• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

webmaster by webmaster
جون 9, 2019
in First Page, لاہور
0
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

لاہور: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے جہاں لیگی کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق طبی معائنے کی غرض سے لندن جانے والے صدر ن لیگ شہباز شریف 2 ماہ بعد لاہور میں ماڈل ٹاؤن اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے جہاں ن لیگی رہنما، اراکین اسمبلی اور کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ لیگی کارکنوں نے لاہور ائیرپورٹ پر شہباز شریف کے باہر آتے ہی پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور لیگی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی جس پر شہباز شریف نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔

صدر ن لیگ کے استقبال کیلیے اراکین اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر، احسن اقبال، امیر مقام، سابق سنیئر مشیر وزیر اعلیٰ خواجہ احمد حسان، عظمی بخاری، مجتبی شجاع الرحمن، غزالی سلیم بٹ سمیت دیگر پارٹی عہدیدار بھی لاہور ایئرپورٹ پہنچے، عطااللہ تارڑ ،خواجہ عمران نذیر،عائشہ غوث پاشا،صبا صادق سمیت اہم رہنماؤں نے ائیرپورٹ لاؤنج میں شہباز شریف کا استقبال کیا اور ریلی کی صورت میں ماڈل ٹاؤن ان کی رہائش گاہ پہنچایا۔

قبل ازیں لاہور ائیرپورٹ پر سخت سیکیورٹی کے باوجود متعدد لیگی کارکن زبردستی ائیر پورٹ کے اندر داخل ہو گئے، کارکنان اور ائیر پورٹ سیکیورٹی کے درمیان تلخ کلامی و دھکم پیل ہوئی، کارکنان ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو دھکیل کر آرائیول لاونج تک پہنچ گئے جب کہ گلو بٹ کی کارکنوں کے ساتھ مل کر لیگی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی۔

شہباز شریف کے استقبال کیلیے آنے والے لیگی کارکنوں سے نمٹنے کیلیے واٹر کینن بھی ایئرپورٹ پر منگوائی گئی تھی جب کہ اینٹی رائٹ فورس کے دستے بھی ایئرپورٹ پر تعینات تھے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف 13 جون کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے جہاں ان کے خلاف رمضان شوگر ملز اور آشیانہ اقبال اسکینڈل کے مقدمات زیر التوا ہیں، جب کہ گزشتہ سماعت پر ان کی عدم حاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کیا تھا۔ علاوہ ازیں شہباز شریف قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں بھی شریک ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ شہباز شریف نے واپس آنا ہی تھا حکومت نے بلاوجہ اس پر پروپیگنڈا کیا جب کہ شہبازشریف معمول کے معائنے کیلیے لندن گئے تھے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی نا تجربہ کاری کی قیمت عوام ادا کر رہی ہے، حکومت کا سارا کاروبار جھوٹ پرچل رہاہے جب کہ حکمران عوام سےغلط بیانی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران تکبراورنفرت کی سیاست کررہے ہیں لہٰذا اے پی سی اجلاس میں سیاسی حکمت عملی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت کی نالائقی کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے تاہم شہبازشریف بجٹ اجلاس میں حکومت کو ایکسپوز کریں گے، انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کل بھی یہی بیانیہ تھا آج بھی یہی ہے۔

Post Views: 15
Tags: lahore news
Previous Post

بھکر میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

Next Post

آہ ڈاکٹر سید وسیم اختر بھی نہ رہے .. تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

Next Post
آہ ڈاکٹر سید وسیم اختر بھی نہ رہے  .. تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

آہ ڈاکٹر سید وسیم اختر بھی نہ رہے .. تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں
قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

by webmaster
جون 14, 2026
0

لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...

Read moreDetails
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

جون 10, 2026
کوئٹہ  ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

کوئٹہ ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

جون 7, 2026
ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام  دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

جون 4, 2026
لاہور: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے جہاں لیگی کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق طبی معائنے کی غرض سے لندن جانے والے صدر ن لیگ شہباز شریف 2 ماہ بعد لاہور میں ماڈل ٹاؤن اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے جہاں ن لیگی رہنما، اراکین اسمبلی اور کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ لیگی کارکنوں نے لاہور ائیرپورٹ پر شہباز شریف کے باہر آتے ہی پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور لیگی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی جس پر شہباز شریف نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔ صدر ن لیگ کے استقبال کیلیے اراکین اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر، احسن اقبال، امیر مقام، سابق سنیئر مشیر وزیر اعلیٰ خواجہ احمد حسان، عظمی بخاری، مجتبی شجاع الرحمن، غزالی سلیم بٹ سمیت دیگر پارٹی عہدیدار بھی لاہور ایئرپورٹ پہنچے، عطااللہ تارڑ ،خواجہ عمران نذیر،عائشہ غوث پاشا،صبا صادق سمیت اہم رہنماؤں نے ائیرپورٹ لاؤنج میں شہباز شریف کا استقبال کیا اور ریلی کی صورت میں ماڈل ٹاؤن ان کی رہائش گاہ پہنچایا۔ قبل ازیں لاہور ائیرپورٹ پر سخت سیکیورٹی کے باوجود متعدد لیگی کارکن زبردستی ائیر پورٹ کے اندر داخل ہو گئے، کارکنان اور ائیر پورٹ سیکیورٹی کے درمیان تلخ کلامی و دھکم پیل ہوئی، کارکنان ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو دھکیل کر آرائیول لاونج تک پہنچ گئے جب کہ گلو بٹ کی کارکنوں کے ساتھ مل کر لیگی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی۔ شہباز شریف کے استقبال کیلیے آنے والے لیگی کارکنوں سے نمٹنے کیلیے واٹر کینن بھی ایئرپورٹ پر منگوائی گئی تھی جب کہ اینٹی رائٹ فورس کے دستے بھی ایئرپورٹ پر تعینات تھے۔ واضح رہے کہ شہباز شریف 13 جون کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے جہاں ان کے خلاف رمضان شوگر ملز اور آشیانہ اقبال اسکینڈل کے مقدمات زیر التوا ہیں، جب کہ گزشتہ سماعت پر ان کی عدم حاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کیا تھا۔ علاوہ ازیں شہباز شریف قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں بھی شریک ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ شہباز شریف نے واپس آنا ہی تھا حکومت نے بلاوجہ اس پر پروپیگنڈا کیا جب کہ شہبازشریف معمول کے معائنے کیلیے لندن گئے تھے۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی نا تجربہ کاری کی قیمت عوام ادا کر رہی ہے، حکومت کا سارا کاروبار جھوٹ پرچل رہاہے جب کہ حکمران عوام سےغلط بیانی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران تکبراورنفرت کی سیاست کررہے ہیں لہٰذا اے پی سی اجلاس میں سیاسی حکمت عملی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت کی نالائقی کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے تاہم شہبازشریف بجٹ اجلاس میں حکومت کو ایکسپوز کریں گے، انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کل بھی یہی بیانیہ تھا آج بھی یہی ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.