مانچسٹر ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم پہنچ گئے
واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھی کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو میچ کا ٹکٹ نہیں مل سکا،تاہم وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم پہنچ گئے ،برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس ذکریا بھی شاہ محمود قریشی کے ہمراہ ہیں،وزیرخارجہ نے سٹیڈیم میں داخل ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم پاکستانی ٹیم کی کامیابی کےلئے پر امید ہے،ہماری دعائیں اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں،انشااللہ قومی ٹیم جیتے گی ۔
ورلڈ کپ کے سب سے بڑے معرکے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں دو اہم ترین تبدیلیاں کی ہیں ، قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہین آفریدی اور آصف علی کو ڈراپ کرتے ہوئے شاداب خان اور عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہناتھا کہ ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ دراصل کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے کیا ہے ۔
پاکستان کی ٹیم میں امام الحق ، فخر زمان ، بابر اعظم، محمد حفیظ، سرفراز احمد ، شعیب ملک ، عماد وسیم ،شاداب خان ، حسن علی ،وہاب ریاض اور محمد عامر شامل ہیں ۔جبکہ دوسری جانب بھارت کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، روہت شرما ، لوکیش راہول، ویرات کوہلی ، وجے شنکر ، دھونی ، کیدار یادیو ، ہردیک پانڈیا ، بھونیشور کمار ، کلدیپ یادیو ، چاہال اور بمراہ شامل ہیں ۔