ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان ) 14ستمبر کے فرسٹ ایڈکے عالمی دن کے حوالے سے آگہی سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا اس مرتبہ تھہیم روڈ سیفٹی اینڈ فرسٹ ایڈ ۔ یہ بات پی ٹی آئی کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے میڈیا کو بتائی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روڈ ایکسیڈنٹ میں اموات کی شرح ناقابل برداشت حد تک زیادہ ہے اسی طرح معذور ی اور طویل علالت بھی معاشی اور معاشرتی مسائل کو جنم دے رہی ہے یہ آگاہی سیمینار اس معاملہ میں نہ صرف حساسیت کو بڑھائے گا بلکہ حادثات میں کمی اور قیمتی جانوں کو بچانے میں ممدو ومعاون ثابت ہوگا انہوں نے نوجوانوں اور انکے والدین کو اس سیمینار میں شرکت کا خصوصی پیغام دیا ہے اور ان لوگوں کو بھی جنہیں اپنے ملک اور اپنے بچوں سے پیار ہے سیمینار مثبت پاکستانی تحریک کے زیر انتظام ای لائبریری عقب کرکٹ اسٹیڈیم ماڈل ٹاءون دوپہر دو بجے ہوگا شرکت کے لیے کسی دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہے ۔