ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع کونسل ہال میں ایڈز کے حوالے سے آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا ۔ مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال میں جنوبی پنجاب کا پہلا ایڈز وارڈ قائم کردیا ہے جسے آٹھ بستر سے بڑھا کر تیس بیڈ تک لے جائیں گے ۔ وارڈ کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو سپیشل الاونس کی فراہمی اور آسامیوں پر بھرتی کےلئے وزیر اعلی پنجاب کو سفارشات پیش کریں گے ایڈز کے زیادہ مریضوں کے علاقوں میں علما ،اساتذہ اور معززین علاقہ کے ساتھ آگاہی سیشن کئے جائیں ۔ آئندہ بجٹ میں ڈیرہ غازی خان کےلئے تین میگا پراجیکٹ دو سو بیڈ کا کارڈیالوجی ہسپتال،سو بیڈ کا گائنی وارڈ اور نئے او پی ڈی کےلئے رقم مختص کی جارہی ہے جس کےلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے مشکور ہیں ۔ وزیر اعلی پنجاب کے مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ معاشی بحران کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے دوہزار ارب کے بجٹ میں شعبہ صحت کے لئے دوسونواسی ارب روپے اور تعلیم کےلئے تین سو اکہتر ارب روپے مختص کئے عالمی ادارہ صحت کے مطابق بجٹ کا چھ فیصد صحت کےلئے مختص ہونا چاہیے تاہم پی ٹی آئی کی حکومت نے صحت کو ساڑھے چھ فیصد بجٹ دیا آئندہ بجٹ میں بھی شعبہ صحت کو فوکس کیا جائیگا ۔ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ آگاہی کے فقدان سے ایڈز کا مرض خطرناک شرح سے بڑھ رہا ہے ۔ ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف علاج معالجہ کے ساتھ مریضوں میں آگاہی اور ایڈز کے علاج کی طرف ترغیب دیں ۔ مرض کے پھیلاو کو روکنے کےلئے ملکر کام کرنا ہوگا;252;پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین مگسی،ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شاہد سلیم،انچارج ایڈز سنٹر ڈاکٹر ہارون بلال،ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر سکھانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارچ دو ہزار انیس سے ابتک تین ہزار ساٹھ ایڈز کے مریض رجسٹرڈ ہوئے ہیں ضلع کے کوٹ مبارک،شاہصدردین،سخی سرور اور کوٹ ہیبت ہائی رسک علاقے ہیں ۔ ایڈز ماں کے حمل،پیدائش اور دودھ پلانے سے بھی پھیل سکتا ہے ٹیچنگ ہسپتال میں بہتر علاج معالجہ سے نوے نوزائیدہ بچوں کو ایڈز کے مرض میں مبتلا ہونے سے بچالیا ہے ۔ ٹیچنگ ہسپتال میں اب ہر مریض کا ایچ آئی وی ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایچ آئی وی کے مرحلہ میں مرض کی علامات ظاہر نہیں ہوتی آخری حد ایڈز ہے جہاں مرض کی نشاندہی ہوتی ہے ۔ ایڈز اب قابل علاج مرض ہے ۔ خوفزدہ ہونے کی بجائے ٹیسٹ اور تشخیص کی طرف آنا ہوگا ۔ ٹیچنگ ہسپتال میں ٹیسٹ،تشخیص اور علاج کی تمام سہولیات فراہم ہیں اور جنوبی پنجاب سے مریض ٹیچنگ ہسپتال کا رخ کررہے ہیں ۔ سیمینار میں ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض ملک،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر زوہیب حسن اور زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے مرد وخواتین موجود تھے