ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن گاڈی نے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ . 1vکے نتاءج کا اعلان 9اکتوبرکو 10بجکر 10منٹ پر کیا جائے گا جبکہ انٹر ضمنی امتحانات 15اکتوبر سے شروع ہونگے انٹرمیڈیٹ سالانہ2019کی ری چیکنگ کا عمل طلبہ و طالبات کی اطمینان اور تسلی بخش انداز میں جاری ہے یہ بات انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ انٹرمیڈیٹ سالانہ 2019کی ری چیکنگ کے لیے 1080درخواستیں موصول ہوئی اس سلسلہ میں 500امیدواران کی رچیکنگ مکمل ہوگئی ہے باقی امیدواران کو بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کر دیا گیا کہ وہ بورڈ ہذا میں آکر ری چیکنگ کرکے اپنی تسلی کر لیں جس کے بعد فوری طور رزلٹ کارڈ پرنٹ کروا کرکے امیدواران کو انکے پتہ پر ارسال کر دئیے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ ری چیکنگ کا پراسس میرٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے تاکہ امیدواران کی مکمل اطمینان اور تسلی ہوسکے کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن گاڈی نے کہا کہ انٹر میڈیٹ کے بعد نہم امتحانات کے امیدواران کی رچیکنگ کا عمل شروع کیا جائے گا جس کے لیے بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دی جائے گی ۔
رپورٹ ۔ لیاقت علی قریشی ، نیوز رپورٹر ڈیرہ غازی خان
موبائل نمبر0333-6852833