• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

جعلی اکاوٴنٹس کیس؛ فریال تالپور 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

webmaster by webmaster
جون 15, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
جعلی اکاوٴنٹس کیس؛ فریال تالپور 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اسلام آباد: احتساب عدالت نے جعلی اکاوٴنٹس کیس میں آصف زرداری کی ہمشیرہ اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاوٴنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کرکے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزمہ سے تفتیش کے لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے، فریال تالپور جعلی اکاوٴنٹس کیس میں نامزد ملزمہ ہیں اور ان پر کرپشن کا الزام ہے۔
نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ فریال تالپور زرداری گروپ کے اکاوٴنٹ کی ڈائریکٹر ہیں، ان کے دستخط سے زرداری گروپ کے اکاوٴنٹ سے 30 ملین کی رقم اویس مظفر کے اکاوٴنٹ میں منتقل ہوئی، فریال تالپور نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر غیرقانونی رقم کی لانڈرنگ کی۔

احتساب عدالت نے فریال تالپور کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرکے 24 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ نیب نے فریال تالپور کے گھر کو سب جیل قرار دے کر ان کی رہائش گاہ میں ہی نظربند رکھا ہے۔

فریال تالپور کی نیب کورٹ میں پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے نیب کورٹ جانے والے راستوں کو خاردار تاروں اور بلاکس کے ذریعے بند کیا گیا۔

سیاسی گرفتاری

فریال تالپور نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا میری سیاسی گرفتاری ہے، میں نے خود کو اللہ کے حوالے کیا ہے، اللہ خیر کرے گا رب کی رضا بڑی ہے، میں مقدمات کا سامنا کروں گی، گرفتاری میرے کیلئے کوئی نئی بات نہیں، میرے والد نے بھی مقدمات کا سامنا کیا ہے، میرے والد، خاوند اور بھائی جیل میں بھی رہے، میں ڈٹ کر کھڑی ہوں، میں نے سیاست کی ہے اور مشرف کے ٹرائل کا بھی سامنا کیا ہے۔

پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے نیب کو دونوں سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی اجازت دی تھی۔

نیب نے آصف زرداری کو تو اسی روز گرفتار کرلیا تھا تاہم فریال تالپور کی گرفتاری گزشتہ روز عمل میں آئی۔ نیب نے گزشتہ روز فریال تالپور کو ان کے گھر سے گرفتار کیاتھا، لیکن ان کے گھر کو ہی سب جیل قراردیتے ہوئے انہیں نیب دفتر کی بجائے ان کے اپنے گھر میں ہی نظر بند رکھا گیا۔

کیس کا پس منظر
ایف آئی اے نے درجنوں جعلی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا جن کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ اس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت بہت با اثر شخصیات اور بعض بینکوں کے سربراہان کے نام سامنے آئے، جب کہ فالودے والے اور رکشے والے سمیت متعدد غریب لوگوں کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا جن سے وہ غریب خود بے خبر تھے۔ اس کیس میں چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج حسین لوائی، اومنی گروپ کے مالک انور مجید سمیت آصف زرداری کے متعدد قریبی ساتھی بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔

Tags: National News
Previous Post

ایم ایم روڈ ون وے بناو تحریک کی کامیابی ۔ ۔ تحریر ۔ محمد عمر شاکر

Next Post

کٹھن راستہ طے کرکے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا، وزیراعظم

Next Post
کٹھن راستہ طے کرکے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا، وزیراعظم

کٹھن راستہ طے کرکے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا، وزیراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ
صبح پاکستان

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ

by webmaster
اپریل 20, 2026
0

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی...

Read moreDetails
وزیرِ اعظم  کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

وزیرِ اعظم کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

اپریل 16, 2026
ڈیرہ غازی خا  ن   ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

ڈیرہ غازی خا ن ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

اپریل 11, 2026
ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

اپریل 10, 2026
پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

اپریل 10, 2026
اسلام آباد: احتساب عدالت نے جعلی اکاوٴنٹس کیس میں آصف زرداری کی ہمشیرہ اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاوٴنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کرکے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزمہ سے تفتیش کے لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے، فریال تالپور جعلی اکاوٴنٹس کیس میں نامزد ملزمہ ہیں اور ان پر کرپشن کا الزام ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ فریال تالپور زرداری گروپ کے اکاوٴنٹ کی ڈائریکٹر ہیں، ان کے دستخط سے زرداری گروپ کے اکاوٴنٹ سے 30 ملین کی رقم اویس مظفر کے اکاوٴنٹ میں منتقل ہوئی، فریال تالپور نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر غیرقانونی رقم کی لانڈرنگ کی۔ احتساب عدالت نے فریال تالپور کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرکے 24 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ نیب نے فریال تالپور کے گھر کو سب جیل قرار دے کر ان کی رہائش گاہ میں ہی نظربند رکھا ہے۔ فریال تالپور کی نیب کورٹ میں پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے نیب کورٹ جانے والے راستوں کو خاردار تاروں اور بلاکس کے ذریعے بند کیا گیا۔ سیاسی گرفتاری فریال تالپور نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا میری سیاسی گرفتاری ہے، میں نے خود کو اللہ کے حوالے کیا ہے، اللہ خیر کرے گا رب کی رضا بڑی ہے، میں مقدمات کا سامنا کروں گی، گرفتاری میرے کیلئے کوئی نئی بات نہیں، میرے والد نے بھی مقدمات کا سامنا کیا ہے، میرے والد، خاوند اور بھائی جیل میں بھی رہے، میں ڈٹ کر کھڑی ہوں، میں نے سیاست کی ہے اور مشرف کے ٹرائل کا بھی سامنا کیا ہے۔ پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے نیب کو دونوں سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی اجازت دی تھی۔ نیب نے آصف زرداری کو تو اسی روز گرفتار کرلیا تھا تاہم فریال تالپور کی گرفتاری گزشتہ روز عمل میں آئی۔ نیب نے گزشتہ روز فریال تالپور کو ان کے گھر سے گرفتار کیاتھا، لیکن ان کے گھر کو ہی سب جیل قراردیتے ہوئے انہیں نیب دفتر کی بجائے ان کے اپنے گھر میں ہی نظر بند رکھا گیا۔ کیس کا پس منظر ایف آئی اے نے درجنوں جعلی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا جن کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ اس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت بہت با اثر شخصیات اور بعض بینکوں کے سربراہان کے نام سامنے آئے، جب کہ فالودے والے اور رکشے والے سمیت متعدد غریب لوگوں کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا جن سے وہ غریب خود بے خبر تھے۔ اس کیس میں چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج حسین لوائی، اومنی گروپ کے مالک انور مجید سمیت آصف زرداری کے متعدد قریبی ساتھی بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.