ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات کے باوجود تین سال سے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا کنٹریکٹ ملازمین وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق مستقل کیا جائے تفصیل کے مطابق دو ماہ قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے الیکٹرانک میڈیا پر خبر شاءع ہوئی کہ کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے لیے مدت ملازمت 4سے3برس کرنے کی منظور ی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دیدی ہے جس سے کنٹریکٹ ملازمین میں خوشی کی لہر تو پیدا ہوئی مگر تاحال سرکاری طو رپر کوئی نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا اور نہ ہی کسی ملازمین کو مستقل کیا گیا البتہ معزز عدالت سے رجوع کرنے پر ملتان انجینئر نگ کے کچھ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات سامنے آئے ہیں اس سلسلہ میں سیاسی سماجی شخصیت چوہدری عبدالرحمن ، مرزا عبدالغفار ، افتخار الحسن ، نزاکت علی ، رضوان ، جنید نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وعدے اور قول کی تکمیل کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے ماتحت تمام سرکاری ملازمین جو کہ تین سال سے کنٹریکٹ پر ہیں انہیں مستقل کیا جائے تاکہ وہ اپنا مستقبل بہتر بنا سکیں اور خوش اسلوبی سے اپنے فراءض سر انجام دے سکیں ۔