ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان )صحافت نے ہر دور میں لازوال قربانیاں دے کر ملک او رقوم کے امیج کو بلند کیا ہے . موجودہ دو ر میں پرنٹ میڈیا او رالیکٹرانک میڈیا نہایت ذمہ داری او رجوانمردی کے ساتھ اپنے فراءض سرانجام دے رہا ہے. ان خیالات کا اظہار مقررین نے گزشتہ روز ای لائبریری میں منعقدہ سیمینار بعنوانموجودہ دو ر میں صحافت کی ذمہ داریاں اوراس کے تقاضے;سے خطاب کرتے ہوئے کی
سیمینار کی صدارت سینئر صحافی مظہر علی خان لاشاری نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ریاض الحق بھٹی ، ڈائریکٹر انٹی کرپشن آغامحمد علی عباس ، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عبداللہ خان جلبانی ، ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین ، عظیم خان بلوچ،انچارج ای لائبریری شفقت رفیق ، رانا محمد اکرم ایڈووکیٹ ، محمد رفیق ایڈووکیٹ ، خورشید خان رند ، ملک نسیم شامل تھےمقررین نے کہاکہ صحافت معاشرے کا اہم ستون ہے. صحافتی ذمہ داریوں کو دیانتداری سے انجام دیا جائے صحافت مایوسی کی بجائے امید اور روشنی کی کرن دکھائے . قلم او رکیمرہ کے ذریعے آگاہی پیدا کی جائے تاکہ معاشرہ امن پسند اور ترقی یافتہ بنے.
اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا . سیمینار میں ماہرین تعلیم پروفیسر سجاد حسین ، پروفیسر ملک محمدالطاف ، ایکسیئن واپڈا شیراز غفور ، ارشد علی ، خورشید خان رند ، ملک تسلیم اوردیگر موجو دتھے