لاہور۔ عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کےلئے حج آپریشن کا آغاز ہوگیا، پہلی حج پرواز لاہور ایئرپورٹ سے 4بجکر45 منٹ پرروانہ ہوئی۔تفصیلات کے مطابق حج کی ادائیگی کےلئے عازمین حجاز مقدس روانہ ہوگئے، لاہور ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کی پرواز 214عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوئی،نجی ایئرلائن کی پرواز میں 214عازمین سوار ہیں،عازمین حج کو وزارت مذہبی امور کے صوبائی وزیر سید سعید الحسن دیگر حکام اور عازمین حج کے عزیزو اقارب نے الوداع کیا۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









