• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

’کل مودی نے بہت جارحانہ زبان استعمال کی ‘ ٹرمپ نے ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کردی

webmaster by webmaster
ستمبر 24, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
’کل مودی نے بہت جارحانہ زبان استعمال کی ‘ ٹرمپ نے ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کردی

نیو یارک ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے مابین ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔ انہوں نے کہا کہ کل (اتوار کو) جلسے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انتہائی جارحانہ زبان استعمال کی۔

وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرا عمران خان کے ساتھ اچھا ورکنگ ریلیشن شپ ہے، میرے عمران خان اور مودی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، میں اپنی پیشکش پر قائم ہوں اور مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے تیار ہوں، میں بہت اچھا ثالث ثابت ہوسکتا ہوں، اگر میری ثالثی سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے تو میں اس کیلئے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے، طالبان اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو جاری ہے، پاکستان سے تجارت اور دیگر امور پر بات ہوگی، پاکستان کے ساتھ امریکہ کی تجارت بہت کم ہے اس کو مزید بڑھایا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھ سے پہلے امریکی صدور نے پاکستان کے ساتھ برا سلوک کیا، پہلی امریکی قیادت کو پتا نہیں تھا کہ پاکستان کے ساتھ کیسے تعلقات رکھنے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان پر مکمل بھروسہ کرتا ہوں، عمران خان بہترین وزیر اعظم اور اچھے دوست ہیں، نیو یارک میں بہت سے پاکستانی میرے بہت اچھے دوست ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل ہوتا ہے لیکن ہیوسٹن کے جلسے میں بھارتی وزیر اعظم نے بہت جارحانہ زبان استعمال کی۔

صدر ٹرمپ نے نیوز کانفرنس کے اختتام پر بھی وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کی اور کہا کہ عمران خان عظیم لیڈر ہیں جو ان حالات میں بھی امن کی بات کر رہے ہیں۔

Source: ڈیلی پاکستان ان لائن
Tags: inter national news
Previous Post

ڈی آئی جی پو لیس کی تقریر اور میرا موقف ۔ آغا امام رضا ایڈووکیٹ

Next Post

پاکستان میں ٹریفک کے حادثات اور ان کا تدارک … منصور حسن ہاشمی

Next Post
پاکستان میں ٹریفک کے حادثات اور ان کا تدارک … منصور حسن ہاشمی

پاکستان میں ٹریفک کے حادثات اور ان کا تدارک ... منصور حسن ہاشمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
نیو یارک ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے مابین ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔ انہوں نے کہا کہ کل (اتوار کو) جلسے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انتہائی جارحانہ زبان استعمال کی۔ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرا عمران خان کے ساتھ اچھا ورکنگ ریلیشن شپ ہے، میرے عمران خان اور مودی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، میں اپنی پیشکش پر قائم ہوں اور مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے تیار ہوں، میں بہت اچھا ثالث ثابت ہوسکتا ہوں، اگر میری ثالثی سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے تو میں اس کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے، طالبان اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو جاری ہے، پاکستان سے تجارت اور دیگر امور پر بات ہوگی، پاکستان کے ساتھ امریکہ کی تجارت بہت کم ہے اس کو مزید بڑھایا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھ سے پہلے امریکی صدور نے پاکستان کے ساتھ برا سلوک کیا، پہلی امریکی قیادت کو پتا نہیں تھا کہ پاکستان کے ساتھ کیسے تعلقات رکھنے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان پر مکمل بھروسہ کرتا ہوں، عمران خان بہترین وزیر اعظم اور اچھے دوست ہیں، نیو یارک میں بہت سے پاکستانی میرے بہت اچھے دوست ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل ہوتا ہے لیکن ہیوسٹن کے جلسے میں بھارتی وزیر اعظم نے بہت جارحانہ زبان استعمال کی۔ صدر ٹرمپ نے نیوز کانفرنس کے اختتام پر بھی وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کی اور کہا کہ عمران خان عظیم لیڈر ہیں جو ان حالات میں بھی امن کی بات کر رہے ہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.