• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ تسلیم کرنے سے انکار

webmaster by webmaster
اگست 17, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ تسلیم کرنے سے انکار

نیویارک: مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکا نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا، یہ اجلاس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے تحریر کردہ خط کے بعد بلایا گیا تھا۔

اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 اراکین ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیا گیا اور امن مبصرین نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بند کمرے میں ہونے والے اجلاس میں جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مندوبین نے اپنی آراء کا اظہار کیا۔

شرکا نے بھارتی جارحیت پر مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو انتہائی تشویش ناک قرار دیتے ہوئے اتفاق کیا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک عالمی تنازع ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی بات آج اعلیٰ ترین سفارتی سطح پر سنی گئی، ملیحہ لودھی

اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی بات آج اعلیٰ ترین سفارتی سطح پر سنی گئی، پاکستان مسئلہ کشمیر پرامن طور پر حل کرنے کے لیے تیار ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی نہیں ایک عالمی مسئلہ اور متنازع علاقہ ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوگوں پر ظلم و جبر کیا جارہا ہے، کشمیریوں کو قید کیا جاسکتا ہے مگر ان کی آواز نہیں دبائی جاسکتی، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے جدوجہد کی ہے اور یہ مسئلے کے حل تک جاری رہے گی، آج اجلاس سے بھارتی موقف کی نفی ہوئی اور ثابت ہوگیا کہ یہ معاملہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں تعینات چین کے مندوب کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل اجلاس میں کشمیر کے معاملے پر تفصیلی بات ہوئی اور تمام ارکان نے کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، بھارت نے یک طرفہ طورپر کشمیر کی حیثیت تبدیل کی، لداخ سے متعلق بھارتی اقدام سے چین کو تشویش ہے، بھارتی اقدام نے چین کی خود مختاری کو چیلنج کیا ہے۔

واضح رہے کہ 5 دہائیوں میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر آیا ہے۔ اس سے قبل سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر آخری بار 1971ء میں زیر بحث آیا تھا۔

دریں اثنا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج اس اجلاس سے بھارت کے کشمیر کے اندرونی مسئلے ہونے کی بھی نفی ہو گئی، اب دنیا جان چکی ہے کہ جس باہمی بات چیت کا ہندوستان راگ آلاپتا تھا اسے خود اس نے یکطرفہ بنایا۔

Post Views: 46
Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

وزیراعظم اور امریکی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو

Next Post

خانیوال ۔ پاک فوج کے جوان خالد عبداللہ شہید کی نمازہ جنازہ ادا، پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

Next Post
خانیوال ۔ پاک فوج کے جوان خالد عبداللہ شہید کی نمازہ جنازہ ادا، پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

خانیوال ۔ پاک فوج کے جوان خالد عبداللہ شہید کی نمازہ جنازہ ادا، پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

آئین کے  آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
قومی/ بین الاقوامی خبریں

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات

by webmaster
اگست 22, 2026
0

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...

Read moreDetails
دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

اگست 2, 2026
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
نیویارک: مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکا نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا، یہ اجلاس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے تحریر کردہ خط کے بعد بلایا گیا تھا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 اراکین ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیا گیا اور امن مبصرین نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بند کمرے میں ہونے والے اجلاس میں جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مندوبین نے اپنی آراء کا اظہار کیا۔ شرکا نے بھارتی جارحیت پر مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو انتہائی تشویش ناک قرار دیتے ہوئے اتفاق کیا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک عالمی تنازع ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی بات آج اعلیٰ ترین سفارتی سطح پر سنی گئی، ملیحہ لودھی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی بات آج اعلیٰ ترین سفارتی سطح پر سنی گئی، پاکستان مسئلہ کشمیر پرامن طور پر حل کرنے کے لیے تیار ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی نہیں ایک عالمی مسئلہ اور متنازع علاقہ ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوگوں پر ظلم و جبر کیا جارہا ہے، کشمیریوں کو قید کیا جاسکتا ہے مگر ان کی آواز نہیں دبائی جاسکتی، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے جدوجہد کی ہے اور یہ مسئلے کے حل تک جاری رہے گی، آج اجلاس سے بھارتی موقف کی نفی ہوئی اور ثابت ہوگیا کہ یہ معاملہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں تعینات چین کے مندوب کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل اجلاس میں کشمیر کے معاملے پر تفصیلی بات ہوئی اور تمام ارکان نے کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، بھارت نے یک طرفہ طورپر کشمیر کی حیثیت تبدیل کی، لداخ سے متعلق بھارتی اقدام سے چین کو تشویش ہے، بھارتی اقدام نے چین کی خود مختاری کو چیلنج کیا ہے۔ واضح رہے کہ 5 دہائیوں میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر آیا ہے۔ اس سے قبل سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر آخری بار 1971ء میں زیر بحث آیا تھا۔ دریں اثنا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج اس اجلاس سے بھارت کے کشمیر کے اندرونی مسئلے ہونے کی بھی نفی ہو گئی، اب دنیا جان چکی ہے کہ جس باہمی بات چیت کا ہندوستان راگ آلاپتا تھا اسے خود اس نے یکطرفہ بنایا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.