 14, 2019
in کالم
0
جنوبی پنجاب مسیحائی کا منتظر ہے .. تحریر :سید عمران علی شاہ

     پاکستان میں طبقاتی نظام روز اول سے ہی عام آدمی کے لے مسلسل استحصال کا باعث بنا رہا، برصغیر انگریز کے سامراج سے تو آزاد ہوگیا مگر یہ خطہ مغربی آقاؤں سے نجات کے بعد مقامی وڈیروں، آقاؤں اور تمن داروں کی لپیٹ میں ایسا آیا کہ عام آدمی کے لیے صرف آقاؤں کا صرف رنگ بدلا مگر ان کے اطوار اور طرز عمل گورے صاحب سے زیادہ کالے رہے،

72 سالوں سے پاکستانی عوام صرف اور صرف آسوں اور امیدوں پر ہی جیے جا رہی ہے،سیاست دانوں نے عوام الناس کو ایسے ایسے خواب دکھائے کہ بھولی عوام کو ہر نئے چہرے میں اپنا نجات دہندہ اور خیر خواہ نظر آیا، ملک پاکستان میں قدرت کے عطاء کردہ تمام بہترین وسائل موجود ہونے کے باوجود معاشی ترقی کی دگرگوں صورت حال کا تجزیہ یہ بتاتا ہے کہ ملک پاکستان پر برسر اقتدار رہنے والے حکمرانوں کی عدم دلچسپی نے ہمیں کس نہج پر لاکھڑا کیا ہے، لیکن اگر پورے پاکستان میں سب سے زیادہ نظر انداز کوئی علاقہ رہا ہے تو وہ جنوبی پنجاب ہے، دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے لیکن جنوبی پنجاب کے لوگ بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم ہیں، ہر دور حکومت میں جنوبی پنجاب کی ترقی صرف اور صرف نعروں تک ہی محدود رہی،  پورے جنوبی پنجاب میں 4 میڈیکل کالج، 4 اعلیٰ تعلیم کی جامعات 4 ٹیچنگ ہسپتال موجود ہیں امراض دل کا واحد ہسپتال ملتان میں ہے، جس میں مریضوں کی تعداد میں روز بروز اس قدر اضافہ ہورہا ہے کہ، مریضوں کو آپریشن کے لیے چھ چھ ماہ تک کا ٹائم دیا جاتا ہے، اسی دوران کئ شدید بیمار مریض تو خالقِ حقیقی سے ملتے ہیں، یہ وہ چند سہولیات ہیں جو کہ جنوبی پنجاب میں بسنے والے لاکھوں لوگوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہیں،  جنوبی پنجاب میں پینے کے صاف پانی کے مسائل ناگفتہ بہ ہیں، Hepatitis C ، پیٹ اور جلد کے امراض میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے،  ان تمام مسائل کے ساتھ سب سے بڑا اور بدترین مسئلہ شاہرات کی تشویشناک حالت زار ہے، ملتان، میانوالی روڈ تو مشہور ہی قاتل روڈ کے نام سے ہے، آئے روز کوئی نہ کوئی روڈ ایکسیڈنٹ ہونا معمول ہے، اب تک ہزاروں افراد ایم ایم روڈ کے حادثات کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن چکے ہیں، لوگوں کو یہاں موٹر وے نہیں چاہیے صرف سادہ ون وے روڈ کا مطالبہ ہے یہ لاکھوں قیمتی جانوں کا سوال ہے ، موجودہ حکومت نے اپنی انتخابی مہم میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا جس پر کوئی خاطرخواہ پیش رفت نہیں ہوسکی ہے،  پاکستان تحریک انصاف نے جناب عثمان بزدار صاحب کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنایا تو یہاں کے باسیوں میں ایک امید کی کرن جاگی کہ شاید اب کی بار علاقے کی تقدیر بدل جائے، یہاں کے لوگوں کی سنی جائے، بنیادی سہولیات بہتر ہو پائیں، انفراسٹرکچر میں بہتری آئے مگر فی الحال بات دعووں سے آگے جاتی نظر نہیں آئی، بہت سے جنوبی پنجاب کے ضلعوں میں اہم انتظامی سیٹوں پر افسران تعینات ہی نہیں ہیں ایک ایک افسر کے پاس دو دو سیٹوں کا چارج ہے آئے روز افسران کے تبادلے ہونا ایک معمول بن چکا ہے، تبادلوں ایسی برق رفتاری تاریخ میں دیکھنے کو نہیں ملتی ہمارے پسماندہ علاقوں میں ویسے بھی افسران کا دل نہیں لگتا، جس سے یقینی طور پر عوام الناس کو ہی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، لیکن جنوبی پنجاب کے لوگ کیا کریں "کسے وکیل کریں، کس سے منصفی چاہیں”               یہاں کے لوگوں نے تو ہر بار مسیحائی کی امید پر اپنے نمائندے منتخب کیے، کتنی عجیب بات ہے کہ یہاں کی عوام کے ووٹوں پر منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی صدر، وزیراعظم، سپیکر، سینیٹ، گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ تک کے عہدوں پر فائز رہنے کے باوجود اپنے علاقے کے لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے سے معذور ہوں تو پھر اس عوام کے دکھوں کا مداوہ کون کرے گا، کیا بلند ایوانوں کی چکاچوندھ میں آپ کو اپنے اہلیان علاقہ کی سسکیاں سنائی نہیں دیتی، ناامیدی کفر ہے لیکن پھر کچھ تو عملی اقدامات ہوتے نظر آئیں تو کچھ تو ازالہ ہو گا، جنوبی پنجاب کے غیور عوام حقیقتاً مسیحائی کے منتظر ہیں، ارباب اختیار سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور صاحبانِ اقتدار کو اس بار جنوبی پنجاب کی تمام تر محرومیوں کا مکمل ازالہ کرنا ہوگا، کیونکہ ہر 5 سال بعد انتخابی عمل تو ہونا ہی ہے، اور اب عوام بہت با شعور ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے حقوق کی بابت بھرپور سوال کرتی ہے، جتنا مؤثر عوامی فلاح کا کام کیا ہوا ہوگا عوام میں مقبولیت اسی حساب سے ہوگی،  حکومت کو چاہیے کہ جنوبی پنجاب میں ہنگامی بنیادوں پر روڈ نیٹ ورک  کی تعمیرات و مرمت کا کام شروع کیا جائے، جن اضلاع کے صحت کے مسائل گھمبیر ہیں وہاں پر ٹیچنگ لیول ہسپتالوں کی تعمیر کی جائے، اس خطے میں ملتان کے قریبی اضلاع میں کوئی زیادہ سیریس مریض آجائے تو اسے اکثر و بیشتر ملتان نشتر ریفر کردیا جاتا ہے کیونکہ اکثر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنیادی دوائیوں کی عدم دستیابی کا شکار ہیں ،  اس علاقے میں انڈسٹریل زون بنائے جائیں، یہاں کے نوجوانوں میں تعلیم کا رجحان بے تحاشا ہے، انکی تعلیمی تسشنگی کو پورا کرنے کے لیے اعلیٰ میعار کی یونیورسٹیوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، نوکریوں کی مد میں جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لیے کوٹہ مخصوص کیا جائے اور سب سے بڑھ کر موجودہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنا کر اپنا اہم ترین وعدہ بھی پورا کرے ، یہ تمام اقدامات ناممکن نہیں ہیں، ان  پر عملدرآمد کرکے نا صرف یہاں کے بسنے والوں کی تکالیف کا مداوہ بھی ہوگا بلکہ مجموعی قومی ترقی کے اہداف کا حصول بھی کافی حد تک ممکن ہو سکے گا،

Tags: column by imran shah
Previous Post

لیہ ۔ چار ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہو نے والا مدر اینڈ چائلڈ کیئرہسپتال سٹیٹ آف دی آرٹ کا نمونہ ہو گا ۔ سید رفاقت علی گیلانی

Next Post

چوک اعظم ۔ٹریکٹر ٹرالی حیات نہر میں جا گری ، ڈرائیور جاں بحق

Next Post
چوک اعظم ۔ٹریکٹر ٹرالی حیات نہر میں جا گری ، ڈرائیور جاں بحق

چوک اعظم ۔ٹریکٹر ٹرالی حیات نہر میں جا گری ، ڈرائیور جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ
صبح پاکستان

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ

by webmaster
اپریل 20, 2026
0

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی...

Read moreDetails
وزیرِ اعظم  کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

وزیرِ اعظم کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

اپریل 16, 2026
ڈیرہ غازی خا  ن   ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

ڈیرہ غازی خا ن ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

اپریل 11, 2026
ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

اپریل 10, 2026
پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

اپریل 10, 2026
     پاکستان میں طبقاتی نظام روز اول سے ہی عام آدمی کے لے مسلسل استحصال کا باعث بنا رہا، برصغیر انگریز کے سامراج سے تو آزاد ہوگیا مگر یہ خطہ مغربی آقاؤں سے نجات کے بعد مقامی وڈیروں، آقاؤں اور تمن داروں کی لپیٹ میں ایسا آیا کہ عام آدمی کے لیے صرف آقاؤں کا صرف رنگ بدلا مگر ان کے اطوار اور طرز عمل گورے صاحب سے زیادہ کالے رہے، 72 سالوں سے پاکستانی عوام صرف اور صرف آسوں اور امیدوں پر ہی جیے جا رہی ہے،سیاست دانوں نے عوام الناس کو ایسے ایسے خواب دکھائے کہ بھولی عوام کو ہر نئے چہرے میں اپنا نجات دہندہ اور خیر خواہ نظر آیا، ملک پاکستان میں قدرت کے عطاء کردہ تمام بہترین وسائل موجود ہونے کے باوجود معاشی ترقی کی دگرگوں صورت حال کا تجزیہ یہ بتاتا ہے کہ ملک پاکستان پر برسر اقتدار رہنے والے حکمرانوں کی عدم دلچسپی نے ہمیں کس نہج پر لاکھڑا کیا ہے، لیکن اگر پورے پاکستان میں سب سے زیادہ نظر انداز کوئی علاقہ رہا ہے تو وہ جنوبی پنجاب ہے، دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے لیکن جنوبی پنجاب کے لوگ بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم ہیں، ہر دور حکومت میں جنوبی پنجاب کی ترقی صرف اور صرف نعروں تک ہی محدود رہی،  پورے جنوبی پنجاب میں 4 میڈیکل کالج، 4 اعلیٰ تعلیم کی جامعات 4 ٹیچنگ ہسپتال موجود ہیں امراض دل کا واحد ہسپتال ملتان میں ہے، جس میں مریضوں کی تعداد میں روز بروز اس قدر اضافہ ہورہا ہے کہ، مریضوں کو آپریشن کے لیے چھ چھ ماہ تک کا ٹائم دیا جاتا ہے، اسی دوران کئ شدید بیمار مریض تو خالقِ حقیقی سے ملتے ہیں، یہ وہ چند سہولیات ہیں جو کہ جنوبی پنجاب میں بسنے والے لاکھوں لوگوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہیں،  جنوبی پنجاب میں پینے کے صاف پانی کے مسائل ناگفتہ بہ ہیں، Hepatitis C ، پیٹ اور جلد کے امراض میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے،  ان تمام مسائل کے ساتھ سب سے بڑا اور بدترین مسئلہ شاہرات کی تشویشناک حالت زار ہے، ملتان، میانوالی روڈ تو مشہور ہی قاتل روڈ کے نام سے ہے، آئے روز کوئی نہ کوئی روڈ ایکسیڈنٹ ہونا معمول ہے، اب تک ہزاروں افراد ایم ایم روڈ کے حادثات کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن چکے ہیں، لوگوں کو یہاں موٹر وے نہیں چاہیے صرف سادہ ون وے روڈ کا مطالبہ ہے یہ لاکھوں قیمتی جانوں کا سوال ہے ، موجودہ حکومت نے اپنی انتخابی مہم میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا جس پر کوئی خاطرخواہ پیش رفت نہیں ہوسکی ہے،  پاکستان تحریک انصاف نے جناب عثمان بزدار صاحب کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنایا تو یہاں کے باسیوں میں ایک امید کی کرن جاگی کہ شاید اب کی بار علاقے کی تقدیر بدل جائے، یہاں کے لوگوں کی سنی جائے، بنیادی سہولیات بہتر ہو پائیں، انفراسٹرکچر میں بہتری آئے مگر فی الحال بات دعووں سے آگے جاتی نظر نہیں آئی، بہت سے جنوبی پنجاب کے ضلعوں میں اہم انتظامی سیٹوں پر افسران تعینات ہی نہیں ہیں ایک ایک افسر کے پاس دو دو سیٹوں کا چارج ہے آئے روز افسران کے تبادلے ہونا ایک معمول بن چکا ہے، تبادلوں ایسی برق رفتاری تاریخ میں دیکھنے کو نہیں ملتی ہمارے پسماندہ علاقوں میں ویسے بھی افسران کا دل نہیں لگتا، جس سے یقینی طور پر عوام الناس کو ہی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، لیکن جنوبی پنجاب کے لوگ کیا کریں "کسے وکیل کریں، کس سے منصفی چاہیں"               یہاں کے لوگوں نے تو ہر بار مسیحائی کی امید پر اپنے نمائندے منتخب کیے، کتنی عجیب بات ہے کہ یہاں کی عوام کے ووٹوں پر منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی صدر، وزیراعظم، سپیکر، سینیٹ، گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ تک کے عہدوں پر فائز رہنے کے باوجود اپنے علاقے کے لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے سے معذور ہوں تو پھر اس عوام کے دکھوں کا مداوہ کون کرے گا، کیا بلند ایوانوں کی چکاچوندھ میں آپ کو اپنے اہلیان علاقہ کی سسکیاں سنائی نہیں دیتی، ناامیدی کفر ہے لیکن پھر کچھ تو عملی اقدامات ہوتے نظر آئیں تو کچھ تو ازالہ ہو گا، جنوبی پنجاب کے غیور عوام حقیقتاً مسیحائی کے منتظر ہیں، ارباب اختیار سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور صاحبانِ اقتدار کو اس بار جنوبی پنجاب کی تمام تر محرومیوں کا مکمل ازالہ کرنا ہوگا، کیونکہ ہر 5 سال بعد انتخابی عمل تو ہونا ہی ہے، اور اب عوام بہت با شعور ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے حقوق کی بابت بھرپور سوال کرتی ہے، جتنا مؤثر عوامی فلاح کا کام کیا ہوا ہوگا عوام میں مقبولیت اسی حساب سے ہوگی،  حکومت کو چاہیے کہ جنوبی پنجاب میں ہنگامی بنیادوں پر روڈ نیٹ ورک  کی تعمیرات و مرمت کا کام شروع کیا جائے، جن اضلاع کے صحت کے مسائل گھمبیر ہیں وہاں پر ٹیچنگ لیول ہسپتالوں کی تعمیر کی جائے، اس خطے میں ملتان کے قریبی اضلاع میں کوئی زیادہ سیریس مریض آجائے تو اسے اکثر و بیشتر ملتان نشتر ریفر کردیا جاتا ہے کیونکہ اکثر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنیادی دوائیوں کی عدم دستیابی کا شکار ہیں ،  اس علاقے میں انڈسٹریل زون بنائے جائیں، یہاں کے نوجوانوں میں تعلیم کا رجحان بے تحاشا ہے، انکی تعلیمی تسشنگی کو پورا کرنے کے لیے اعلیٰ میعار کی یونیورسٹیوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، نوکریوں کی مد میں جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لیے کوٹہ مخصوص کیا جائے اور سب سے بڑھ کر موجودہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنا کر اپنا اہم ترین وعدہ بھی پورا کرے ، یہ تمام اقدامات ناممکن نہیں ہیں، ان  پر عملدرآمد کرکے نا صرف یہاں کے بسنے والوں کی تکالیف کا مداوہ بھی ہوگا بلکہ مجموعی قومی ترقی کے اہداف کا حصول بھی کافی حد تک ممکن ہو سکے گا،
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.